جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

آئی آر ای ڈی اے نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے بینک آف مہاراشٹرا کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 18 SEP 2023 8:37PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی(آئی ا ٓرای ڈی اے)  نےایک منی رتن (زمرہ – I) حکومت ہند کی انٹرپرائز جو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے، بینک آف مہاراشٹرا (بی او ایم) کے ساتھ آج، 18 ستمبر،  2023 کوایک اہم مفاہمت نامہ (ایم او یو)  پر دستخط کیے ہیں۔  اس تعاون کا مقصد ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے متنوع اسپیکٹرم کے لیے مشترک قرضے اور قرض کی سنڈیکیشن کو فروغ دینا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس مفاہمت نامے میں متعدد خدمات شامل ہیں جن میں قابل تجدید توانائی کے تمام منصوبوں کے لیے مشترک قرضہ اور تعاون کی حمایت، قرض کی سنڈیکیشن اور انڈر رائٹنگ کی سہولت، آئی آر ای ڈی اے قرض لینے والوں کے لیے ٹرسٹ اینڈ ریٹینشن اکاؤنٹ کا انتظام، اور  آئی آر ای ڈی اے قرضوں کے لیے 3  سے 4 سال کی مدت پر محیط مستحکم مقررہ شرح سود پر قائم کرنے کا عزم   شامل ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، بینک آف مہاراشٹر آئی آر ای ڈی اے کے جاری کردہ بانڈز میں پیشکش کی مخصوص شرائط و ضوابط کے مطابق سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

A group of men standing in a roomDescription automatically generated

اس مفاہمت نامے پر جنرل منیجر (تکنیکی خدمات)، آئی آر ای ڈی اے، جناب بھرت سنگھ راجپوت اور جنرل منیجر (خوردہ اور ایم ایس ایم ای کریڈٹ)، بینک آف مہاراشٹر، جناب راجیش سنگھ نے آئی آر ای ڈی اے کے بزنس سینٹر، نئی دہلی میں دستخط کیے  ۔ دستخط کی تقریب آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس اور دونوں اداروں کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

A group of men shaking hands in front of a large screenDescription automatically generated

اشتراک پر گفتگو  کرتے ہوئے، آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی جناب  داس نے کہا: ’’بینک آف مہاراشٹر کے ساتھ یہ مفاہمت نامہ ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کو اپنانے کو فروغ دینے کی ہماری جاری کوششوں میں ایک اور اہم قدم ہے۔ہمارے اس اشتراک کا مقصد سبزتوانائی کے منصوبوں کو  صاف اور پائیدار توانائی کو مزید کمیونٹیز اور صنعتوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لئے ایک اہم مالیاتی ماحولیاتی نظام فراہم کرنا ہے۔ شراکت داری مالیاتی اداروں اور حکومتی ایجنسیوں کی اہمیت کو واضح کرتی ہے جو کہ سال 2070 تک ہندوستان کے نیٹ زیرو اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کے ملک کے ہدف کے مطابق مل کر کام کر رہے ہیں، یہ ہدف عزت مآب وزیراعظم نے مقرر کیا  ہے  ۔‘‘

A group of men shaking hands in front of a screenDescription automatically generated

قابل تجدید توانائی کے شعبے کی خاطر خواہ فنڈنگ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، بشمول گرین ہائیڈروجن اور آف شور ونڈ جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، آئی آر ای ڈی اے نے بڑے ٹکٹ سائز کے منصوبوں کے لیے مشترک قرضہ جات  پر تعاون کرنے کے لیے پبلک سیکٹر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

************

ش ح۔ ج ق    ۔ م  ص

 (U: 9674)



(Release ID: 1958698) Visitor Counter : 93