سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے پلوں اور دیگر ڈھانچے کے ڈیزائن اور تعمیر میں تیزی لانے کے لیے ڈی ایم آر سی کے ساتھ اشتراک کیا

Posted On: 20 SEP 2023 5:49PM by PIB Delhi

عالمی معیار کا قومی شاہراہوں کا نیٹ ورک فراہم کرنے کی اپنی کوشش میں این ایچ اے آئی نے آج دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی)کے ساتھ مختلف پلوں/ ڈھانچے کے ڈیزائن،این ایچ اے آئی پروجیکٹوں کے حفاظتی پہلوؤں اوراین ایچ اے آئی کے عہدیداروں کی استعداد کار میں اضافے کے لیے مفاہمت کی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمتی عرضداشت پر این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو اور ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار کے ساتھ این ایچ اے آئی اور ڈی ایم آر سی کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ یہ اقدام این ایچ اے آئی کے ’ڈیزائن ڈویژن‘ کو مضبوط کرے گا ،جو ملک بھر میں قومی شاہراہوں پر پلوں، ڈھانچے، سرنگوں اور ا ٓ رای  دیواروں کی منصوبہ بندی، ڈیزائننگ، تعمیر اور دیکھ بھال کا جائزہ لیتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JI4Z.jpg

 

اس معاہدے کے تحت ڈی ایم آر سی،این ایچ اے آئی کو جاری منصوبوں میں تمام پلوں / ڈھانچے کے ڈیزائن کا جائزہ لینے کے لیے خدمات فراہم کرے گا۔ معاہدے میں تضادفی طور پر منتخب کیے گئے پلوں، ڈھانچے، سرنگوں، آر ای دیواروں اور دیگر خصوصی ڈھانچے کے ڈیزائن کا جائزہ بھی شامل ہے۔ ڈی ایم آر سی تفصیلی پروجیکٹ ریپوٹ (ڈی پی آر)مرحلے پر کھڑے پلوں اور خصوصی ڈھانچے کا جائزہ لینے کے لیے بھی این ایچ اے آئی کی مدد کرے گا۔

ڈی ایم آر سی تعمیراتی طریقہ کار، عارضی ڈھانچے، اٹھانے اور شروع کرنے کے طریقوں، منتخب پلوں اور ڈھانچوں کے پہلے سے دباؤ کے طریقوں اور بے ترتیب بنیادوں پر خصوصی ڈھانچے کا جائزہ لینے میں بھی این ایچ اے آئی کی مدد کرے گا۔

اس کے علاوہ ڈی ایم آر سی، این ایچ اے آئی کے اہلکاروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اپنی مخصوص نوعیت کے تربیتی پروگرام منعقد کرے گا۔ اس میں اونچے ڈھانچے اور پلوں میں ڈیزائن، تعمیر، نگرانی، دیکھ بھال اور حفاظت کے پہلو شامل ہوں گے۔

یہ معاہدہ دو سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا۔ یہ اقدام دو سرکاری تنظیموں کے درمیان بہترین طریقوں کے تبادلے اور قومی تعمیر کے مقصد میں تعاون کرنے والے ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر نیٹ ورک کو بڑھانےکی غرض سے مل کر کام کرنے کے لیے تعاون کو نمایاں کرتا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9747)


(Release ID: 1959114) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu