مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے آج اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں کے لیے صارفین تنظیم رجسٹریشن (ترمیمی) ضابطہ، 2023 کا مسودہ جاری کیا
Posted On:
14 SEP 2023 6:10PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 21 فروری 2013 کو کنزیومر آرگنائزیشن رجسٹریشن ریگولیشنز، 2013 (2013 کا 1) ]اس کے بعد ’’ اہم ضابطہ ‘‘ کے طورپر مذکور) کو نوٹیفائی کیا تھا۔
فی الحال، اتھارٹی اہم ضابطوں کے تحت ریاستی سطح پر صارفین کی تنظیموں کو رجسٹر کر رہی ہے جو قواعد میں مذکور کردار کو انجام دے کر اتھارٹی کی مدد کر سکتی ہیں۔
تیزی سے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے میں، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے 5جی، 6جی، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) وغیرہ صارفین کی زندگیوں کی بہتری کے لیے بے پناہ امکانات رکھتی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کے استعمال سے معاشرے کے مختلف طبقات کو مدد مل سکتی ہے۔اے آئی اور آئی او ٹی کمیونٹیز کو فوری طور پر مارکیٹ کی معلومات تک رسائی حاصل کرنے، وسائل کے انتظام کو بہتر بنانے، اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کے مختلف مواقع فراہم کرتے ہیں۔ کسانوں کو آئی او ٹی سینسر کی مدد سے اے آئی سے چلنے والی موسم کی پیشن گوئی سے آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ اس کی بنیاد پر زرعی فیصلے لینے میں ان کی مدد کی جا سکے۔
جی5 سے چلنے والی تیز رفتار کنیکٹیویٹی اے آئی سے چلنے والے تجزیات کے ساتھ کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کو بااختیار بناتی ہے تاکہ عالمی مسابقت کو بڑھاتے ہوئے پیداوار، سپلائی چین اور گاہک کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ دور دراز علاقوں میں 5جی بہتر خدمات کے ذریعے آن لائن تعلیم اور دور دراز صحت کی دیکھ بھال، جبکہ آ ئی او ٹی سے چلنے والی آفات کی پیش گوئی اور ردعمل نظام ماحولیاتی پائیداری کو بڑھاتے ہیں اور کمزور کمیونٹیز کے لیے آفات کے خطرے میں کمی لاتے ہیں۔ اگرمؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے تو، یہ ٹیکنالوجیز جامع ترقی کو فروغ دے سکتی ہیں، رسائی میں اضافہ کر سکتی ہیں اور سماجی و اقتصادی خلا کو ختم کر سکتی ہیں۔
صارفین کی تنظیمیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مددگار کردار ادا کر سکتی ہیں، خاص طور پر پسماندہ کمیونٹیز، دیہی علاقوں کے لوگوں میں۔ تھیم پر مبنی تقریبات منعقد کرکے، یہ تنظیمیں ان ٹیکنالوجیز کے استعمال کی وضاحت کرنے، صارفین کے مختلف طبقوں جیسے خواتین، کسانوں، ماہی گیروں، طلباء وغیرہ کو ان کے ممکنہ فوائد کے بارے میں آگاہ کرنے میں ٹرائی کی مدد کر سکتی ہیں۔ اور سائبر صفائی کو بھی فروغ دے سکتی ہیں۔ نیز، صارفین کو ڈیٹا پرائیویسی کے بارے میں آگاہ کر سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے قومی سطح کی صارفین کی تنظیموں کو رجسٹر کرنے کی ضرورت محسوس کی جن کی متعدد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجودگی ہے اور جن کے پاس مہم چلانے اور تھیم پر مبنی پروگراموں کو منظم کرنے کی صلاحیت اور کافی تجربہ ہے جو کہ صارفین اور اتھارٹی کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔ مجوزہ ترمیم اتھارٹی کو ان صارفین کی تنظیموں کو رجسٹر کرنے کے قابل بنائے گی جو قومی سطح کے رجسٹریشن کے تحت وسیع تر رسائی کے ساتھ پانچ سے زیادہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ ایسی صارف تنظیموں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتا ہے۔
مسودہ ضوابط ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں اور 4 اکتوبر 2023 تک اسٹیک ہولڈرز کے تبصروں کے لیے کھلا رہے گا۔ کسی بھی وضاحت کی صورت میں، آپ جناب آنند کمار سنگھ، مشیر( سی اے اینڈ آئی ٹی) ، ٹرائی سے ٹیلی فون: 011-23210990 یا ای میل آئی ڈی: advisorit@trai.gov.in پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
************
ش ح۔ ج ق ۔ م ص
(U: 9681)
(Release ID: 1958731)
Visitor Counter : 123