وزارت دفاع

سیکرٹری دفاع اور ملائیشیا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل (پالیسی)نےنئی دہلی میں 12ویں دفاعی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی

Posted On: 19 SEP 2023 5:34PM by PIB Delhi

ملائیشیا-انڈیا دفاعی تعاون کمیٹی (مِڈکام) کا 12 واں اجلاس 19 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت سیکرٹری دفاع جناب گریدھر ارامنے اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل (پالیسی) ملائیشیا جناب محمد یانی بن داؤد نے کی۔  ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے دو ذیلی کمیٹی میٹنگوں یعنی27  جولائی 2023 کو منعقد  ہونے والی سب کمیٹی برائے ملٹری کوآپریشن اور18 ستمبر 2023 کو منعقد ہونے والی جوائنٹ سب کمیٹی برائے دفاعی سائنس ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون کے نتائج کا جائزہ لیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ انہوں نے دوطرفہ دفاعی مصروفیات کو مزید وسعت دینے کے لیے موثر اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کو سنبھالنے کے لیے ایم آئی ڈی سی او ایم اور دونوں ذیلی کمیٹیوں کے درمیان ایک مشاورتی طریقہ کار وضع کرنے کے لیے اسٹریٹجک امور کے ورکنگ گروپ (ایس اے ڈبلیو جی) کے قیام پر اتفاق کیا۔

دونوں صدر نشینوں  نے تعاون کے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے سائبر سیکورٹی اور عالمی امور سے متعلق مسائل کی سمت میں اقدامات پر بھی بات کی۔ انہوں نے تعاون کے موجودہ شعبوں خصوصاً دفاعی صنعت، بحری سلامتی اور کثیر جہتی تعاون کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ذرائع کی نشاندہی کی۔

مِڈکام کے دوران، سکریٹری دفاع نے ملائیشیا کے ساتھ ایک 8 نکاتی تجویز کا اشتراک کیا تاکہ ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان حکومت سے حکومتی سطح کی مصروفیات، تینوں افواج کے  تعاون، تربیت، اقوام متحدہ کی امن بردار فوج ، دوطرفہ فوجی مصروفیت، دفاعی صنعتی تعاون، تحقیق اور ترقی اور علاقائی/ ذیلی علاقائی مصروفیات جیسے وسیع شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے۔

سیکرٹری دفاع نے ملکی دفاعی صنعت کی صلاحیت اور اہلیت اور امکانات پر روشنی ڈالی جس میں ملائیشیا کی مسلح افواج کے ساتھ جہاز سازی اور دیکھ بھال کے منصوبوں میں تعاون کیا جا سکتا ہے۔ ملائیشیا نے ہندوستانی دفاعی صنعت کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور دفاعی صنعت کے شعبے میں مشترکہ ڈیزائن، مشترکہ پیداوار اور مشترکہ ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک نے باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم، مشترکہ مفادات اور جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پر مبنی بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے کے ایک حصے کے طور پر، ملائیشیا کے وفد نے ڈی آر ڈی او کے حکام سے بات چیت کی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کی نشاندہی کی۔ یہ وفد 20 ستمبر 2023 کو مزگاؤں ڈاکیارڈ لمیٹڈ اور ہیڈ کوارٹر، ویسٹرن نیول کمانڈ میں بات چیت کے لیے ممبئی کا دورہ کرنے والا ہے۔

 

*************

ش ح۔ا ک۔ ر ب

U-9708



(Release ID: 1958860) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Telugu