سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نشہ مکت بھارت ابھیان- محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  اور گایتری پریوار کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط


مفاہمت نامہ کل ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، نئی دہلی میں انجام پذیر ہوگا

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اس موقع پر خصوصی شرکت کریں گے

Posted On: 21 SEP 2023 4:13PM by PIB Delhi

منشیات کے استعمال کی خرابی ایک ایسا مسئلہ ہے جو ملک کے سماجی تانے بانے کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ کسی بھی چیز پر انحصار نہ صرف فرد کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے خاندان اور پورے معاشرے کو بھی متاثر کرتا ہے۔ مختلف نفسیاتی مادّوں کا باقاعدہ استعمال فرد کے انحصار کا باعث بنتا ہے۔ کچھ مادّے کے مرکبات نیورو نفسیاتی امراض، قلبی امراض کے ساتھ ساتھ حادثات، خودکشی اور تشدد کا باعث بن سکتے ہیں۔ لہذا،نشہ آور  مادّہ کے استعمال اور انحصار کو ایک نفسیاتی سماجی طبی مسئلہ کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ایمس، نئی دہلی کےقومی منشیات پر انحصار کے علاج کے مرکز(این ڈی ڈی ٹی سی) کے واسطے سےسماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے محکمہ کے ذریعہ کیے  گیے ہندوستان میں مادہ کے استعمال کی حد اور طرز پر پہلے جامع قومی سروے کی رپورٹ کے مطابق، شراب ہندوستانیوں کے ذریعہ استعمال ہونے والا سب سے عام نفسیاتی مادّہ ہے۔ اس کے بعد بھانگ اور افیم پر مشتمل مادّے ہیں۔

منشیات کی طلب کے خطرے کو روکنے کے لیے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کی وزارت (ایم او ایس جے ای)، حکومت ہند منشیات کی طلب میں کمی کے لیے قومی ایکشن پلان(این اےپی ڈی ڈی آر) پر عمل درآمد کر رہی ہے  جو کہ ایک چھتری اسکیم ہے جس کے تحت ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے  جس کا مقصد روک تھام کی تعلیم اور بیداری پیدا کرنا، صلاحیت سازی، ہنر مندی کی ترقی، سابق منشیات کے عادی افراد کی پیشہ ورانہ تربیت اور روزی روٹی سپورٹ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  وغیرہ کے ذریعہ منشیات کی مانگ میں کمی کے پروگرام اور این جی اوز/وی او ایس کو مربوط بحالی مراکز برائے نشے کے عادی افراد( آئی آر سی اے ایس) کے   چلانے اور دیکھ بھال کے لیے، نوعمروں میں منشیات کے استعمال کی جلد روک تھام کے لیے کمیونٹی بیسڈ پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) اور آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ ان سینٹرز (او ڈی آئی سی) اور شناخت شدہ اضلاع میں اور ڈسٹرکٹ ڈی ایڈکشن سینٹرز (ڈی ڈی اے سی ایس) اور سرکاری اسپتالوں میں نشے کے علاج کی سہولیات (اے ٹی ایف ایس) ہے۔

مزیدبرآں، وزارت نے بلند نظر نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز کیا ہے جو فی الحال پورے ملک میں کام کر رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے، جس میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس، اسکولوں اور لوگوں تک رسائی اور کمیونٹی کی شمولیت کے حصول  اور  ابھیان کو اپنانے پرخصوصی توجہ مرکوز ہے۔

  دریں اثناء این ایم بی اے اس لت پر قابو پانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اب تک نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) نے زمین پر چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اب تک 10.61+ کروڑ لوگوں تک رسائی حاصل کی ہے۔ شناخت شدہ اضلاع میں ابھیان کی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لیے 8,000 ماسٹر رضاکاروں کو منتخب کیا گیا ہے اور انہیں تربیت دی گئی ہے۔ 3.36+ کروڑ سے زیادہ نوجوانوں نے ابھیان کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور نشہ آور  مادّے کے استعمال کے خلاف زمینی سطح  پر پیغام کو عام کیاہے۔ تقریباً 4,000 یووا منڈل، این وائی کے ایس اور این ایس ایس  رضاکار، یوتھ کلب بھی ابھیان کے ساتھ منسلک ہو چکے ہیں۔ آنگن واڑی اور آشا ورکروں، اے این ایم ایس، مہیلا منڈلوں اور خواتین کے ایس ایچ جیز کے ذریعے بڑے پیمانے پر  کمیونٹی تک پہنچنے میں 2.24+ کروڑ خواتین کا تعاون بھی اہم رہا ہے۔

فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ہینڈل بنا کر اور ان پر روزانہ کی تازہ ترین معلومات کا اشتراک کرکے ابھیان کے پیغام کو آن لائن پھیلانے کے لیے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مؤثر طریقے سے استعمال کیا گیا ہے۔ اضلاع اور ماسٹر رضاکاروں کے ذریعہ  حقیقی وقت کی بنیاد پر زمین پر ہونے والی سرگرمیوں کے ڈیٹا کو حاصل کرنے کے لیے ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے۔ عوام کی آسانی کے لیے نشہ چھوڑنے کی تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

  این ایم بی اے کے تحت ایک خصوصی پہل مذہبی/روحانی تنظیموں کا ایک ساتھ آنا ہے جو  این ایم بی اے کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دیتی ہیں اور  این ایم بی اے کے پیغام کو اپنے بینر تلے پھیلاتی ہیں۔ اس سمت میں ایک قدم اٹھاتے ہوئے، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کا محکمہ گایتری پریوار کے ساتھ نوجوانوں، خواتین، طلباء وغیرہ میں  این ایم بی اے کے پیغام کو پھیلانے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر رہا ہے۔ یہ تقریب ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر، 15 جن پتھ، نئی دہلی میں  22 ستمبر 2023 کو صبح 9:00 بجے ڈاکٹر وریندر کمار، مرکزی وزیر برائے  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ، محکمہ کے سینئر افسران اور گایتری پریوار کی انتظامیہ  کے سینئر اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

  اس مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کا محکمہ محسوس کرتا ہے کہ  این ایم بی اے کے نفاذ کو منشیات سے متعلق حساس ہندوستان کے حصول   کی سمت میں فروغ ملے گا۔

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9788


(Release ID: 1959449) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil