بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے 2452991 اونٹاریو لمیٹڈ کے ذریعہ ہائی ویز انفراسٹرکچر ٹرسٹ میں اضافی یونٹ ہولڈنگ کے حصول اور 2743298 اونٹاریو لمیٹڈ کے ذریعہ ہائی وے کنسیشنز ون پرائیویٹ لمیٹڈ میں ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 20 SEP 2023 6:14PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے 2452991 اونٹاریو لمیٹڈ کے ذریعہ ہائی ویز انفراسٹرکچر ٹرسٹ میں اضافی یونٹ ہولڈنگ کے مجوزہ حصول اور 2743298 اونٹاریو لمیٹڈ کے ذریعہ ہائی وے کنسیشن ون پرائیویٹ لمیٹڈ میں ایکویٹی حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

2452991 اونٹاریولمیٹڈ (او ٹی پی پی1) اور 2743298 اونٹاریولمیٹڈ(او ٹی پی پی 2) مکمل طور پر اونٹاریو ٹیچرز پنشن پلان بورڈ (او ٹی پی پی بی) کے زیر کنٹرول ہیں۔ او ٹی پی پی بی کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں دنیا بھر میں فعال اور ریٹائرڈ اساتذہ کے پنشن کے فوائد اور پنشن پلان کے اثاثوں کی سرمایہ کاری کا انتظام کرتا ہے۔

ہائی ویز انفراسٹرکچر ٹرسٹ (ٹارگٹ ٹرسٹ) ایک انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ ہے جو سکیورٹیز  ایکسچینج بورڈ آف انڈیا ایس ای بی آئی  کے ساتھ ایس ای بی آئی ( انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹس) ریگو لیشنز، 2014 ( آئی این وی آئی ٹی ریگولیشنز)کے تحت رجسٹرڈ ہے ۔ ٹارگٹ ٹرسٹ اس وقت ہندوستان میں چھ (6) سڑکوں کے اثاثوں کا مالک ہے، جو ہندوستان میں سڑکوں اور ہائی ویز کو چلانے کے کاروبار میں مصروف ہے۔

ہائی وے کنسیشنز ون پرائیویٹ لمیٹڈ (ایچ سی ون) ایک کمپنی ہے جس کو ہندوستان میں  سڑکوں کے اثاثوں کے انتظام اور انصرام کے مقصد کے ساتھ ہندوستان میں بنایا گیا ہے۔ ایچ سی ون آئی این وی آئی ٹی ریگولیشنز کے تحت  ٹارگٹ ٹرسٹ کا انویسٹمنٹ مینیجر ہے اورآئی این وی آئی ٹی ریگولیشنز 10 کے مطابق سرگرمیا انجام دیتا ہے  بشمول ٹارگٹ ٹرسٹ کے بنیادی اثاثوں/منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاری کے فیصلے کرنا اور ٹارگٹ ٹرسٹ کے پروجیکٹ  مینجر کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنا جس کا تعلق آئی این وی آئی ٹی ریگولیشنز کی تعمیل سے ہے اور  اس کے ذریعہ انجام دیے جانے والے پروجیکٹ مینجمنٹ معاہدہ سے ہے۔

مجوزہ امتزاج او ٹی پی پی 1 کے ذریعے ٹارگٹ ٹرسٹ میں اضافی یونٹ ہولڈنگ کے حصول اور او ٹی پی پی 2 (مجوزہ مجموعہ) کے ذریعے ایچ سی ون  میں الگ الگ ایکویٹی حصص کے حصول سے متعلق ہے۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.9753


(Release ID: 1959143) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Telugu