عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

این سی جی جی نے اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیے تیسرا صلاحیت سازی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا


اب تک اروناچل پردیش کے 83 افسران  کو  تربیت دی گئی ہے

Posted On: 23 SEP 2023 4:25PM by PIB Delhi

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) کے زیر اہتمام اروناچل پردیش کے سرکاری ملازمین کے لیے 2 ہفتے کا صلاحیت سازی پروگرام(سی بی پی)22 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ اروناچل پردیش کے افسران کو مسوری اور نئی دہلی دونوں جگہوں پراین سی جی جی میں تربیت دی گئی ہے۔ یہ شمال مشرقی اور سرحدی ریاستوں میں نظم و نسق اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہے۔ اگلے پانچ سالوں میں اروناچل پردیش کے 500 افسران کو تربیت دینے کے لیے 2022 میں این سی جی جی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، این سی جی جی  پہلے ہی 83 افسران کو تربیت دے چکا ہے۔

این سی جی جی کی ٹیم کی جانب سے دو ہفتے کے صلاحیت سازی کے پروگرام کو سائنسی طور پر تیار کیا گیا تھا اور اس میں وسیع معلومات، علم، نئے خیالات، اور بہترین طرز عمل کا تبادلہ شامل تھا جو شہریوں پر مرکوز حکمرانی کو فروغ دیتے ہیں۔ اختتامی اجلاس کی صدارت حکومت ہند کی ڈی اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری جناب پونیت یادو نے کی۔ انہوں نے شرکت کرنے والے افسران سے درخواست کی کہ وہ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کا بھرپور استعمال کریں۔ انہوں نے علم کا اشتراک کرنے پر زور دیا کیونکہ باہمی طور پر سیکھنے میں تیزی سے ترقی کرنے کی صلاحیت مضمر ہے۔ افسران نے پروگرام کے نتائج کے ایک حصے کے طور پر "سروس کی فراہمی کو بہتر بنانا اور عوامی شکایات کا مؤثر ازالہ"، "اروناچل پردیش میں اولوالعزم ضلعی پروگرام" اور "اروناچل پردیش رائزنگ" پر تفصیلی اور شاندار پریزنٹیشن پیش کیں ۔

تیسرے صلاحیت سازی کے پروگرام کی مجموعی نگرانی اور کوآرڈینیٹر ڈاکٹر بی ایس بشت، اروناچل پردیش کے کورس کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر سنجیو شرما، شریک کورس کوآرڈینیٹر، اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی کی  ٹیم نے انجام دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011ZQF.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

9862

 



(Release ID: 1959934) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Assamese