سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
ملک بھر میں مختلف مقامات پر دیویانگ جن اور عمر رسیدہ شہریوں کو امداد اور امدادی آلات کی تقسیم کے لیے ’سماجک ادھیکاریتا شیورز‘ کا انعقاد
Posted On:
23 SEP 2023 7:02PM by PIB Delhi
معذور افراد اور ملک کے عمر رسیدہ شہریوں کو بااختیار بنانے کی کوشش میں حکومت ہندکی وزارت برائےسماجی انصاف اورتفویض اختیارات ملک بھر میں 74 مقامات پر ’سماجی ادھیکاریتا شیورز‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان کیمپوں کا مقصد 47,000 سے زیادہ پہلے سے شناخت شدہ معذور افراد اور عمر رسیدہ شہریوں کو حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی (تعاون اور معاون آلات کی خریداری/فٹٹنگ کے لیے دیویانگ افراد کی مدد) اور راشٹریہ وایوشری یوجنا اسکیموں کے تحت مختلف قسم کے معاون آلات تقسیم کرنا ہے۔
یہ تقریبات 20 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کریں گی اور 24 ستمبر 2023 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے تکم گڑھ میں مانس منچ کے پروگرام کے مرکز سے آن لائن مربوط ہوں گی۔
تکم گڑھ میں مرکزی تقسیم پروگرام کا افتتاح، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کریں گے۔ پروگرام میں مقامی نمائندوں اور معززین کی موجودگی متوقع ہے ۔
ان کیمپوں کے انعقاد کا مقصد ملک بھر میں ایک جامع معاشرے کے لیے ایک نقطہ نظر تیار کرنا ہے، جو معذور افراد اورعمر رسیدہ شہریوں کے لیے بااختیار اور باوقار زندگی کو یقینی بنانا ہے۔ اس کا مقصد معذور افراد کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے، جس سے وہ پیداواری، محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ تقسیم کیمپوں کا انعقاد معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمے (دیو یانگ جن) (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت، حکومت ہند نے مصنوعی اعضاءمینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) اور قومی اداروں اورڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے انتظامی کنٹرول میں سی آر سی کے کام کرنے والوں کے تعاون سے کیا ہے۔
مختلف مقامات پر بیک وقت منعقد ہونے والے امدادی آلات کی تقسیم کے کیمپوں کے سلسلے میں، بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ بہار کے آرہ میں منعقدکیے جانے والے تقسیم کیمپ کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ اسی طرح، مہاراشٹر کے بیڈ میں ہونے والے پروگرام میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے کے ذریعہ امدادی آلات کی تقسیم کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ تریپورہ کی دھلائی میں سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزیر مملکت کماری پرتیما بھومک شرکت کریں گی۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی کرناٹک کے چتردرگا میں امدادی آلات فراہم کرنے والے تقسیم کیمپ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ان تمام تقسیم کیمپوں کوتکم گڑھ میں مرکزی پروگرام کے مقام سے آن لائن مربوط کیا جائے گا۔
مختلف قسم کے امدادی آلات تقسیم کیے جائیں گے، جن میں موٹرائزڈ ٹرائی سائیکلیں، ہاتھ سے چلنے والی ٹرائی سائیکلیں ،فولڈنگ وہیل چیئر، واکر، واکنگ اسٹکس، بریل کٹس، رولیٹرز، بی ٹی ای سماعت کے آلات ، سی پی کرسیاں، سینسر پر مبنی الیکٹرانک سوگمیا کین، اسمارٹ فون، بریل کٹس، اے ڈی ایل کٹس (جذام کے لیے آلات)، اور معذور افراد کے لیے مصنوعی اعضاء اور کیلیپر۔ عمر رسیدہ شہریوں کے لیے، پاؤں کی دیکھ بھال کے یونٹ، ریڑھ کی ہڈی کی مدد، کموڈ والی وہیل چیئر، چشمے، ڈینچر، سلیکون کشن، ایل ایس بیلٹ، تپائی، گھٹنے کے تسمے اور واکر شامل ہیں۔
ان امدادی آلات کا مقصد فائدہ اٹھانے والوں کو خود انحصار بنانا اور انہیں معاشرے کے مرکزی دھارے میں ضم کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔
یہ پروگرام صبح 11 بجے سے اے ایل آئی ایم سی او کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
لنک یہ ہے https://www.youtube.com/live/7SQ_zcJwI2Q?si=CgcL_hasL3DKyPbB
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
9869
(Release ID: 1959971)
Visitor Counter : 105