وزارت دفاع

مغربی ساحل پر ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ذریعے ساحلی حفاظتی مشق ’آپریشن سجگ‘ کا اہتمام

Posted On: 18 SEP 2023 7:59PM by PIB Delhi

ساحلی سلامتی سے وابستہ تمام متعلقین پر مشتمل ’آپریشن سجگ‘ کا اہتمام 18 ستمبر 2023 کو مغربی ساحل پر ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ذریعے کیا گیا۔ اس مشق کے ذریعے ساحلی سیکورٹی کے تمام  طریقہ کار کی توثیق اور سمندر میں مچھلی پکڑنے والوں کے درمیان بیداری پیدا کی جاتی ہے۔

مشق کے دوران، سمندر میں مچھلی پکڑنے والی تمام کشتیوں، بارجز اور کرافٹ کے دستاویزات اور عملے کے پاس کی وسیع پیمانے پر جانچ اور تصدیق کی گئی۔ اس مشق میں کسٹمز، میرین پولیس، پورٹس اور انڈین نیوی سمیت کل 118 جہازوں نے حصہ لیا۔

ساحلی سیکورٹی کی تعمیر کو مضبوط بنانے کے لیے، ماہی گیروں کے لیے بائیو میٹرک کارڈ جاری کرنے، ہر ریاست کے مطابق مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کی کلر کوڈنگ، فش لینڈنگ سینٹرز کا انتظام اور داخلی/خارجی چیک پوائنٹس پر رسائی کنٹرول سمیت ساحلی نقشہ سازی، سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے مخصوص میرین بینڈ فریکوئنسی کا تعین کرنا، انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعے میرین پولیس اہلکاروں کی تربیت وغیرہ متعدد اقدامات کو شامل کیا گیا ہے۔

سیکورٹی اداروں کو بائیو میٹرک کارڈ ریڈر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ ساحلی سلامتی کی تعمیر کے تحت جہازوں کی نگرانی کے علاوہ، جزیرے کی حفاظت اور کمیونٹی کے تعامل کے پروگراموں کو ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے۔

دن بھر کی مشقیں ہر ماہ کی جاتی ہیں اور ساحلی سلامتی کی تعمیر میں بہتری کے لیے نتائج کو مزید آگے بڑھایا جاتا ہے۔ یہ مشق ساحلی حفاظت کے مختلف اقدامات کے نفاذ کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ اہم اسباق اور ساحلی سلامتی کے رجحانات کو اجاگر کرنے کے قابل بناتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9668



(Release ID: 1958674) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil