مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے ‘‘داخلہ فیس اور بینک گارنٹیوں کی معقولیت’’ پر سفارشات جاری کیں
Posted On:
19 SEP 2023 4:28PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج ‘‘داخلہ فیس اور بینک گارنٹیوں کی معقولیت’’ پر سفارشات جاری کی ہیں۔
محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈاٹ) نے بذریعہ خط نمبر۔ 20-577/2016-اے ایس - آئی جلد نمبر بتاریخ 3 مورخہ 3 مارچ 2022 ٹرائی کو ایک حوالہ بھیجا جس میں ٹیلی کام سیکٹر میں کام کرنے والے مختلف لائسنسوں کے اندراج کی فیسوں اور بینک گارنٹیوں کی معقولیت طلب کی گئی تھی۔
داخلہ فیس ایک مقررہ رقم ہے جو کہ ممکنہ داخل ہونے والے کو مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ادا کرنا ہوگی۔ داخلے کی فیسیں عام طور پر ناقابل واپسی ہوتی ہیں اور كسی كمپنی کے لیے شروعاتی اخراجات کا حصہ ہوتی ہیں۔ جبکہ بینک گارنٹی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک قسم کا مالیاتی آلہ ہے۔ یہ اس بات كو یقینی بناتا ہے کہ لائسنس دہندہ اپنے واجبات وقت پر ادا کرے اور لائسنس کے معاہدے میں بیان کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
حوالہ کی بنیاد پر 26 جولائی 2022 کو ٹراءی کی طرف سے "انٹری فیس اور بینک گارنٹیوں کی معقولیت" پر ایک مشاورتی پیپر جاری کیا گیا تھا۔ اسٹیک ہولڈرز سے بالترتیب 23 اگست اور 6 ستمبر 2022 تک مشاورتی کاغذ پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے طلب کیے گئے تھے۔ انڈسٹری ایسوسی ایشنز اوراسٹیک ہولڈرز کی درخواست پر تحریری تبصرے اور جوابی تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ بالترتیب 6 ستمبر اور 20 ستمبر 2022 تک بڑھا دی گئی۔
اتھارٹی کو مختلف اسٹیک ہولڈرز سے 20 تبصرے اور 1 جوابی تبصرہ موصول ہوا ہے۔نیہ تمام تبصرے اور جوابی تبصرہ ٹراءی کی ویب سائٹ
www.trai.gov.in
پر دستیاب ہیں۔ 9 دسمبر 2022 کو کنسلٹیشن پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اوپن ہاؤس ڈسکشن بھی بلائی گئی۔
ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تیز رفتار تکنیکی تبدیلی کے ماحول میں، ٹیلی کام سیکٹر کی منظم ترقی اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، ٹراءی نے مختلف لائسنس کی اجازتوں میں داخلہ فیس کو کم کرنے اور بینک گارنٹی کے انضمام کے لیے حکومت کو سفارشات کی ہیں۔ توقع ہے کہ انٹری فیس میں کمی سے مارکیٹ میں نئے سروس فراہم کنندگان کے داخلے بڑھیں گے۔ سرمایہ کاری میں اور ٹیلی کام سیکٹر میں مسابقت میں اضافہ ہوگا۔ بینک گارنٹیوں کے انضمام سے کاروبار کرنے میں آسانی کی حوصلہ افزائی ہوگی اور لائسنس دہندگان کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل بنایا جائے گا جس سے اس شعبے میں ترقی ہوگی۔ یہ دونوں اقدامات سروس کے معیار کو بہتر بنائیں گے اور صارفین کی فلاح و بہبود میں اضافہ کریں گے۔
اتھارٹی نے لائسنس کی تجدید کے وقت کوئی انٹری فیس نہ لینے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس طرح کے اقدام سے موجودہ اور نئے داخل ہونے والوں پر مالی بوجھ کم ہو جائے گا اور یہ خاص طور پر یو ایل (وی این او) لائسنس دہندگان کے لیے فائدہ مند ہو گا۔
سفارشات کی نمایاں خصوصیات حسبِ ذیل ہیں:-
(1) یونیفائیڈ لائسنس کے ساتھ ساتھ یونیفائیڈ لائسنس (ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر) لائسنسوں کے لیے داخلہ فیس کو موجودہ سطحوں سے کم کیا جانا چاہیے۔
(2) ایم 2 ایم ("اے"/ "بی"/ "سی")، آڈیو کانفرنسنگ/ آڈیوٹیکس/ وائس میل سروس، آئی ایس پی "سی" کے لیے کوئی داخلہ فیس نہیں۔
(3) درج ذیل یونیفائیڈ لائسنس اجازتوں کے لیے داخلہ فیس کو معقول بنایا جانا چاہیے:
الف) رسائی سروس: ہر ٹیلی کام سرکل/میٹرو ایریا کے لیے 1 کروڑ سے 50 لاکھ روپے تک؛ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ہر ایک کے لیے 0.5 کروڑ سے 25 لاکھ تک۔
ب) این ایل ڈی اور آئی ایل ڈی: 2.5 کروڑ سے 50 لاکھ روپے تک۔
ج) پی ایم آر ٹی ایس: 50 ہزار روپے سے 20 ہزار روپے ہر ٹیلی کام سرکل/ میٹرو ایریا کے لیے ۔
د) آئی ایس پی "بی": 2 لاکھ روپے سے 50 ہزار روپے ہر ٹیلی کام سرکل کے لیے اور 25 ہزار روپے جموں و کشمیر اور شمال مشرق کے لیے ۔
ہ) آئی ایس پی "اے": 30 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے۔
(4) مقابلہ کو فروغ دینے اور خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے یو ایل (وی این او) کی اجازت کے لیے داخلہ فیس میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔
(5) لائسنس کی تجدید کے وقت کوئی داخلہ فیس نہیں ہونی چاہیے۔
(6) یونیفائیڈ لائسنس کے لیے فنانشل بینک گارنٹی (ایف بی جی) اور پرفارمنس بینک گارنٹی (پی بی جی) کو واجبات کی حفاظت کے لیے، لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کو پورا کرنے اور لائسنس کے معاہدے کے تحت کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہی بینک گارنٹی میں ضم کیا جانا چاہیے۔
(7) اسی طرح موبائل نمبر پورٹیبلٹی لائسنس کے لیے ایف بی جی اور پی بی جی کو ایک ہی بینک گارنٹی میں ضم کیا جانا چاہیے۔
(8) کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے الیکٹرانک بینک گارنٹی (ای بی جی) جمع کرانے کے عمل کو اپنایا جانا چاہیے۔
ٹرائی کی ویب سائٹ
www.trai.gov.in
پر ‘‘انٹری فیس اور بینک گارنٹیوں کی معقولیت’’ سے متعلق سفارشات کا مکمل متن رکھا گیا ہے۔ وضاحت اورمعلومات کے لیے اگر کوئی ہے تو جناب امیت شرما، مشیر (ایف اینڈ ای اے) سے
advfea2@trai.gov.in
یا ٹیلی فون نمبر
+91-11-23234367
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1958857)
Visitor Counter : 142