عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ایم ای اے کے ساتھ شراکت میں گیمبیا کے سینیئر سول سرونٹس کے لیے پبلک پالیسی اور گورننس پر ایک ہفتہ کا تربیتی پروگرام مکمل ہوا
اب تک گیمبیا کے 79 سینیئر سول سرونٹس نے این سی جی جی میں تربیت حاصل کی ہے
Posted On:
23 SEP 2023 3:57PM by PIB Delhi
گیمبیا کے سینیئر سرکاری ملازمین کے لیے عوامی پالیسی اور گورننس پر ایک ہفتے کا تربیتی پروگرام نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام میں گیمبیا سے 30 مستقل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ گیمبیا کے سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کے لیے ڈی اے آر پی جی اور گیمبیا پبلک سروس کمیشن کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
اختتامی سیشن میں، جناب وی سری نواس، سکریٹری ڈی اے آر پی جی اور ڈی پی پی ڈبلیو اور ڈی جی، این سی جی جی مہمان خصوصی تھے۔ جناب وی سری نواس نے اپنے خطاب میں شہریوں کی زندگیوں کو بدلنے میں ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے لوگوں کی ضروریات اور توقعات کو پورا کرنے اور ملک میں ہمہ گیر ترقی کے لیے کام کرنے کے لیے ایک تصوراتی ڈھانچہ بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے شراکت داری قائم کرکے ملکوں کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ این سی جی جی سرکاری ملازمین کو ضروری علم فراہم کر کے، مہارتیں فراہم کر کے اور اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے ان کے رویہ میں تبدیلی لا کر ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اپنے خطاب میں، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح اس تربیتی پروگرام کو علم کے تبادلے اور اختراعی طریقوں کی سہولت فراہم کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ احتیاط سے تیار کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے ہندوستان میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیے گئے ہیں۔ ڈی جی نے شرکت کرنے والے افسران سے زور دے کر کہا کہ وہ تربیتی پروگرام سے 4 سے 5 اہم آموزش کی نشاندہی کریں جنہیں وہ اپنی مخصوص ضروریات کی بنیاد پر ضروری ترمیمات کے ساتھ اپنا سکتے ہیں۔
اختتامی تقریب کے دوران جمہوریہ گیمبیا کے ہائی کمشنر مصطفیٰ جوارا نے ہر شعبے میں تربیتی پروگرام کو سراہا۔ انہوں نے ہندوستان کے مختلف اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا جس سے گیمبیا میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عوام پر مبنی حکمرانی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے گیمبیا کے سرکاری ملازمین کے لیے مستقبل میں کچھ اور تربیتی پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی جن کی مدت دو ہفتے ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کس طرح ہندوستان ایک شراکت دار کے طور پر گیمبیا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، جو گیمبیا کے لوگوں کی مدد کر رہا ہے۔
ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر، نے اپنے خطاب میں تربیتی پروگرام میں شامل موضوعات پر روشنی ڈالی۔ جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں حکومت میں مصنوعی ذہانت، صحت کی دیکھ بھال میں ڈیجیٹل گورننس، سب کے لیے رہائش، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ایم)، گڈ گورننس پر بصیرت، آئی-اسٹارٹ اپ راجستھان: راجستھان کی ایک کیس اسٹڈی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور ہندوستان۔ افریقہ کے تعلقات شامل تھے۔
صلاحیت سازی کے پورے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر اے پی سنگھ، کورس کوآرڈینیٹر برائے بنگلہ دیش، ڈاکٹر مکیش بھنڈاری، ایسوسی ایٹ کورس کوآرڈینیٹر، جناب سنجے دتا پنت، پروگرام اسسٹنٹ اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم نے کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
23-09-2023
U: 9861
(Release ID: 1959947)
Visitor Counter : 141