بھارت کا مسابقتی کمیشن
ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے مخصوص افراد کے ساتھ پی آئی اپارچونیٹیز فنڈ-I اسکیم -IIکے ذریعے ٹی وی ایس کریڈٹ سروسز لمیٹڈ میں مخصوص شیئرہولڈنگ کو منظوری دی
Posted On:
20 SEP 2023 6:11PM by PIB Delhi
ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے بعض افراد کے ساتھ پی آئی اپارچونیٹیز فند-Iاسکیم-II کے ذریعے ٹی وی ایس کریڈٹ سروسز لمیٹڈ میں کچھ شیئرہولڈنگ کی مجوزہ تحویل کو منظوری دے دی۔
پی آئی اپارچونیٹیز فند-Iاسکیم-II، ہندوستان کے قوانین کی تحت قائم شدہ ایک ٹرسٹ ہے اور یہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) میں زمرہ-IIسطح کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ پی آئی اپارچونیٹیز فند-Iاسکیم-II،کی سرمایہ کاری کا مقصد مختلف کمپنیوں میں اضافہ اور ترقیاتی مرحلے کی سرمایہ کاری میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔ پی آئی اپارچونیٹیز فند-Iاسکیم-II،کا نظم پی آئی انویسٹمنٹ ایڈوائزری ایل ایل پی کے ذریعے ہاشم پریم جی پرائیویٹ لمیٹڈ نام کے ایک ٹرسٹی کے ایک نمائندے کی شکل میں کیا جاتا ہے۔
پی آئی اپارچونیٹیز فند-Iاسکیم-II،کی ملکیت اور کنٹرول پریم جی انویسٹ لمیٹڈ (پریم جی انویسٹ) کے پاس ہے۔ پی آئی اپارچونیٹیز فند-Iاسکیم-II،جو پریم جی فاؤنڈیشن کی نجی اکویٹی اور صنعتی پونجی سرمایہ کاری شاخ ہے، کا معاون ادارہ ہے۔پریم جی فاؤنڈیشن کا قیام پریم جی انویسٹ کی فلاحی پہلوں کو آگے بڑھا نے کے لیے کیا گیا تھااور آخری طور پر اس کا کنٹرول جناب عظیم پریم جی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
نجی تحویل کار پریم جی انویسٹ اور اس کے معاون اداروں و ٹرسٹیوں کے اعلیٰ سطح کے منتظم ملازمین ، شراکت دار اور مشیر اور نجی تحویل کاروں کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری ایک الگ سرمایہ کاری ہے۔
ٹی وی ایس کریڈٹ سروسز لمیٹڈ ہندوستان میں برسرکار ایک غیر-جمع قبول کرنے والی منظم انداز میں اہم این بی ایف سی (این بی ایف سی-این ڈی ایس آئی) ہے۔اس نے 2010 میں خوردہ پر مبنی این بی ایف سی کی شکل میں کاروبار شروع کیا تھا۔ ٹی وی ایس کریڈٹ سروسز لمیٹڈ خاص طور سے ہندوستان میں ٹووہیلرگاڑیوں پر قرض ، استعمال شدہ کار،نئے اور استعمال شدہ ٹریکٹرکا قرض، استعمال شدہ کامرس گاڑیوں پر قرض، ایم ایس ایم ای قرض، صارف پائیدار قرض اور ذاتی قرض مہیا کرنے میں مصروف کار ہے۔ٹی وی ایس کریڈٹ کا ہندوستان کے باہر کسی طرح کا کوئی کاروبار نہیں ہے۔
مجوزہ انضمامی تحویل کاروں کے ذریعے ہدف کی 10.98فیصد حصہ داری (پوری طرح سے کمزوربنیاد پر) کی مجوزہ تحویل سے متعلق ہے۔پی آئی او ایف-II ہدف میں تقریباً 10.79 فیصد شیئرہولڈنگ حاصل کرے گا جب کہ نجی تحویل کاراجتماعی طور سے ہدف میں 0.19 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کریں گے۔(مجوزہ انضمام)
اس سلسلے میں سی سی آئی کا تفصیلی حکم جلد ہی آئے گا۔
*************
ش ح۔ ج ق ۔ ج ا
U-9812
(Release ID: 1959580)
Visitor Counter : 99