صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل میڈیکل کمیشن نے 10 سالوں کیلئے با وقار ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن کی منظوری كی شناخت حاصل کر لی


نیشنل میڈیکل کمیشن کے ڈبلیو ایف ایم ای کی منظوری کے بعد  تمام ہندوستانی طلباء ای سی ایف ایم جی اور یو ایس ایم ایل ای کیلئے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے ہیں

یہ شناخت ہندوستانی میڈیکل گریجویٹس کو دوسرے ممالک جیسے کہ ریاستہائے متحدہ امریكہ ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پوسٹ گریجویشن اور مشق کرنے کے قابل بنائے گی جس كے لیے  ڈبلیو ایف ایم ای کی شناخت کی ضرورت ہوتی ہے

Posted On: 20 SEP 2023 6:59PM by PIB Delhi

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی)، انڈیا نے 10 سال کی قابل ذکر مدت کے لئے ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) کی شناخت کا درجہ حاصل کرنے کا قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پہچان طبی تعلیم اور ایکریڈیٹیشن میں اعلیٰ ترین معیارات کے لیے نیشنل میڈیکل کمیشن کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔

اس منظوری کے ایک حصے کے طور پر ہندوستان میں موجود تمام 706 میڈیکل کالج ڈبلیو ایف ایم ای سے تسلیم شدہ ہو جائیں گے اور آنے والے 10 سالوں میں قائم کیے جانے والے نئے میڈیکل کالج خود بخود ڈبلیو ایف ایم ای سے تسلیم شدہ ہوں گے۔ یہ منظوری ہندوستان میں طبی تعلیم کی كوالیٹی اور معیار کو بہترین عالمی  طریقوں اور معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرکے مزید بہتر بنائے گی۔

یہ منظوری ہندوستانی میڈیکل گریجویٹس کو دوسرے ممالک جیسے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ حاصل كرنے اور پریکٹس کرنے کے قابل بنائے گی جس كے لیے ڈبلیو ایف ایم ای کی شناخت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے ہندوستانی میڈیکل اسکولوں اور پیشہ ور افراد کی بین الاقوامی شناخت اور ساکھ میں اضافہ ہوگا۔ تعلیمی تعاون اور تبادلے آسان ہوں گےاور طبی تعلیم میں مسلسل بہتری اور جدت کو فروغ ملے گا۔ طبی معلمین اور اداروں کے درمیان معیار کی یقین دہانی کی ثقافت فروغ پاءے گی۔

نیشنل میڈیكل كمیشن کے ڈبلیو ایف ایم ای سے منظورشدہ ہونے کے ساتھ تمام ہندوستانی طلباء فارن میڈیکل ایجوکیشن اور یونائیٹڈ سٹیٹس میڈیکل لائسنسنگ ایگزامینیشن پر ایجوکیشن کمیشن کے لیے درخواست دینے کے اہل ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر یوگیندر ملک، ایتھکس اینڈ میڈیکل رجسٹریشن بورڈ کے ممبر اور نیشنل میڈیكل كمیشن میں میڈیا ڈویژن کے سربراہ نے اس اہم کامیابی پر کہا كہ ڈبلیو ایف ایم ای کی منظوری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہندوستان میں طبی تعلیم کا معیار عالمی معیارات کے مطابق ہے۔ یہ اعزاز ہمارے طلباء کو دنیا میں کہیں بھی اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ اعزاز عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہمارے معیارات کی وجہ سے ہندوستان کو بین الاقوامی طلباء کے لیے ایک پرکشش منزل بناتا ہے۔

ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن )ڈبلیو ایف ایم ای)کے بارے میں:

ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (ڈبلیو ایف ایم ای) ایک عالمی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں طبی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیے وقف ہے۔ ڈبلیو ایف ایم ای کا ایکریڈیٹیشن پروگرام اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کہ طبی ادارے تعلیم اور تربیت کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیارات پر پورا اتریں اور اسے برقرار رکھیں۔

نیشنل میڈیکل کمیشن )این ایم سی( کے بارے میں:

نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) ہندوستان کا سب سے بڑا ریگولیٹری ادارہ ہے جو طبی تعلیم اور پریکٹس کی نگرانی کرتا ہے۔

صحت کی دیکھ بھال کی تعلیم میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ایم ایم سی ملک بھر میں معیاری طبی تعلیم اور تربیت کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

این ایم سی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: [https://www.nmc.org.in/]۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1959200) Visitor Counter : 173


Read this release in: Telugu , English , Hindi