شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے دہلی کے صفدر جنگ ہوائی اڈہ پر ’اڑان بھون‘ کا افتتاح کیا


جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے  ’ای –والیٹ‘ سے ادائیگی کی سہولت کا بھی افتتاح کیا

Posted On: 18 SEP 2023 5:44PM by PIB Delhi

تمام ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹیز کو ایک ہی چھت کے نیچے اور بہتر تال میل کے لیے وزارت شہری ہوا بازی (ایم او سی اے) کے قریب ایک دفتر کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ اس اہم ضرورت کو آج دہلی کے صفدرجنگ ہوائی اڈے پر ایک مربوط آفس کمپلیکس ’اڑان بھون‘ کے افتتاح کے ساتھ پورا کیا گیا، جس کا افتتاح شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ)، اور ایم او سی اے کے سکریٹری جناب ووملن منگ ووالنم کی موجودگی میں کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZC5V.jpg

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے)، بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس)، ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اور ایئرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی (اے ای آر اے)، ریگولیٹری اتھارٹیز ہونے کے ناطے شہری ہوا بازی کے شعبے میں معیارات کے مطابق قواعد و ضوابط تیار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) ہوائی اڈے کا ایک بڑا آپریٹر ہے جو پورے ہندوستان میں مختلف ہوائی اڈوں پر تعمیرات، آپریشنز، اے ٹی سی اور سی این ایس خدمات فراہم کرنے اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ نیا مربوط آفس کمپلیکس، اڑان بھون نئی دہلی کے صفدرجنگ ہوائی اڈے پر تعمیر کیا گیا ہے جو ایم او سی اے کے تحت مختلف ریگولیٹری اتھارٹیز کے درمیان بہتر تال میل کو آسان بنائے گا۔

اس موقع پر پائلٹ ’ای والیٹ‘ سہولت کا بھی افتتاح کیا گیا۔ ای-والیٹ خاص طور پر بھارت کوش پورٹل میں مختلف ریگولیٹری منظوریوں کی خاطر فیس کی ادائیگی کے لیے مفید ہوگا اور ایک پری پیڈ والیٹ کے طور پر کام کرے گا جو رجسٹرڈ صارفین کو پہلے سے رقم جمع کرنے کے قابل بنائے گا۔ شروع میں، رقم جمع کے لیے صرف این ای ایف ٹی/آر ٹی جی ایس موڈ کی اجازت ہوگی۔ صارفین فوری طور پر رسید اور چالان بھی تیار کر سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WK5Z.jpg

اس موقع پر شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ’’آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ ہم نہ صرف اڑان بھون کا افتتاح کر رہے ہیں، بلکہ بھارت کوش پورٹل کا بھی افتتاح کر رہے ہیں جو ایک پری پیڈ والیٹ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ پورٹل ہماری شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے تیز تر، زیادہ محفوظ ادائیگی کا نظام فراہم کرے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ایک صحت مند کام کرنے والا ماحول اپنے ساتھ بہت سی مثبت چیزیں لے کر آتا ہے، پیداواری صلاحیت کو بڑھاتا ہے، اور سکون میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ کام کی جگہ کا ماحول ہے جو حقیقی معنوں میں خیالات کے نظریات کو ٹھوس عمل میں تبدیل کرتا ہے۔ حکومت بہت زیادہ فعال، مسئلہ کو حل کرنے والی، تبدیلی لانے والی بن گئی ہے، جو پرامید ہندوستان کو دنیا کی ترقی کا محرک بننے کی جانب لے جا رہی ہے۔‘‘ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ نئی عمارت وزیر اعظم کے ’سنکلپ سے سدھی‘ کے اعلان کی مظہر ہے۔ یہ نہ صرف ماحولیات اور پائیداری کے لحاظ سے 21ویں صدی کے معیارات پر پورا اترتی ہے بلکہ اس میں کھلے پن اور تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تمام سہولیات بھی موجود ہیں۔

افتتاح کے موقع پر سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ’’بھارت کوش پورٹل اور اڑان بھون کا افتتاح کرنا ایک تاریخی قدم ہے۔‘‘

ایم او سی اے کے سکریٹری جناب ووملن منگ ووالنم نے کہا کہ ’’اڑان بھون تمام تنظیموں کو ایک ہی چھت کے نیچے مل کر کام کرنے کی اجازت دے گا اور یہ بہتر تال میل کا باعث بنے گا۔‘‘

نئے مربوط آفس کمپلیکس میں جی + 3 منزلیں  زمین کے اوپر اور باقی 03 تہہ خانے کے طور پر تعمیر کی گئی ہیں اور ان میں 1270 اہلکار رہ سکتے ہیں۔ عمارت کا کل تعمیر شدہ رقبہ 71257 مربع میٹر ہے اور یہ پروجیکٹ کل 374.98 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

گرہ-5 درجے کی اس عمارت میں ماحول دوست موقف کے مطابق پائیدار خصوصیات موجود ہیں۔ عمارت کو زیادہ سے زیادہ حد تک دن کی روشنی کے استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گرمی کے بڑھنے کو کم کرنے کے لیے موثر ایل ای ڈی آلات، چمکدار پردے کی دیوار اور ڈبل اسکن فیسڈ سسٹم کا استعمال، گندے پانی کی ری سائیکلنگ اور اس کا انتظام عمارت کی ماحول دوست خصوصیات میں نمایاں طور پر شامل ہیں۔

اڑان بھون جدید کانفرنس والے کمروں، اے وی سسٹم، آئی ٹی انفراسٹرکچر، پارکنگ مینجمنٹ سسٹم، یوگا روم، کریچ کی سہولت، ای وی چارجنگ وغیرہ سے لیس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DUAB.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9663



(Release ID: 1958627) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil