سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذاتوں اور دیگر کے طلبہ کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالر شپ اسکیم اور درج فہرست قبیلوں کے طلبہ کے لیے میٹرک کے بعد کی اسکالر شپ اسکیم (پی ایم ایس-ایس سی)

Posted On: 25 SEP 2023 3:15PM by PIB Delhi

پی ایم ایس-ایس سی اسکیم کے بارے میں: درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے میٹرک کے بعد کی اسکالر شپ (پی ایم ایس-ایس سی) بھارت میں مطالعات کے مقصد سے درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے مرکز کی طرف سے انسپاسر کی گئی اسکیم ہے، جو صرف ان طلبہ کے لیے ہے، جن کے والدین / سرپرستوں کی آمدنی 2اعشاریہ 5 لاکھ روپے سالانہ سے تجاوز نہیں کرتی۔ اس اسکیم کا مقصد درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو مالی مدد فراہم کرنا اور اعلیٰ تعلیم میں ان طلبہ کا اندراج کا تناسب خاطرخواہ حد تک بڑھانا ہے۔ اس اسکیم میں غریب ترین گھروں کے بچوں پر توجہ دی جاتی ہے۔یہ اعلیٰ تعلیم میں درج فہرست ذاتوں کےطلبہ کے اندراج میں ، جو سردست 23 اعشاریہ صفر فیصد ہے ،اضافہ کرکے قومی اوسط تک لانے کے لیے ہے۔ یہ نشانہ مالی 26-2025 تک کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

درج فہرست ذاتوں اور دیگر کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالر شپ اسکیم کے بارے میں: درج فہرست ذاتوں اور دیگر سے تعلق سے رکھنے والے طلبہ کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم مرکز کی طرف سے انسپانسرڈ ہے، جس کا مقصد ، ان بچوں کے لیے میٹرک سے پہلے کی سطح پر خواندگی اور بلارکاوٹ تعلیم کو فروغ دینا ہے جن کا تعلق درج فہرست ذاتوں سے ہے اور جو ان والدین یا سرپرستوں کے بچے ہیں، جو کثیف اور جوکھم والے پیشوں سے وابستہ ہیں۔ اس اسکیم کے 2 حصے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

حصہ 1:درج فہرست ذاتوں کے طلبہ کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ

  1. طلبہ پورے وقت نویں اور دسویں کلاس میں مطالعہ کرتے ہوں
  2. وہ کسی درج فہرست ذات تعلق رکھتے ہوں
  • iii. ان کے والدین یا سرپرست کی آمدنی 2.50لاکھ سالانہ سے زیادہ نہ ہو

حصہ2: ان والدین یا سرپرستوں کے بچوں کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ جو کثیف اور جوکھم والے پیشوں سے وابستہ ہیں۔

  1. طلبہ پورے وقت پہلی سے دسویں کلاس میں مطالعہ کرتے ہوں
  2. یہ اسکالرشپ ان والدین یا سرپرستوں کے بچوں کو دی جائے گی، جو بلالحاظ ذات ومذہب ، مندرجہ ذیل زمروں میں سے کسی ایک سے تعلق رکھتے ہوں
  1. وہ افراد جو ہاتھ سے میلہ اٹھاتے ہیں جیسا کہ ہاتھ سے میلہ اٹھانے سے متعلق قانون 2013 کے سیکشن 2 (1) (جی)میں بیان کیا گیا ہے۔
  2. ٹینری میں کام کرنےوالے اور مویشیوں کی کھال اتارنےکے پیشے سے وابستہ افراد
  3. کچرا اٹھانے کے پیشے سے وابستہ افراد  اور
  4. وہ افراد جو جوکھم والے صفائی ستھرائی کے کام سے وابستہ ہوں، جیسا کہ ہاتھ سے میلہ اٹھانے سے متعلق قانون 2013 کے سیکشن 2 (1) (ڈی)میں بیان کیا گیا ہے۔
  • iii. اسکیم کے اس حصے کے تحت کنبے کی آمدنی کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

 

اسکیموں میں حالیہ تبدیلیاں: درج فہرست ذاتوں ودیگر اور ‘پی ایم ایس-ایس سی’  سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اس اسکیم پر بھرپور طریقے سے عمل درآمد کی خاطر مندرجہ ذیل اقدامات کیے گئے:

  1. درج فہرست ذاتوں اور دیگر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم کے تحت رقم دیے جانے کا طریقہ: یہ اسکیم مرکز اور ریاست کے درمیان 60:40 کے شراکت داری کے مقررہ طریقے پر مبنی ہے۔(شمال مشرقی ریاستوں اور اتراکھنڈ و ہماچل پردیش  کے کیس میں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کے کیس میں جہاں قانون ساز اسمبلی نہیں ہے100:0۔
  2. پی ایم ایس-ایس سی، کے تحت رقم کی فراہمی کا طریقہ: مالی سال 21-2020 کے دوران رقم فراہم کرنے کے طریق کار،مرکز اور ریاستوں کے درمیان، مقررہ ذمہ داری کے تصور سے 60:40کے ایک مقررہ طریق کار میں تبدیلی (شمال مشرقی ریاستوں کے کیس میں 90:10۔
  • III. آن لائن شروع سے آخر تک عمل، مزید شفافیت کو یقینی بنانے، فرضی کیسوں کو کنٹرول کرنے اور اداروں کی طرف سے جھوٹے دعوؤں پر قابو پانے کے لیے آن لائن لین دین کے ذریعے، اہلیت کے دستاویزات کی توثیق ۔
  1. مرکز کی طرف سے اس کا حصہ (دیکھ بھال بھتہ اور واپس نہ کیے جانے والی فیس) طلبہ کے بینک کھاتوں میں براہ راست بھیجی جارہی ہے۔یہ رقم صرف فائدوں کی راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کے ذریعے بھیجی جارہی ہے، جس میں آدھار پر مبنی پیمنٹ سسٹم کے ذریعے محض اس بات کو یقینی بنائے جانے کے بعد بھیجی جارہی ہے کے متعلقہ ریاستی سرکار نے اپنا حصہ جاری کردیا ہے۔
  2. یہ اسکیم مرکز اور ریاست کے درمیان 60:40 کے مشترک مقررہ طریق کار پر مبنی ہے (شمال مشرقی ریاستوں ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے کیس میں 90:10 اور مرکز کے زیرانتظام اس علاقے کے کیس میں 100.0،جہاں قانون ساز اسمبلی نہیں ہے؛
  3. غریب ترین گھروں کو شامل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

حصولیابیاں: درج فہرست ذاتوں ودیگراور پی ایم ایس-ایس سی کے لیے، میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم کے سلسلے میں مالی سال 24-2023 کے سلسلے میں ایک پریس ریلیز کے لیے معلومات کے طور پر مندرجہ ذیل متن فراہم کیا جاسکتا ہے۔

  1. مالی سال 24-2023 کے دوران درج فہرست ذاتوں اور دیگر کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم کے تحت مرکز کا 141.01 کروڑ روپے کاحصہ 6.25 لاکھ مستفیدین کو ڈی بی ٹی کے ذریعے ، ان کے آدھار سے مربوط بینک کھاتوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
  2. مالی سال 24-2023 کے دوران درج فہرست ذاتوں اور دیگر کے لیے میٹرک سے پہلے کی اسکالرشپ اسکیم کے تحت مرکز کا 1516.84 کروڑ روپے کاحصہ  12.70 لاکھ مستفیدین کو ڈی بی ٹی کے ذریعے ، ان کے آدھار سے مربوط بینک کھاتوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

******

ش ح ۔  ا س۔ ج ا

U. No.9920



(Release ID: 1960545) Visitor Counter : 110