وزارت دفاع

ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پر پہلی ڈرون نمائش اور ڈسپلے ’بھارت ڈرون شکتی 2023‘ کا افتتاح رکشا منتری نے کیا


پہلا سی-295  ٹرانسپورٹ طیارہ باضابطہ طور پر ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا گیا

سی-295  آئی اے ایف کی درمیانے درجے کی لفٹ ٹیکٹیکل صلاحیت کو تقویت دے گا: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 25 SEP 2023 3:48PM by PIB Delhi

بھارت ڈرون شکتی 2023، اپنی نوعیت کی پہلی ڈرون نمائش اور ڈسپلے کا افتتاح 25 ستمبر 2023 کو غازی آباد، اتر پردیش میں ایئر فورس اسٹیشن، ہنڈن میں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کیا۔ اس کا اہتمام انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) اور ڈرون فیڈریشن آف انڈیا (ڈی ایف آئی)نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ دو روزہ ایونٹ میں ، جو 25 اور 26 ستمبر 2023 کو منعقد کیا جا رہا ہے، ملک بھر سے 75 سے زیادہ ڈرون اسٹارٹ اپس کو پیش کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے دوران نمایاں ہونے والے ڈرونز کو متعدد فوجی اور سول ایپلی کیشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فضائی اور اسٹیٹک مظاہروں کی ایک سیریز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے، آئی اے ایف  اور ڈی ایف آئی  2030 تک بھارت کو ڈرون کا ایک بڑا مرکز بنانے کے لیے حکومت کے اقدام کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارت ڈرون شکتی 2023 کے افتتاح کے بعد  آئی اے ایف میں پہلے سی -295 ایم ڈبلیو  ٹرانسپورٹ طیارے کی رسمی شمولیت وقوع پذیر ہوئی۔ تقریب میں 'سرو دھرم پوجا' اور ہوائی جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں ایک مختصر گفتگو شامل تھی۔ یہ میڈیم لفٹ ٹیکٹیکل طیارہ، جو کہ غیر تیار شدہ  لینڈنگ گراؤنڈز سے ٹیک آف اور لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ایچ ایس -748 اورو  طیارے کی جگہ لے گا۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے، رکشا منتری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی -295 کی شمولیت سے آئی اے ایف کی درمیانے درجے کی لفٹ ٹیکٹیکل صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر کو آنے والے برسوں میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے دو اہم ستون قرار دیا۔

جب کہ 56 معاہدہ شدہ طیاروں میں سے پہلے 16 کو 'فلائی اوے' حالت میں آئی اے ایف کو فراہم کیا جائے گا، بقیہ 40 کو ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ کے ذریعہ ہندوستان میں وڈودرا میں اس کی سہولت  میں تیار کیا جائے  گا۔ پہلا آئی اے ایف ا سکواڈرن  جو  11 اسکواڈرن(دی رنوز) ہوائی جہاز سے لیس ہے،بھی وڈودرا میں قائم  ہے۔

اس تقریب کے دوران، رکشا منتری اور معززین کو ایک نمائش میں آئی اے ایف کی تازہ ترین اندرون ملک اختراعات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس میں ہائبرڈ ڈرون ڈیٹیکشن سسٹم، خرابی کی تشخیص کے لیے اے آئی  انجن، فلائی بائی وائر ٹیسٹر ، مستحکم پاور سپلائی ٹرالیاں، کیو  آر کوڈ پر مبنی ٹول کرائب مینجمنٹ سسٹم اور جدید تدریسی امداد جیسے پروجیکٹ شامل تھے۔

شہری ہوا بازی اور سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ)، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، تینوں افواج  کے سینئر افسران، دوست بیرونی ممالک کے دفاعی اتاشی اور اہلکار اور  ہندوستانی صنعت کے نمائندوں نےبھی اس تقریب میں شرکت کی۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9927



(Release ID: 1960604) Visitor Counter : 108