شہری ہوابازی کی وزارت

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اے اے آئی جہاز کی جانچ کے بیڑے میں دو نئے  بی-360 قسم کے طیارے شامل کیے

Posted On: 18 SEP 2023 6:11PM by PIB Delhi

ہندوستان میں ہوائی اڈوں پر نصب زمینی نیویگیشنل/ لینڈنگ آلات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے فلائٹ کیلیبریشن اور پی بی این طریقہ کار کی توثیق سے متعلق پرواز کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے آج اے اے آئی جہاز کی جانچ کے بیڑے میں جدید ترین فلائٹ انسپکشن سسٹم سے لیس دو نئے بی -360 قسم کے ہوائی جہاز شامل کیے ہیں۔ اپنے بیڑے میں ان نئے طیاروں کی شمولیت کے ساتھ، اے اے آئی ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ریڈیو نیویگیشنل/ بصری آلات کی بروقت پرواز کیلیبریشن کو پورا کر سکے گا۔ اے اے آئی پڑوسی ممالک میں فلائٹ کیلیبریشن کے ذریعے ضروری مدد بھی فراہم کرے گا، جس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013EJ2.jpg

دو نئے طیاروں کو فعال فلائٹ کیلیبریشن سروس میں شامل کرنے کے لیے شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ، اور شہری ہوابازی کے سکریٹری جناب وملونمنگ  ووالنم، اے اے آئی کے چیئرمین جناب سنجیو کمار نے نئی دہلی کے  صفدرجنگ ہوائی اڈے پر منعقدہ ایک پوجن تقریب میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا فلائٹ انسپکشن یونٹ ایئر نیوی گیشن سروس کے سیفٹی چین میں ایک انتہائی اہم جز ہے جو ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے پورے ہندوستانی فضائی حدود میں فراہم کیا جاتا ہے۔ ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت اور ملک میں ہوائی اڈوں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام ہوائی اڈوں پر محفوظ پروازوں کی نقل و حرکت کے لیے نیوی گیشنل آلات بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NWGQ.jpg

اس موقع پر، شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا، ’’اے اے آئی نے اے اے آئی فلائٹ انسپکشن یونٹ کے بیڑے میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دو نئے بی- 360 قسم کے طیارے شامل کیے ہیں۔ فلائٹ کیلیبریشن سروسز مختلف ایئر نیوی گیشن سروسز کے طریقہ کار کی توثیق کرکے ہوائی جہاز کے موثر اور محفوظ آپریشن کو یقینی بناتی ہیں۔

یہ طیارے زمرہ I، II اور III کے انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم، ڈی وی او آر، ڈی ایم ای، این ڈی بی، رڈار، جی بی اے ایس، پی اے پی آئی، ٹی اے سی اے این غیرہ کی کیلیبریٹنگ میں استعمال ہوں گے۔ وہ ڈی وی او آر/ڈی ایم ای اور آئی ایل ایس کے لیے انسٹرومنٹ اپروچ لیٹ ڈاؤن طریقہ کار  میں بھی آر این پی اور ایل پی وی کی توثیق کریں گے۔

بین الاقوامی شہری ہوا بازی  کی تنظیم (آئی سی اے او) کی طرف سے مقرر کردہ بہترین بین الاقوامی معیارات کو یقینی بنانے کے لیے پرواز کا معائنہ بہت اہم ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستانی ہوابازی کو یہ سامان سخت ترین پیمانوں کے مطابق کام کرنے کے لیے حاصل ہو۔ فی الحال، اے اے آئی کا ایف آئی یو پرواز کیلیبریشن/معائنہ کے مقاصد کے لیے ایک ڈورنیئر- 228 اور ایک بی- 350 ہوائی جہاز چلاتا ہے اور نیویگیشنل ایڈز جیسے ڈوپلر وی او آر، ڈی ایم ای، این ڈی بی، لینڈنگ ایڈز جیسے ملک بھر کے متعدد ہوائی اڈوں پر نصب انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹمز اور پریزین اپروچ پاتھ انڈیکیٹر کو کیلیبریٹ کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LWBL.jpg

ایف آئی یو کو  سب سے پہلے 1959 میں  الہ آباد جسے پریاگ راج کے نام سے جانا جاتا ہے، کے بامرولی میں نصب کیا گیا تھا، جہاں سے اسے 1986 میں صفدرجنگ ہوائی اڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈکوٹا ہوائی جہاز کے ساتھ شروع ہونے والے ایف آئی یو کو پھر ایچ ایس 748 اے وی آر او  اور اس کے بعد ڈورنیئر ڈی او-228 اور بیچ کرافٹ کنگ ایئر بی 350 میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9664



(Release ID: 1958645) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Tamil