عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ تین 'ایس' اسکل  (ہنر)،  اسپیڈ (رفتار)اور اسکیل( پیمانہ) اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے پیشہ میں مصروف افراد کے لیے بھی صلاحیت کی تعمیر کی کلید ہیں


تربیت اور مہارت کی مسلسل اپ گریڈنگ دو اہم پہلو ہیں جن کا وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مسلسل اعادہ کیا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

"کیندریہ بھنڈار ہندوستان کی پہلی تنظیم ہے جس نے اپنے تمام ملازمین کو آئی آئی  ایم، رائے پور سے تربیت دلوائی"

وزیر نے آئی آئی ایم، رائے پور کے ذریعہ کیندریہ بھنڈار کے عہدیداروں کے لئے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا

کیندریہ بھنڈار نے 2017-18 میں 750 کروڑ روپے سے 2021-22 میں 4,043 کروڑ روپے کی پانچ گنا ترقی کے ساتھ ہمہ وقتی ریکارڈ حاصل کیا

Posted On: 22 SEP 2023 4:54PM by PIB Delhi

تین ‘ایس’ اسکل ، اسپیڈ اور اسکیل اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ کسی دوسرے پیشہ میں مصروف افراد کے لیے بھی صلاحیت کی تعمیر کی کلید ہیں۔ یہ بات سائنس اور ٹیکنا لوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کیندریہ بھنڈار (کے بی) کے عملے کے لیے آئی آئی ایم رائے پور فیکلٹی کے ذریعے منعقد کیے گئے تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

وزیر موصوف  نے کہا، "آخری پروڈکٹ کی سستی  لاگت کے ساتھ معیاری وہی ہے جو مسابقت کے درمیان پائیداری کا تعین کرتی ہے"۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014CUZ.jpg

کیندریہ بھنڈار ہندوستان کی پہلی تنظیم ہے جس نے اپنے ملازمین کے لیے ادارہ جاتی تربیت حاصل کی ہے۔

وزیر موصوف  نے کہا کہ تربیت اور مہارت کی مسلسل اپ گریڈنگ دو اہم پہلو ہیں جن کا وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل اعادہ کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، چندریان 3 اور جی 20 جیسی کامیابی کی کہانیوں نے پی ایم مودی کو دنیا کے اہم  لیڈر کے طور پر قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا، یہ کامیابیاں اس لیے ممکن ہوئی ہیں کہ جب سے مئی 2014 میں پی ایم مودی نے اقتدار سنبھالا ہے، انہوں نے ایک نئے ورک کلچر کا آغاز کیا ہے، جہاں عمدگی کو آگے بڑھایا جاتا ہے اور اسے فروغ دیا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025EEM.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، کے بی  سوسائٹی مارچ 2015 میں اسٹیشنری او ایم کی واپسی کے بعد مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھی، اور فروخت کا کاروبار 100-150 کروڑ روپے سالانہ تک گرنے لگا تھا اور مارچ 2018 تک منافع میں بھی تیزی سے کمی آئی اور اس طرح سوسائٹی تقریباً نقصان کے دہانے پر تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00341DC.jpg

وزیر موصوف نے کہا، یہ لاگت میں کمی کے اقدامات اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مکیش کمار اور بورڈ آف ڈائریکٹرز اور کیندریہ بھنڈار کے تمام ملازمین کی کوششیں تھیں جن سے  بہت ساری اصلاحات شروع ہوئیں  خاص طور پر کووڈ وبائی امراض کے بعد ،  اور اس طرح ایک  زبردست تبدیلی پیدا ہوئی ۔ اس کے نتیجے میں منافع میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B3U4.jpg

اپنے خطاب میں ڈاکٹر مکیش کمار نے کہا کہ سوسائٹی نے ملازمین کو منصفانہ اجرت دے کر ان کے حوصلے اور اعتماد کو بلند کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں جو کہ صنعت کے مقابلے میں  ہیں، جبکہ کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو  کو تیز رفتاری  کے ساتھ ریکارڈ تعداد میں ترقیوں سے نوازا  گیا۔  انہوں نے کہا، ان کے علاوہ،  احترام کی ضمانت دینے والی عہدوں کی دوبارہ نامزدگی،  کام کی جگہ پر معیار زندگی کو بہتر بنانا اور کوآپریٹو اداروں کے ذریعے وقتاً فوقتاً تربیت، اور ملازمین کی شخصیت کی نشوونما کے لیے ایف ایس ایس اے آئی  اور  دیگر سرگرمیوں  جیسے اقدامات اٹھائے گئے ۔

کیندریہ بھنڈار نے 2017-18 میں 750 کروڑ روپے سے 2021-22 میں 4,043 کروڑ روپے کی پانچ گنا ترقی حاصل کرکے ایک ہمہ وقتی ریکارڈ بنایا، جو کسی بھی سرکاری یا نجی شعبے میں بے مثال ہے

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوسائٹی نے اپنے وجود میں آنے کے بعد سے 55 سالوں میں 98.59 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ جمع کیے تھے اور گزشتہ پانچ سالوں میں 41.28 کروڑ روپے (کل 139.87 کروڑ روپے کا 29.51 فیصد) کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سوسائٹی ملک میں سب سے کم نرخوں پر ضروری اشیاء فراہم کرکے عام آدمی کی خدمت کرتی ہے۔ حالیہ دنوں میں، سوسائٹی نے پیاز 70/- روپے فی کلو کے مقابلے میں 15 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا۔ بھارت آٹا @ فروری – مارچ 2023 میں 40 سے 45 روپے فی کلو گرام کی  بازار کی قیمت کے  مقابلے میں  27.50 روپے فی کلوگرام  اگست 2023 کے مہینے میں 200/- روپے فی کلو کی مارکیٹ قیمت کے مقابلے میں ٹماٹر 70 روپے فی کلوگرام فروخت ہوئے۔ بھارت کی دال (چنا دال) 110 فی کلوگرام کی بازار کی قیمت کے مقابلے میں  58/- روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔ مزید یہ کہ کورونا/ بحران کے دوران کیندریہ بھنڈار کا کردار قابل ستائش رہا ہے کیونکہ اس نے ملک میں سب سے کم شرح پر تیز ترین خدمات اور معیاری اشیاء فراہم کیں۔

کیندریہ بھنڈار 1963 میں ایک فلاحی پروجیکٹ کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اسے ایم ایس سی ایس  ایکٹ 2002 کے تحت حکومت اور حکومت کے ملازمین  کی شیئر ہولڈنگ کے ساتھ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹی کے طور پر رجسٹر کیا گیا ہے۔ اس کے 93,000 سے زیادہ ممبران ہیں جن میں سے 10,000 سے زیادہ ممبران اب بھی حکومت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سوسائٹی کا انتظام بورڈ آف ڈائریکٹرز (14 ڈائریکٹرز) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ بورڈ میں 09 منتخب ڈائریکٹرز، 03 نامزد، 01 ایم ڈی اور 01 کوآپٹڈ ڈائریکٹر ہیں۔ سوسائٹی کی 149 دکانیں اور ادارے/دفاتر ہیں، اس کے علاوہ پورے ملک میں 05 کیمسٹ شاپس/جن اوشدھی آؤٹ لیٹس ہیں۔

*************

( ش ح ۔ ا ک  ۔ رب (

U. No.9834



(Release ID: 1959737) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Telugu