صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 صحت کے مرکزی سکریٹری جناب سدھانش پنت نے ‘‘صحت کے نظام کی لچک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ روڈ میپ تیار کرنے’’ کے موضوع پر قومی شہری صحت اجلاس  کی صدارت کی


حفظا ن صحت کی خدمات کی فراہمی میں یوایل  بیز کی شمولیت اور شراکت سے ان کی صورت حال  میں خاطرخواہ   بہتری آئے گی اور ساتھ ہی یہ شہری باشندوں کے لیے حفظان صحت کی خدمات کو مزید سستی اور قابل رسائی بنائے گی:  سدھانش پنت

‘‘صحت اور خاندانی بہبودکی  وزارت ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور قومی/ریاستی   ٹیمیں ایک ساتھ کام کرکے  ہم آہنگی پیدا کر سکتی ہیں جس  سے  شہری آبادی کے لیے زیادہ پائیدار، صحت مند اور محفوظ شہری ماحول  پیداہوگا’’

Posted On: 22 SEP 2023 12:58PM by PIB Delhi

صحت کے مرکزی سکریٹری جناب سدھانش پنت نے  آج ‘‘صحت کے نظام کی لچک کو مضبوط بنانے کے لئے ایک مشترکہ روڈ میپ  تیار کرنے’’ کے  موضوع پر قومی شہری صحت اجلاس  کی صدارت کی ۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CNRR.png

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، صحت کے  سکریٹری نے شہری سطح پر بنیادی اور ثانوی صحت کی دیکھ بھال کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی۔ متعلقہ ریاستوں کو اعلیٰ معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں مہاراشٹر اور گجرات میں اربن لوکل باڈیز (یو ایل بی) کے نمایاں اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ‘‘حفظا ن صحت کی خدمات کی فراہمی میں یوایل  بیز کی شمولت’ اور شراکت سے ان کی صورت حال  میں خاطرخواہ   بہتری آئے گی اور ساتھ ہی یہ شہری باشندوں کے لےط حفظان صحت کی خدمات کو مزید سستی اور قابل رسائی بنائے گی’’ ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FWV9.png

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے درمیان کوششوں کی ہم آہنگی کی تعریف کرتے ہوئے، جناب سدھانش پنت نے کہا کہ ‘‘صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور قومی/ریاستی ٹیموں کے ساتھ مل کر کام کرنے سے ایک ایسی ہم آہنگی پیدا  ہوسکتی ہے جو شہری آبادی کے لیے زیادہ پائیدار، صحت مند اور محفوظ شہری ماحول کا باعث بنے گی۔ انہوں نے   تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے مزید اپیل کی کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کی بہتر فراہمی کے لیے خلا کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے ہمارے شہری  حفظان صحت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے مضبوط اشتراک  قائم کرنے کی غرض سے  غور و فکر اور بہترین طور طریقوں کو مشترک  کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

جناب منوج جوشی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہری آبادی کی مختلف ضروریات کو ان کی ضرورت کے مطابق پورا کرنے کے لیے شہری علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو پائیدار طور پر مضبوط کیا جانا چاہیے۔ دیہی صحت اور تندرستی  کے مراکز کی تعریف کرتے ہوئے، جناب منوج  جوشی نے کہا کہ  ‘‘ منظرنامے کی ضروریات کے مطابق حفظان صحت کی  خدمات  کو ڈھالنے کی اشد ضرورت ہے ۔’’

کانفرنس میں وزارت صحت اور خاندانی بہبودکی اے ایس اورایم ڈی  محترمہ ایل ایس چانگسن ، وزارت صحت اور خاندانی بہبودمیں  جوائنٹ سکریٹری جنابوشال چوہان  ، وزارت صحت اور خاندانی بہبودکے نیشنل ہیلتھ سسٹم ریسورس سینٹرکے ایگزیکیٹوڈائریکٹر ،میجرجنرل (پروفیسر) اتل کوٹوال  ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود،اور ہاؤسنگ اورشہری امورکی وزارت  کے  افسران  ، مرکزی اورریاستی ، پرنسپل سکریٹری،مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے ڈائریکٹرز، یوایس اے آئی ڈی کی مشن ڈائریکٹرمحترمہ ویناریڈی ، پی اے ٹی ایچ کے کنٹری  ڈائریکٹرنیرج جین  اوردیگر سرکردہ شخصیات نے  شرکت کی ۔

***********

 

)ش ح۔  ف ا۔ ع آ(

U. No.9817

 


(Release ID: 1959603) Visitor Counter : 115