نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنز (پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس)کے تحت کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹس کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی ہے اور وہ کھلاڑیوں کی مدد کرناجاری رکھیں گے:جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 19 SEP 2023 9:03PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 19ستمبر کو 2023 کو نئی دہلی میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنز (پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس) کے تحت کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنز (پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس) کا قیام ایسے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے عمل میں آیا تھا جو اچھا کھیلتے ہیں لیکن غریب اور مفلس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے کھیلوں کے آلات فراہم کرانے اور تربیت کے لیے مدد فراہم کرائی جاتی ہے اور اب تک 270 کھلاڑیوں کو تقریباً 8 کروڑ 15 لاکھ روپئے کی مدد فراہم کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایسے کھلاڑیوں کو مدد فراہم کرائی جاتی ہے جو اچھا کھیلتے ہیں اورجن کو  کچھ مخصوص سہولتوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایتھلیٹ کو مدد فراہم کراتی ہے چاہے وہ ٹاپس کے ذریعے ہویا پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنز (پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس)کے ذریعے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹس کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی ہے اور وہ کھلاڑیوں کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔ .

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-19at9.01.42PMWLG6.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-19at9.01.42PM(1)56IH.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-19at9.01.42PM(2)60MD.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-09-19at9.01.43PMQHPL.jpeg

ایشیائی کھیلوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان اس سال اب تک کے سب سے زیادہ میڈل جیتے گا ۔

پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ فار اسپورٹس پرسنز (پی ڈی یو این ڈبلیو ایف ایس)کی اسکیم  غربت میں زندگی بسر کرنے والے بہترین کھلاڑیوں، کوچیز اور ان کے  اہل خانہ کو ان کی حالت بہتر بنانے ، طبی علاج، زخموں کے علاج، کھیل کود کے آلات کی حصولیابی  اور ملکی اور بین الاقوامی  سطح کے کھیلوں کے مقابلے میں شرکت وغیرہ جیسے مختلف معاملات کے لیے مدد فراہم کرانے کے مقصد سے نافذ کی جارہی ہے۔

نمبر شمار

کھلاڑیوں کے نام اور ان کی کامیابیاں

مقصد

رقم (روپئے میں)

1

جناب وِکاش نروال،

یہ پیرا لان بالس زمرے کے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے جوہار ، ملیشیا میں ایشین چمپئن شپ 2022 میں چاندی کا تمغہ، ناسک مہاراشٹر میں منعقدہ نیشنل چمپئن شپ 22-2021 میں مکسڈ پیئر ، مین پیئر اور مین – سنگل زمروں میں تین چاندی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔

کٹ خریدنے اور تربیت کے لیے

2,50,000

2

جناب انیل کمار،

یہ ایتھلیٹکس کے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے موریشش میراتھن 2017 اور گوا ریور میراتھن 2010 میں شرکت کی ہے۔

تربیت، آلات کی حصولیابی اور ملکی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے میں شرکت کے لیے۔

2,25,000

3

محترمہ سنجنا سنیل جوشی،

یہ ایتھلیٹکس (ٹرائی ایتھلون) کی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے نیپال میں منعقدہ ساؤتھ ایشین چمپئن شپ 2022 میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

ملکی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے میں شرکت کے لیے

2,00,000

4

جناب دنیش راج شیکھرن،

یہ پاور لفٹنگ کے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے حیدر آباد میں منعقدہ پاور لفٹنگ چمپئن شپ 2022 میں تیسرا مقام اور الپّوژا میں منعقدہ ایشین مینز ایکوِپڈ  پاور لفٹنگ چمپئن شپ، 2023 میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

آلات کی حصولیابی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لیے

2,00,000

 

-----------------------

ش ح۔ اگ  ۔ ع ن

U NO: 9721



(Release ID: 1958970) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Kannada