سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘مشینوں کے ذریعہ  صفائی ستھرائی  کے ماحولیاتی نظام کے لیے قومی ایکشن پلان’’

Posted On: 02 AUG 2023 4:43PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک بھر میں سیوریج اور سیپٹک ٹینک کے کارکنوں کی شناخت کرنے اور انہیں گٹر اور سیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے لیے حفاظتی سامان اور مشینی آلات فراہم کرنے کے لیے ‘مشینوں کے ذریعہ  صفائی ستھرائی  کے ماحولیاتی  نظام کے لئے قومی ایکشن پلان (این اے ایم اے ایس ٹی ای)’ کے نام سے ایک نئی اسکیم تیار کی ہے۔

22.93 کروڑ روپے روپے کی کیپٹل سبسڈی ایس آر ایم ایس کے تحت 641 صفائی ملازمین کے ذریعہ صفائی سے متعلق آلات/ پروجیکٹوں کے 286 یونٹس کی خریداری کے لیے جاری کی گئی  ہے۔

نیشنل صفائی  کرم چاری  فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی) نے ریاستی چینلائزنگ ایجنسیوں (ایس سی اے) کو 2509 استفادہ  کنندگان کو سووچھتا ادیمی  یوجنا (ایس یو وائی ) کے تحت مشینوں کے ذریعہ  صفائی کے آلات/گاڑیوں کی خریداری کے لیے 23-06-30  تک 86.84 کروڑ روپے کا قرض جاری کیا ہے۔

یہ معلومات  سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*************

ش ح۔ا م۔

U- 9832


(Release ID: 1959693)
Read this release in: English , Telugu