کانکنی کی وزارت

کوئلہ اور کانوں کی وزارت سے متعلق مشاورتی کمیٹی نے نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا


ہندوستان کو معدنیات کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات شروع کر رہی ہے: وزیر پرہلاد جوشی

پروجیکٹ کی لاگت کے25فیصد کو گہرے اور نازک معدنیات کی تلاش کے لیے ترغیب کے طور پر قرار دیا گیا

این ایم ای ٹی  کے منظور شدہ 309 میں سے 151 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں

16 پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کونوٹیفائی کیا گیا

Posted On: 20 SEP 2023 3:17PM by PIB Delhi

کوئلہ اور کانوں کی وزارت کے لیے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس 19 ستمبر 2023 کو پارلیمنٹ ہاؤس انیکسی میں منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے، جس نے نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کی کارکردگی کا جائزہ لیا، کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ مرکز معدنیات کی تلاش کو مزید فروغ دینے اور ہندوستان کو معدنیات کی پیداوار میں خود انحصار بنانے کے لیے ریاستی حکومتوں کو خاطر خواہ مالی اور تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔ ہندوستان کے لیے 30 اہم معدنیات کی حال ہی میں جاری کردہ فہرست کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب جوشی نے اراکین کو مطلع کیا کہ ہندوستان میں اہم معدنیات کی نیلامی کے عمل کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XKWJ.jpg

 

اجلاس کا ایجنڈہ’’ملک میں تلاش کی حوصلہ افزائی میں این ایم ای ٹی کے کردار اور ذمہ داری کے حوالے سے کارکردگی‘‘ تھا۔ کانوں کی وزارت کی ٹیم، جس کی قیادت جناب وی ایل  کانتھا راؤ، سکریٹری نے  کی ،کمیٹی کے سامنے این ایم ای ٹی کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے ایک پریزنٹیشن دیا۔ ممبران کو بتایا گیا کہ پروجیکٹ کی لاگت کا 25 فیصد گہرے اور نازک معدنیات کی تلاش کے لیے مراعات کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔

یہ بتایا گیا کہ معدنیات کی تلاش کو فروغ دینے کے لیے این ایم ای ٹی نے 2100.14 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں علاقائی اور تفصیلی تلاش کے لیے 309 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جو مختلف نوٹیفائیڈ ایکسپلوریشن ایجنسیوں اور نوٹیفائیڈ پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں (این ای اے اوراین پی ای اے)کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ منظور شدہ 309 منصوبوں میں سے 151 پروجیکٹس اب تک مکمل ہو چکے ہیں، باقی پر کام جاری ہے۔ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ11بلاکس کو کامیابی کے ساتھ نیلام کیا گیا ہے، جس سے ملک کو1.69 لاکھ کروڑ روپے(تقریباً)  کی کانوں کی مکمل  زندگی تک کے لئے آمدنی ہوئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O5MD.jpg

 

معدنیات کی تلاش کے منصوبوں کے علاوہ این ایم ای ٹی بیس لائن جیو سائنس ڈیٹا تیار کرنے کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈ فراہم کر رہاہے، جس میں نیشنل ایرو-جیو فزیکل میپنگ پروگرام (این اے جی ایم پی)، نیشنل جیو فزیکل میپنگ پروگرام (این جی پی ایم)کے تحت ملٹی سینسر ایرو-جیو فزیکل سروے شامل ہیں،جو جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کے ذریعے کیے گئے ہیں، جس کا مقصد ہائی ریزولیوشن بیس لائن ڈیٹا حاصل کرنا ہے، جو مزید معدنیات کی تلاش کے لیے پوشیدہ اور گہرے سیٹ والے ہدف کے علاقوں سمیت ممکنہ علاقوں کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوگا۔این ایم ای ٹی ، جی ایس آئی، کے لئے نیشنل جیو سائنس ڈیٹا ریپوزیٹری(این جی ڈی آر) پورٹل کی ترقی کے لیے بھی فنڈنگ کر رہا ہے۔ این جی ڈی آر پورٹل جلد ہی شروع کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ آج تک 16 پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو نوٹیفائی کیا گیا ہے اور این ایم ای ٹی نے پانچ نوٹیفائیڈ پرائیویٹ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو7.60 کروڑ روپے کے 11 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔ اِن 11 پروجیکٹوں میں سے 5اہم اور اسٹریٹجک معدنیات کے پروجیکٹوں  کے لئے 5.07 کروڑ روپے  کی منظوری دی گئی ہے۔

این ایم ای ٹی نے مرکزی حکومت کی تنظیموں اور ریاستی ڈی جی ایم / ڈی ایم جی میں مشینری/آلات/آلات/موجودہ سافٹ وئیر کی اپ گریڈیشن کے حصول کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کے لیے اسکیمیں تیار اورمتحرک کی ہیں، جن کا مقصد  تکنیکی بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔اسکیم کے تحت19 ریاستوں جی ایس آئی اور آئی بی ایم کے لئے کل رقم 182.52 کروڑ روپے منظور کی گئی ۔ اس کے ساتھ ساتھ 23.78 کروڑ روپے بھی جاری کئے گئے۔

این ایم ای ٹی نیلامی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ریاستوں کے ڈی جی ایم/ڈی ایم جی کو ترغیبات فراہم کر رہا ہے۔ این ایم ای ٹی نے 20 ریاستوں کو نیلامی کے قابل بلاک کی دستیابی اور کامیابی سے نیلام ہونے والے بلاکس کے لیے37.34 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZWE4.jpg

مشاورتی کمیٹی کے اراکین نے وزارت کی تعریف کی اور معدنیات کی تلاش کو بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور این ایم ای ٹی کی کامیابیوں کو سراہا۔ اراکین نے معدنیات کے شعبے میں، خاص طور پر اہم اور اسٹریٹیجک معدنیات میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے وزارت کانکنی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

اس میٹنگ میں جو ممبران پارلیمنٹ موجود تھے، ان کے نام جناب اجے کمار منڈل،جناب چنی لال ساہو،جناب  کروپال بالاجی تمانے، جناب  میتیش رمیش بھائی پٹیل، جناب موہن منڈاوی،جناب پاکوری لال،جناب سنیل سورین،جناب سریش کمار پجاری، جناب کھیرو مہتو، محترمہ  سیما دیویدی اور ڈاکٹر پرشانت نندا ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9735)



(Release ID: 1959057) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Kannada , Hindi , Tamil