مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹرائی نے ’’قومی نشریاتی پالیسی‘‘ کی تشکیل کے لیے ان پٹس پر پیشگی مشاورت کا پیپر جاری کیا
Posted On:
21 SEP 2023 5:56PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ’’قومی نشریاتی پالیسی‘‘ کی تشکیل کے لیے ان پٹس پر پیشگی مشاورت کا پیپر جاری کیا۔
مورخہ13 جولائی 2023 کے مذکورہ خط کے ذریعے،ایم آئی بی نے ٹرائی سے درخواست کی ہے کہ وہ قومی نشریاتی پالیسی کی تشکیل کے لیے ٹرائی ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 کے تحت اپنی رائے سے واقف کرائے۔
ایم آئی بی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ نشریاتی پالیسی کو ایک فعال، متحرک اور لچکدار نشریاتی شعبے کے وژن کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے جو ہندوستان کی متنوع ثقافت اور بھرپور ورثے کو پیش کرسکے اور ہندوستان کی ڈیجیٹل اور بااختیار معیشت میں منتقلی میں مددفراہم کر سکے۔ قومی اہداف کے امکانات اور انحراف کی روشنی میں، ایک قومی نشریاتی پالیسی جو وژن، مشن، حکمت عملی اور ایکشن پوائنٹس کو متعین کرتی ہے، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں ملک میں نشریاتی شعبے کی منصوبہ بند ترقی اور نمو کے لیے ایک فضا قائم کر سکتی ہے۔
اس پس منظر کے ساتھ، ’’قومی نشریاتی پالیسی‘‘ کی تشکیل کے لیے جن امور پر غور کرنے کی ضرورت ہے، ان کو حل کرنے کے لیے تمام متعلقین کے ساتھ پیشگی مشاورت کی جا رہی ہے۔ متعلقین سے 10 اکتوبر 2023 تک پیشگی مشاورت والے پیپر پر تحریری تبصرے طلب کیے گئے ہیں۔ تبصرے ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای میل آئی ڈی advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvbcs-1@trai.gov.in پر بھیجے جا سکتے ہیں۔
کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، جناب انل کمار بھاردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی فون نمبر +91-11-23237922
*************************
ش ح۔ق ت۔ ر ا
U- 9796
(Release ID: 1959470)
Visitor Counter : 102