وزارت دفاع
سمبیکس 23 میں شرکت کیلئے ہندوستانی بحری جہاز، آبدوز اور ایل آر ایم پی ہوائی جہاز سنگاپور پہنچ گئے
Posted On:
20 SEP 2023 7:55PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے بحری جہاز رن وجے اور کاوارتی كے علاوہ آبدوز آئی این ایس سندھوکیسری 30 ویں سنگاپور انڈیا دو طرفہ بحری مشق (سمبیکس) میں شرکت کے لیے سنگاپور پہنچے۔ہندوستانی بحریہ اور جمہوریہ سنگاپور بحریہ )آر ایس این) کے درمیان سالانہ دو طرفہ بحری مشق سمبیکس کو جو 1994 سے منعقد کی جا رہی ہے، سب سے طویل مسلسل بحری مشق ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
سمبیکس-2023 مشق دو مرحلوں میں منعقد کی جا رہی ہے - 21 سے 24 ستمبر 2023 تک سنگاپور میں گودی مرحلہ، اس کے بعد ایک سمندری مرحلہ۔ رن وجے، کاواراتی اور سندھوکیسری کے علاوہ، لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ پی 8I بھی مشق میں حصہ لے رہا ہے۔
گودی مرحلہ وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تعاملات، کراس ڈیک وزٹ، سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینجز اور اسپورٹس فکسچر پر مشتمل ہے جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانا ہے۔
سمبیکس 23 کے سمندری مرحلے میں پیچیدہ اور جدید فضائی دفاعی مشقیں، گولہ باری، ٹیکٹیکل منویورز، اینٹی سب میرین مشقیں اور دیگر بحری آپریشن شامل ہوں گے۔ دونوں بحری افواج کے یونٹس میری ٹائم ڈومین میں مشترکہ طور پر ملٹی ڈسپلن آپریشنز کرنے کی اپنی صلاحیت کو مستحکم کرتے ہوئے اپنی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کی کوشش کریں گی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1959202)
Visitor Counter : 150