بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کھادی اور گاؤں کی صنعتوں سے متعلق کمیشن نے کھادی مصنوعات کو فروغ دینے کی خاطر مفاہمت کے تین اقرار ناموں پر دستخط کیے
ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی انٹرنیشنل کے اینکرز کھادی کے لباس زیب تن کریں گے
این بی سی سی (انڈیا) لمیٹیڈ کے وی آئی سی کے لیے ملک گیر بنیادی ڈھانچہ تیار کرے گا
ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کھادی کے لیے آئی ٹی سے متعلقہ حل پیش کرے گی
پی ایم ای جی پی کے تحت 150 کروڑ روپئے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی گئی
Posted On:
18 SEP 2023 6:10PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 'لوکل فار ووکل ' اور 'آتم نر بھر بھارت' کے منتر کو اپناتے ہوئے، کھادی اور دیہی صنعتوں سے متعلق کمیشن ( کے وی آئی سی ) نے چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت تین الگ الگ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے اور آج یہاں آزاد بھارت کے امرت کال میں 'نئے بھارت کی جدید کھادی' کا سنگ بنیاد رکھا۔
کھادی اور دیہی صنعتوں سے متعلق کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار کی موجودگی میں پرسار بھارتی، این بی سی سی (انڈیا) لمیٹیڈ اور ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے ساتھ ، ان معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ان مفاہمت ناموں کا مقصد ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق کھادی اور دیہی صنعت کمیشن کو جدید بنانے اور نوجوانوں میں اس کی مصنوعات کو مقبول بنانے کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرنا ہے۔ اس موقع پر جناب کمار نے وزیر اعظم کے روز گار تشکیل دینے کے پروگرام کے تحت مستفیدین میں 150 کروڑ روپئے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی۔
پرسار بھارتی کے ساتھ دستخط شدہ مفاہمت کے اقرار نامے کے مطابق، بہت جلد ڈی ڈی نیوز اور ڈی ڈی انٹرنیشنل چینلز کے اینکرز بہت جلد کھادی کے لباس میں نظر آئیں گے۔ جناب کمار نے ، اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھادی ، اب خود کفیل بھارت کی شناخت بن چکی ہے۔ ایسے میں پرسار بھارتی کے ساتھ یہ معاہدہ کھادی کو نوجوانوں میں مقبول بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ، این بی سی سی ( انڈیا ) لمیٹیڈ ملک بھر میں کھادی اور گاؤں کی صنعتوں سے متعلق کمیشن کے لیے نئے جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کرے گا اور کے وی آئی سی کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اَپ ڈیٹ رکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کے وی آئی سی نے ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔
مفاہمت نامے پر پرسار بھارتی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب سنجے پرساد اور کے وی آئی سی کے ڈائریکٹر پبلسٹی جناب سنجیو پوسوال نے دستخط کیے ۔ دستخط کئے جانے کی اس تقریب میں جناب پردیپ شرما، این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ کے چیف جنرل منیجر اور جناب راجن بابو، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر، کے وی آئی سی کے اسٹیٹ اینڈ سروسز اور جناب دیبرت نائک، ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن کے چیف ٹیکنیکل افسر اور جناب راجن بابو، کے وی آئی سی کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو افسر موجود تھے ۔
جناب کمار نے ایک ڈیش بورڈ اور اے ٹی آر پورٹل بھی لانچ کیا۔ مذکورہ ڈیش بورڈ چیئرمین کو کمیشن کے ذریعے چلائی جانے والی اسکیموں کی نگرانی میں مدد فراہم کرے گا ، جب کہ اے ٹی آر پورٹل کمیشن کے فیصلے پر کیے گئے اقدامات کی موثر ٹریکنگ میں سہولت فراہم کرے گا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ، کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 9 سال میں بھارت کی قومی ورثہ کہی جانے والی کھادی کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دلّی میں حال ہی میں منعقدہ جی – 20 سربراہی اجلاس میں عالمی رہنماؤں کو کھادی کے تحفے دے کر کھادی کی عالمی برانڈنگ کی، اس سے کھادی کو ایک نئی عالمی شناخت حاصل ہوئی ہے۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ بھارت کی جدوجہد آزادی کے دوران کھادی، جسے بابائے قوم مہاتما گاندھی نے سودیشی تحریک کا اہم وسیلہ بنایا تھا، اسی کھادی کو گزشتہ 9 سال میں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شاندار طریقے سے استعمال کیا ہے۔ غربت کے خاتمے، کاریگروں کو بااختیار بنانے، خوراک کے تحفظ ، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے برسوں سے کام کیا اور اسے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سب سے طاقتور، قابل اور کامیاب وسیلہ بنایا ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں گزشتہ مالی سال میں تاریخ رقم کرتے ہوئے، کھادی اور گاؤں سے متعلق صنعتوں کی مصنوعات کی تجارت 1.34 لاکھ کروڑ روپئے سے تجاوز کر گئی، جب کہ اس کے تعلق سے 9.54 لاکھ نئی ملازمتیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس پروگرام میں کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔
************
ش ح۔ ش م ۔ ع ا
(U.No. 9672 )
(Release ID: 1958715)
Visitor Counter : 134