بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے سینٹیلا ماریشس ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے کوالٹی کیئر انڈیا لمیٹڈ میں کل ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے تقریباً 24.16 فیصد کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 20 SEP 2023 6:10PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے سینٹیلا ماریشس ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے کوالٹی کیئر انڈیا لمیٹڈ میں کل ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے تقریباً  24.16 فیصد کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج سینٹیلا ماریشس ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے کوالٹی کیئر انڈیا لمیٹڈ (کیو سی آئی ایل) میں کل ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے تقریباً 24.16 فیصد کے حصول سے متعلق ہے۔

حاصل کرنے والا

سینٹیلا ماریشس ہولڈنگز لمیٹڈ، ماریشس میں واقع ایک نئی شامل کردہ خاص مقصدی سرمایہ کاری  نظام ہے اور فی الحال ہندوستان میں اس کا کوئی آپریشن نہیں ہے۔ ایکوائرر بڑی حد تک ایک ہستی  (اینٹیٹی) کی ملکیت اور کنٹرول میں ہے، جسے ٹی پی جی گروپ کی حتمی ہولڈنگ کمپنی ٹی پی جی انک(ٹی پی جی) کے ملحقہ اداروں کی طرف سے مشاورت حاصل ہے۔  اپنی ذیلی او رملحقہ کمپنیوں سمیت ٹی پی جی کو ‘ٹی پی جی گروپ’ کہا جاتا ہے۔

ٹی پی جی گروپ مالیاتی خدمات، ٹیکنالوجی، صارف،  ٹریول ، میڈیا، رئیل اسٹیٹ اور صحت کی دیکھ بھال جیسے شعبوں پر بنیادی توجہ کے ساتھ اپنی مختلف سرمایہ کاری کے ذریعے ہندوستان میں کام کرتا ہے۔

ہدف

کیو سی آئی ایل ایک غیر فہرست بند پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس کا رجسٹرڈ دفتر حیدرآباد میں ہے۔ کیو سی آئی ایل ہندوستان میں ایک ملٹی اسپیشلٹی ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ ہے۔ یہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں کیئر ہاسپیٹلس کے نام سے ملٹی اسپیشلٹی اسپتالوں کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ کیئر ہسپتالوں کے پاس 17 صحت  مراکز (16 ہسپتال اور 1 کلینک) ہیں جو ہندوستان کی 6 ریاستوں کے 7 شہروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سی سی آئی  کا تفصیلی حکم  بعد میں آئے گا۔

************

 

 

ش ح۔م م۔ت ح

(U: 9752)


(Release ID: 1959136) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Telugu