وزارت دفاع
ایئر فورس ایسوسی ایشن کا سالانہ دن
Posted On:
20 SEP 2023 6:23PM by PIB Delhi
ایئر فورس ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے آج اپنا 43 واں سالانہ دن منایا۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ایئر فورس ایسوسی ایشن کے صدر، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا (ریٹائرڈ) نے 20 ستمبر 23 کی صبح تمام آئی اے ایف سابق فوجیوں کی جانب سے ملک کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے والے مسلح افواج کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قومی جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت نظر کئے ۔ اس کے بعد اسی دن ایئر فورس آڈیٹوریم، سبروتو پارک، نئی دہلی میں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) کا اہتمام کیا گیا ۔
چیف آف ایئر اسٹاف (سی اے ایس)ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اے جی ایم کے مہمان خصوصی تھے۔میٹنگ میں شرکت کرنے والے سابق فوجیوں سے اپنے خطاب کے دوران، سی اے ایس نے حاضرین کو گزشتہ ایک سال میں آئی اے ایف کی کامیابیوں اور آنے والے سالوں میں فوج کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔سی اے ایس نے سابق فوجیوں کی بہادری، محنت اور قربانی کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں گذشتہ برسوں میں آئی اے ایف کے قد اور طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔سی اے ایس نے نمایاں کارکردگی انجام دینے والے فضائیہ کےتین سابق فوجیوں کو مبارکباد دی جنہوں نے خود کواے ایف اےکے مقصد کے لیے وقف کر دیا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے تنظیم کی بہتری کے لیے اے ایف اے میں قابل ذکر تعاون کیا ہے۔ اس میٹنگ میں فضایہ کے کئی ریٹائرڈ سربراہوں اور موجودہ افسروں نے شرکت کی۔
ایئر فورس ایسوسی ایشن غیر سرکاری شعبے میں ایک فلاحی تنظیم ہے، جو فضائیہ کے سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود میں سرگرم عمل ہے۔یہ ایسوسی ایشن بیواؤں اور بے سہارا بچوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ اس ایسوسی ایشن کا قیام 15 ستمبر 1980 کو ایئر فورس کے مارشل ارجن سنگھ ڈی ایف سی کی سرپرستی میں عمل میں آیاتھا۔ملک بھر میں اس کی بیس شاخیں ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی برطانیہ اور آسٹریلیا میں بھی دو شاخیں ہیں۔ اس میں فضائیہ کے تقریباً 92141 سابق فوجی رکن اور 6190 شریک حیات رکن ہیں ۔
*************
ش ح۔ ا گ ۔م ش
(U-9777)
(Release ID: 1959330)
Visitor Counter : 99