سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
شاہراہوں پر ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 AUG 2023 4:04PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ دستیاب اطلاعات کے مطابق سڑک حادثات کئی وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں، مثلاً تیز رفتاری، موبائل فون کا استعمال، شراب پی کر گاڑی چلانا / الکحل اور منشیات کا استعمال، غلط سائڈ پر گاڑی چلانا / لین ڈسپلن کی خلاف ورزی، ریڈ لائٹ پار کرنا، حفاظتی سازو سامان ، مثلاً ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا، گاڑی کی حالت، موسم کی حالت، سڑک کی حالت، ڈرائیور / سائیکل سوار / پیدل چلنے والے کی غلطی وغیرہ ۔
تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام پولیس محکمے کے موصولہ اعداد وشمار کے مطابق سال 2019 سے 2021 تک کے دوران ملک میں قومی شاہراہوں (ایکسپریس ویز سمیت) پر ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہونے والے سڑک حادثوں اور اموات کی تعداد درج ذیل جدول میں دی جارہی ہے۔
|
ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی
|
حادثات کی تعداد
|
اموات کی تعداد
|
|
2019
|
2020
|
2021
|
2019
|
2020
|
2021
|
|
تیز رفتاری
|
98294
|
85616
|
95785
|
36566
|
32873
|
40450
|
|
شراب پی کر گاڑی چلانا / الکحل اور منشیات کا استعمال
|
5122
|
3416
|
2949
|
2376
|
1862
|
1352
|
|
غلط سائڈ پر گاڑی چلانا / لین ڈسپلن کی خلاف ورزی
|
7076
|
6050
|
5568
|
2726
|
3099
|
2823
|
|
ریڈ لائٹ پار کرنا
|
984
|
919
|
555
|
266
|
476
|
222
|
|
موبائل فون کا استعمال
|
3660
|
2697
|
1997
|
1585
|
1389
|
1040
|
|
دیگر
|
22055
|
16753
|
21971
|
10353
|
7971
|
10120
|
موٹر وہیکل ایکٹ – 1988 میں خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے کے معاملے میں جرمانے کے ضابطے شامل ہیں۔ اس ایکٹ میں ضابطوں کی نئی خلاف ورزی کے لئے جرمانے شروع کرنے اور موجودہ خلاف ورزیوں کے لئے جرمانے میں اضافہ کرنے کے لئے موٹر وہیکلز (ترمیم) ایکٹ - 2019 کے ذریعہ خاطر خواہ ترمیم کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اگ - ق ر)
U-9825
(ریلیز آئی ڈی: 1959665)
وزیٹر کاؤنٹر : 89