عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماہ اگست، 2023 کے لیے ڈی اے آر پی جی کے ذریعے سی پی جی آر اے ایم ایس پر مرکزی وزارتوں/محکموں کی کارکردگی پر 16ویں رپورٹ جاری


اگست، 2023 میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے کل 1,21,004 شکایات کا ازالہ کیا گیا

لگاتار 13ویں ماہ مرکزی سیکرٹریٹ میں  ماہانہ  معاملات نمٹانے کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی

محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اور آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کی وزارت اگست 2023 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ اے کے زمرے میں سرفہرست ہے

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور نیتی آیوگ اگست 2023 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں گروپ بی زمرے میں سرفہرست ہیں

Posted On: 19 SEP 2023 5:30PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے اگست 2023 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور نمٹانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آر پی جی کی طرف سے شائع کردہ مرکزی وزارتوں/محکموں پر 16ویں رپورٹ ہے۔

اگست، 2023 کی پیش رفت مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 1,21,004 شکایات کے ازالہ کرنے کی طرف اشارہ   کرتی ہے۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں سال 2023 میں جنوری سے اگست تک اوسط شکایت نمٹانے کا وقت 19 دن ہے۔ یہ رپورٹس 10 قدمی سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات کے عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آر پی جی نے ڈسپوزل کے معیار کو بہتر بنانے اور مقررہ وقت کو کم کرنے کے لیے اپنایا تھا۔

اگست، 2023 میں، بی ایس این ایل کال سینٹر نے 85,386 شہریوں سے فیڈ بیک اکٹھا کیا۔ ان میں سے تقریباً 32,982 شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اگست 2023 کے مہینے میں 21,317 شہریوں نے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے "بہترین اور بہت اچھا" کی درجہ بندی کی ہے۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے اگست 2023 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی ماہانہ سی پی جی آر اے ایم ایس رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

  1. پی جی کیسز:
  • اگست، 2023 میں، سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 118294 پی جی کیسز موصول ہوئے، 121004 پی جی کیسز کا ازالہ کیا گیا اور 31 اگست 2023 تک 63461 پی جی کیسز زیر التوا ہیں۔
  • سنٹرل سیکرٹریٹ میں زیر التوا جولائی 2023 کے آخر میں 64963 پی جی کیسز سے کم ہو کر اگست 2023 کے آخر میں 63461 پی جی کیس رہ گئے ہیں۔
  1. پی جی اپیلیں:
  • اگست 2023 میں 20272 اپیلیں موصول ہوئیں اور 19700 اپیلیں نمٹا دی گئیں۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے پاس اگست 2023 کے آخر تک 23030 پی جی اپیلیں زیر التوا ہیں۔
  • مرکزی سیکرٹریٹ میں زیر التواء اپیلوں کی تعداد جولائی 2023 کے آخر میں 22458 اپیلوں سے بڑھ کر اگست 2023 کے آخر میں 23030 اپیلوں تک پہنچ گئی ہے۔
  1. شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (جی آر اے آئی) –  اگست، 2023
  • محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود اور وزارت آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی بحالی اگست، 2023 کے لیے گروپ اے کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست کارگزار  ہیں۔
  • شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور نیتی آیوگ اگست، 2023 کے لیے گروپ بی کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں سرفہرست کارگزار  ہیں۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9706


(Release ID: 1958873) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Telugu