کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت کے سکریٹری وی ایل کانتا راؤ نے سوچھتا کا حلف دلایا
Posted On:
21 SEP 2023 3:43PM by PIB Delhi
کانوں کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتا راؤ نے آج ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) مہم کے تحت سوچھتا کا حلف دلایا۔ کانوں کی وزارت، سی پی ایس سی اور ماتحت دفاتر کے سینئر عہدیدار بھی اس مہم میں وی سی کے ذریعے شامل ہوئے۔
اس سے پہلےکانوں کے سکریٹری نے 20 ستمبر 2023 کو ایس ایچ ایس 2023 کی جاری سرگرمیوں اور خصوصی مہم 3.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ تجزیاتی میٹنگ میں جناب راؤ نے وزارت سے منسلک تمام دفاتر سے مؤدبانہ درخواست کی تھی کہ وہ سوچھتا ہی سیوا مہم کے لیے سرگرم قدم اٹھائیں اور ان سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ پچھلی مہم کے مقابلے خصوصی مہم 3.0 کے لیے اونچے معیار قائم کریں۔
سکریٹری نے نئی دلّی کے شاستری بھون میں کانوں کی وزارت کے ریکارڈ روم اور ڈویژن کا بھی معائنہ کیا تھا۔ انھوں نے سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت صفائی کی جانچ کرنے اور کام کے ماحول کا جائزہ لینے کے لیے وزارت کے کئی حصوں کا دورہ کیا۔ ہر حصے کی فائلوں کا جائزہ لیتے وقت انھوں نے فائلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ وزارت نے خصوصی مہم 1.0 اور 2.0 کے دوران 3.5 لاکھ سے زیادہ فائلوں کو تلف کیا۔
کانوں کی وزارت نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک تقریباً 2743 فائلیں تلف کیں، جس سے کل 34549 مربع فٹ جگہ خالی ہوئی اور کچروں کے نپٹارے سے کل 172130148 روپئے کی مالیت حاصل ہوئی۔
ریکارڈ کے بندوست پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کانوں کی وزارت نے ملازمین کے لیے 31 اکتوبر 2023 تک آئندہ کے تمام ہفتہ کو کام کا دن مقرر کردیا ہے۔
**********
ش ح۔ق ت۔ ر ا
U- 9782
(Release ID: 1959378)
Visitor Counter : 88