نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کی پرانی تاریخی عمارت کو الوداع کہنے کےلئے ارکان پارلیمنٹ سینٹرل  ہال میں جمع ہوئے


نائب صدر جمہوریہ  نے پارلیمنٹ کی پرانی عمارت سے نئی عمارت میں منتقلی  کے سفر کو ‘منزل کے حصول ’ سے ‘جدیدیت کے حصول’ کی طرف قدم کے طورپر بیان کیا

پارلیمنٹ کے نئی عمارت آتم نربھر بھارت کے طلوع  کا ثبوت ہے:نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے  ممبران پر زور دیا کہ وہ محاذ آرائی کے موقف کو الوداع کہیں اور قومی مفاد کو اولین ترجیح دیں

نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے نئے چیمبرز کو ہماری جمہوریت کے مندر کا مقدس ترین مقام بنانے کی درخواست کی

Posted On: 19 SEP 2023 4:59PM by PIB Delhi

سنٹرل ہال میں آج ایک تقریب کا اہتمام ہندوستان کی پارلیمنٹ کی شاندار وراثت کی یاد میں منعقد  کیا گیا اور  اراکین پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں قدم رکھنے سے قبل تاریخی عمارت کو الوداع کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔

سینٹرل ہال میں اراکین پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں نائب صدرجمہوریہ  نے اس تبدیلی کو ‘منزل کے حصول ’ سے ‘جدیدیت  کے حصول ’ کی سمت  کے سفر کے طور پر بیان کیا اور تمام اراکین سے بھارت @2047 کی طرف تاریخی سفر میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے مقدس احاطے نے اپنے سات دہائیوں کے طویل سفر میں کئی سنگ میل دیکھے ہیں جو ایک ارب سے زیادہ دلوں کی امنگوں سے گونجتے رہیں گے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت صرف ایک "آرکیٹیکچرل عجوبہ" نہیں ہے بلکہ "آتم نربھر  بھارت کے طلوع کا ثبوت بھی ہے، جناب  دھنکھر نے کہا کہ یہ نہ صرف ہندوستان کے ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتی  ہے بلکہ قومی فخر، اتحاد اور تنوع کی ایک چمکتی ہوئی علامت کے طور پر کھڑی  ہے۔

قانون  ساز اسمبلی کے کام کے دوران دیکھی گئی سجاوٹ اور صحت مند مباحثوں کو یاد کرتے ہوئے، جناب  دھنکھر نے "ہمارے بانی اکابرین  کے مثالی طرز عمل کی تقلید" کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پارلیمنٹ کے کام کاج میں رکاوٹوں اور رخنہ اندازی  کو جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تعاون اور اتفاق رائے کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ‘‘قومی مفاد کو سب سے اوپر رکھنے’’کا عزم کرنے کے لیے سب پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے پارلیمنٹ کے نئے چیمبرز کو ہمارے جمہوریت کے مندر  کا مقدس  ترین مقام بنانے کے لیے سب سے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان میں حالیہ بنیادی ڈھانچے کے عجائبات — نئی پارلیمنٹ کی عمارت، بھارت منڈپم اور یشوبومی — کو عالمی معیار کی کامیابیوں کے طور پر بھی سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ مشہور مقامات ہندوستان کے آنے والے کل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔’’

سرکردہ ممالک کے برابر امن، آب و ہوا  کے لئے اقدامات اور اقتصادی ترقی کے لیے عالمی سطح  پر "لائحہ عمل  طے کرنے والے ملک " کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب  دھنکڑ  نے دانشمندانہ  نقطہ نظر، عوام پر مرکوز وژن، غیر متزلزل لگن اور مثالی عمل کے لیے قیادت کی تعریف کی جس کا مظاہرہ  ہندوستان کی صدارت میں حال ہی میں منعقد ہونے والے مؤثر جی -20 سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔ انہوں نے گوں ناگوں   پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور پالیسی کے نفاذ کے لیے ذمہ دار بیوروکریسی کے تعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی، اسپیکر لوک سبھا جناب اوم برلا، مرکزی وزراء، مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔

 

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No.9704


(Release ID: 1958842) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil