مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

نوی ممبئی میں سوچھتا پکھواڑہ کی انوکھی پہل

Posted On: 21 SEP 2023 5:28PM by PIB Delhi

سوچھتا پکھواڑہ – سوچھتا ہی سیوا 2023 میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے عامی شہری اپنے آس پڑوس، عوامی مقامات، بس اڈّوں ، میٹرو اسٹیشنوں، ریلوے لائنوں، پہاڑیوں، ساحلی علاقوں اور سیاحتی مقامات اور کوڑے دانوں کی صفائی کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔

نوی ممبئی میں بھی صفائی متر، شہری، نوجوانوں، اسکول جانے والے طلبا، یو ایل بی اور کارپوریشن کے اہلکار، مشہور شخصیات، مرد اور عورت بڑی تعداد میں اِس صفائی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ شہر میں انتہائی خوبصورت اختراعی سوچھتا سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں جو کہ جامع صفائی کی تصویر پیش کرتی ہے۔ مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں عام شہریوں نے بڑی تعداد میں متعدد سرگرمیوں اورصفائی مہم میں حصہ لیا، لیکن شہر میں انوکھی چیز یہ دیکھنے کو ملی کہ اس مہم میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کمیونٹی کے لوگوں نےسوچھتا میں حصہ لیا اور ایک ذمے دار شہری کے طور پر سوچھتا ہی سیوا مہم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے سامنے آئے اور خاص کر سوچھ بھارت مشن اور ماخوذ صفائی کی ضرورت کے بارے میں لوگوں کو باخبر کیا۔آئی ایس ایل 2.0 کے دوران شہر کے 250 سے زیادہ ٹرانس جینڈر افراد نے واشی وارڈ کے چھوٹے سمندری ساحل پر بڑی تعداد میں صفائی مہم چلائی۔ شہر کے ٹریفک سگنلوں پر سوچھتا ہی سیوا پکھواڑے کے تحت  نوی ممبئی کے ٹرانس جینڈروں نے ’’صفائی دو مت-صفائی کرو‘‘ کا پیغام دیا۔ ان کا پیغام یہی تھا کہ شکایت کرنے کی بجائے ہمیں خود سوچھتا کے لیے کام کرنا چاہئے تاکہ شہر کو کوڑے کچرے سے پاک کیا جاسکے۔ ساڑیوں اور سفید ٹوپی میں ملبوس اور ہاتھوں میں ڈسٹ بن، بینر اور پوسٹر پکڑے ہوئے انھوں نے سڑک پر گاڑیوں سے گزرنے والے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ آس پاس سے گزرنے والوں نے کوڑے کو الگ کرنے سے متعلق ان کی پہل کی بھی تعریف کی۔

اس انوکھی مہم کے ذریعے ٹرانس جینڈروں نے جامع صفائی پر توجہ مرکوز کی اور تبدیلی کا باعث بنے۔ انھوں نے ہر ایک کے لیے مثال پیش کی کہ ہندوستان کو کچرے سے پاک کرنے کے لیے چھوٹی سے چھوٹی کوشش بھی کافی کارگر ثابت ہوسکتی ہے۔

**********

ش ح۔ق ت۔ ر ا

U- 9792



(Release ID: 1959452) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil