بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے بی سی پی ایشیا II کے ذریعے کوالٹی کیئر انڈیا میں 72.49فیصد حصص (تقریباً)کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 20 SEP 2023 6:09PM by PIB Delhi

ہندوستان کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی)نے بی سی پی ایشیا II کے ذریعے کوالٹی کیئر انڈیا میں تقریباً 72.49فیصد حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج بی سی پی ایشیا II ٹوپکو IVپرائیویٹ لمٹیڈ(بی سی پی ایشیا IIقبضہ دار) کے ذریعے ٹچ ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمٹیڈ  سے  کوالٹی کیئر انڈیا لمیٹڈ (ٹارگٹ) کی کل ایکویٹی شیئر ہولڈنگ کے72.49فیصد کے حصول کا تصور کرتا ہے۔

ایکوائرر کو بلیک اسٹون اِن کارپوریشن کے ملحقہ اداروں کے ذریعہ مشورے اور/یا منظم فنڈز کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

ٹارگٹ ایک ملٹی اسپیشلٹی ہیلتھ کیئر پرووائیڈر ہے، جسے 1997 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں’کیئر ہاسپٹلز‘ کے نام سے ملٹی اسپیشلٹی اسپتالوں کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ ہدف براہ راست اور اس کے نیچے دھارے سے وابستہ اداروں کے ذریعے17 صحت کی سہولیات (16 ہسپتال اور 1 کلینک) ہیں، جو ہندوستان کی 6 ریاستوں کے 7 شہروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جن میں 2,400 بستروں کی سہولت بھی موجود  ہیں۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9749)

 


(Release ID: 1959128) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Telugu