وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

چوتھی انفراسٹرکچر ورکنگ گروپ میٹنگ22-21 ستمبر 2023 کو کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں منعقد ہوگی


میٹنگ میں اعلیٰ معیار کے لچکدار، پائیدار اور جامع شہری انفرااسٹرکچر کی جانب سرمایہ کاری کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 20 SEP 2023 5:21PM by PIB Delhi

جی 20ہندوستان کی صدارت کے تحت چوتھی جی 20انفرااسٹرکچر ورکنگ گروپ کی میٹنگ21 سے 22 ستمبر 2023 کے دوران کھجوراہو، مدھیہ پردیش میں منعقد  ہونے والی ہے۔ یہ ہندوستانی جی 20 صدارت کے تحت انفرااسٹرکچر ورکنگ گروپ کی آخری میٹنگ ہوگی اورجی 20 کے رکن ممالک، مہمان ممالک اور ہندوستان کی طرف سے مدعو بین الاقوامی تنظیموں کے 54 سے زیادہ مندوبین اس میں شرکت کریں گے۔ یہ فورم آئی ڈبلیو جی کی پچھلی تین میٹنگوں کے دوران ہونے والی بات چیت کے تسلسل میں اہم مسائل پر غور و خوض کرے گا۔ اس میٹنگ کی میزبانی وزارت خزانہ، حکومت ہند کرے گی اور اس کی صدارت وزارت خزانہ، حکومت ہند کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا اور برازیل شریک چیئرمین کے طور پر کریں گے۔

جی 20 انفرااسٹرکچر ورکنگ گروپ بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتا ہے، بشمول انفرااسٹرکچر کو ایک اثاثہ کلاس کے طور پر تیار کرنا، معیاری شہری انفرااسٹرکچر کو فروغ دینا، انفراٹیک اور لچکدار، پائیدار اور جامع شہری انفرااسٹرکچر کی جانب سرمایہ کاری کے لیے مالی وسائل کو متحرک کرنے کے لیے جدید آلات کی نشاندہی کرنا۔ انفرااسٹرکچر ورکنگ گروپ کے نتائج جی 20 فنانس ٹریک کی ترجیحات میں شامل ہوتے ہیں اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔

چوتھی آئی ڈبلیو جی میٹنگ2023 کے بنیادی ڈھانچے کے ایجنڈے کی ترجیحات کو حتمی شکل دے گی،جیسے کہ جامع شہروں کے قابل بنانے والوں پر عالمی بینک کی رپورٹ، انفرااسٹرکچر ٹیکسونومیز کی تالیف اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں مختلف ممالک کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری کو ٹریک کرنے کے لیے انفرا ٹریکر ٹول۔ دو روزہ اجلاس کے دوران مندوبین کے لیے مختلف سرکاری میٹنگوں اور ثقافتی پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آئی ڈبلیو جی کے اجلاسوں کے موقع پر بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی) کے اشتراک سے ایک بحث کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں عالمی بینک او ای سی دی، ای بی آر ڈی اور یو این ڈی پی جیسے اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندے بھی شامل ہوں گے اور یہ بات چیت  نجی شعبہ، شہری انفرااسٹرکچر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقہ کار پر غور کرنے کے لئے ہوگی۔  اس بات چیت کا مقصد چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نجی شعبے کے نقطہ نظر کو حاصل کرنا اور شہروں کو نجی اور تجارتی مالیات کو متحرک کرنے کے قابل بنانا ہے۔

رسمی بات چیت کے علاوہ ایوان صدر نے مندوبین کے لیے کھجوراہو کے بھرپور ثقافتی ورثے کا تجربہ کرنے کے لیے سیر و تفریح کا بھی اہتمام کیا ہے۔ کھجوراہو میں اپنے قیام کے دوران مندوبین ویسٹرن گروپ آف ٹیمپلز، اڈیوارٹ میوزیم اور رانیہ آبشار میں واقع مشہور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ کا دورہ کریں گے۔

مقامی کھانوں کا مزہ لینے کے لیے مندوبین کی’’راتری بھوج پر سمواد‘‘(رات کے کھانے پر گفتگو) کی بھی میزبانی کی جائے گی۔ ایوان صدر نے مندوبین کے لیے 23 ستمبر 2023 کو یوگا سیشن اور ایک دوستانہ کرکٹ میچ کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9742)



(Release ID: 1959094) Visitor Counter : 95


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Tamil