وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوج اور ریاستہائے متحدہ کی فوج ، انڈو پیسیفک آرمی چیفس کانفرنس (آئی پی اے سی سی)، انڈو پیسیفک آرمیز مینجمنٹ سیمینار (آئی پی اے ایم ایس) اور سینیئر ان لسٹڈ لیڈرزفورم  (ایس پی ایل ایف) کی میزبانی کرے گی

Posted On: 20 SEP 2023 6:04PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج اور ریاستہائے متحدہ کی فوج 25 سے 27 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں 13ویں آئی پی اے سی سی، 47ویں آئی پی اے ایم ایس اور 9ویں ایس ای ایل ایف  کی مشترکہ طور پر میزبانی کرے گی۔ یہ فوجی سربراہوں اور 35 ممالک کے مندوبین کی ایک تین روزہ کانفرنس ہے۔

اس فورم کا مرکزی موضوع "امن کے لیے ایک ساتھ: ہند پیسیفک خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنا" ہے۔ یہ کانفرنس آرمی چیفس اور زمینی افواج کے اعلیٰ سطحی لیڈروں کو، بنیادی طور پر ہند-بحرالکاہل خطے کے، سلامتی اور عصری مسائل پر خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ فورم کی بنیادی کوشش ساحلی شراکت داروں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، بات چیت اور دوستی کے ذریعے ہند-بحرالکاہل خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہوگی۔

یہ تقریب مانیک شا سنٹر، دلی کینٹ میں منعقد کی جائے گی اور 150 سے زیادہ مندوبین مختلف مکمل اور گول میز اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صبح 9 بجے بھارتی فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور امریکی فوج کے وائس چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی۔ اس کے بعد 26 ستمبر 2023 کو صبح 9:30 بجے مانیک شا سینٹر میں ایک افتتاحی تقریب ہوگی۔ عزت مآب وزیر دفاع ، جناب راجناتھ سنگھ اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انیل چوہان افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں تین درجوں میں مکمل اجلاس اور غیر رسمی ملاقاتیں ہوں گی۔ آرمی چیفس کانفرنس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تمام متعلقہ فریقوں کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آئی پی اے ایم ایس ایک فوجی سیمینار ہے جو لیفٹیننٹ کرنل سے لے کر میجر جنرل کے رینک کے درمیان کے آرمی افسران کے لیے علاقائی سلامتی کے مسائل اور بہترین طور طریقوں پر خیالات کا تبادلہ کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ایس ای ایل ایف میں ٹیکٹیکل سطح کے ذیلی یونٹ کمانڈروں کی شرکت ہو گی تاکہ کھلی بات چیت کی جا سکے، سیکھے گئے اسباق کو شیئر کیا جا سکے اور فورم میں شرکت کرنے والی فوجوں کے بارے میں افہام و تفہیم کی جا سکے۔

حاضرین معزز مہمان مقررین کے خیالات سنیں گے اور امن قائم کرنے کی کارروائیوں، انسانی امداد/ آفات سے متعلق امداد، قیادت سازی اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات پر جامع گفتگو میں حصہ لیں گے۔ مندوبین نیشنل وار میموریل کا بھی دورہ کریں گے اور ہمارے شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس تقریب میں آتم نربھر بھارت آلات کا ڈسپلے بھی دکھایا جائے گا۔ شرکاء راجدھانی میں کچھ ثقافتی مقامات کا دورہ کرکے ہندوستان کے بھرپور ثقافتی تنوع کی جھلک دیکھیں گے۔ وہ آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

آج مانیک شا سنٹر میں منعقدہ کرٹین ریئزر ایونٹ کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار، وائس چیف آف آرمی اسٹاف، ہندوستانی فوج نے میڈیا کو تقریب کے فریم ورک کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ  ہندوستانی فوج نے ہند بحرالکاہل خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہندوستانی فوج خطے میں انسانی ہمدردی کی کوششوں اور امدادی سرگرمیوں کے لیے پرعزم ہے۔ کرٹین رائزر ایونٹ کے دوران، ریاستہائے متحدہ امریکہ، فرانس، جاپان، مالدیپ اور سنگاپور کے فارن سروس اتاشیوں نے ‘‘انڈو پیسیفک میں غیر روایتی سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے میں باہمی تعاون کے نقطہ نظر’’ کے موضوع پر منعقدہ ایک گول میز مباحثے میں حصہ لیا۔

یہ کانفرنس شریک ممالک کے مشترکہ عزم کی گواہی کے طور پر ابھرے گی اور نتیجہ خیز بات چیت کی سہولت فراہم کرے گی۔ اس سے حصہ لینے والے ممالک کے درمیان شراکت داری کو خیالات کے تبادلے اور بہترین طور طریقوں کے اشتراک سے مزید پائیدار ہونے کا موقع ملے گا۔

 

************

 

ش ح۔م م۔ت ح

(U: 9748)


(Release ID: 1959138) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Marathi , Hindi