وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

میسرز ایس ای سی او این انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھا پتنم میں تیسرے ایم سی اے بحری جہاز، ایل ایس اے ایم 9 (یارڈ 77) کا آغاز

Posted On: 23 SEP 2023 11:29AM by PIB Delhi

تیسرے میزائل گولا بارود (ایم سی اے) بارج، یارڈ 77 (ایل ایس اے ایم 9) کے جنگی بحری  جہاز کا آغاز سپرنٹنڈینٹ (وشاکھا پٹنم) کوموڈور جی روی کے ذریعہ 22 ستمبر 2023 کو گُٹینادیوی، مشرقی گوداوری، آندھرا پردیش (میسرز ایس ای سی او این لانچ سائٹ) میں کیا گیا۔ دیسی مینوفیکچرر حضرات سے حاصل شدہ تمام اہم اور معاون سازو سامان / نظاموں سے لیس، یہ  بحری جہاز وزارت دفاع کی ’’میک ان انڈیا‘‘ پہل قدمی کا قابل فخر علمبردار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(2)OKIR.jpeg

08 ایکس میزائل اور گولابارود (ایم سی اے) بحری جہاز کی تعمیر اور بہم رسانی کے لیے میسرز ایس ای سی او این انجینئرنگ پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، وشاکھا پتنم، جو کہ ایک ایم ایس ایم ای  ہے، کے ساتھ حکومت ہند کی پہل  قدمی’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے مطابق معاہدہ کیا گیا تھا۔ ایم ایس ایم ای شپ یارڈ نے پہلے ہی 18 جولائی 2023 کو پہلا ایم سی اے بحری جہاز سونپ دیا ہے اور 18 اگست 2023 کو دوسرے بحری جہاز کا آغاز کیا ہے۔ اس بحری جہاز کی تعمیر انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے درجہ بندی کے قواعد  کے تحت 30 سال کی خدمت کی مدت کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ ایم سی اے بحری جہاز کی موجودگی بھارتی بحریہ کے جہاز  اور گھاٹ کے ساتھ باہری بندرگاہوں دونوں سازو سامان/گولا بارود کے نقل و حمل، جہاز پر چڑھانے اور اتارنے  کے لیے آپریشن سے متعلق عہد بندگیوں کی سہولت فراہم کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(1)OCKQ.jpeg

**********

 

(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9857


(Release ID: 1959890) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil