وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے بحری اختراع اور دیسی کاری سیمینار کا دوسرا ایڈیشن (سوولمبن-2023)
عزت مآب وزیر اعظم نے جولائی 2022 میں’ ایس پی آر آئی این ٹی چیلنجز‘کی نقاب کشائی کی تھی
1106 تجاویز موصول ہوئیں - 118 فاتحین کا اعلان کیا گیا
آئی ڈی ای ایکس اور صنعت کے درمیان 100 سے زیادہ ترقیاتی معاہدے طے پاگئے
"سوولمبن-2023" کے دوران 75 نمونوں کی نمائش کی جائےگی
Posted On:
18 SEP 2023 5:20PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے بحری اختراع اور دیسی کاری (این آئی آئی او) سیمینار- ’سواولمبن2023‘ کا دوسرا ایڈیشن 04 تا 05 اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والا ہے۔ سیمینار کے پہلے ایڈیشن میں، جو جولائی 2022 میں منعقد ہوا تھا، عزت مآب وزیر اعظم نے ایس پی آر آئی این ٹی(اسپرنٹ) پہل کے ایک حصے کے طور پر اسٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز کے لیے 75 چیلنجز کا آغاز کیا۔ ' ایس پی آر آئی این ٹی چیلنجز'، کا مقصد ہندوستانی بحریہ میں مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے، اور بحریہ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے حصے کے طور پر کم از کم 75 ٹیکنالوجیز/ مصنوعات تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
(https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1842449)
ایس پی آر آئی این ٹی ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) کے ساتھ مل کر شروع کیا جانے والا ایک مشترکہ اقدام ہے اور اس کا مطلب ہے سپورٹنگ پول والٹنگ ان آر اینڈ ڈی تھرو انوویشنز فار ڈیفنس اکسی لینس (آئی ڈی ای ایکس)، این آئی آئی او اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ایکسلریشن سیل (ٹی ڈی اے سی)۔ اس اقدام کو 1106 تجاویز کے ساتھ زبردست ردعمل ملا ہے۔
تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد، ڈسک 7 اسپرنٹ زمرے کے تحت (1.5 کروڑ تک گرانٹ کے ساتھ) 113 فاتحین اور ڈسک 7 اسپرنٹ – پرائم زمرہ میں (10 کروڑ تک گرانٹ) میں 5 فاتحین کا اعلان کیا گیا، اور تمام فاتحین کی طرف سے نمونوں کی ترقی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔آئی ڈی ای ایکس اور صنعت کے درمیان 100 سے زیادہ ترقیاتی معاہدوں کی انجام دہی ہندوستانی بحریہ، آئی ڈی ای ایکس اور اسٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز کی فعال مصروفیت کے ساتھ حاصل کی گئی۔
جامع جدید ترین ٹیکنالوجیز کو ترقی دی جا رہی ہے، بشمول زیر آب ایپلی کیشنز کے لیے نیلے سبز لیزر؛ خود مختار ہتھیاروں سے چلنے والے سوارم اور زیر آب سوارم ڈرون؛ متعدد فائر فائٹنگ ایڈز؛ مختلف استعمال کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا تعارف اور سمندری مشنوں کے لیے انتہائی برداشت کرنے والے چھوٹے ڈرون کی ترقی۔
نئی دہلی میں 04-05 اکتوبر کو طے شدہ "سواولمبن-2023" کے دوران، ان 75 نمونوں کی نمائش کرنے کی تجویز ہے، جس میں چند امید افزا ٹیکنالوجیز کا لائیو ڈیمو بھی شامل ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.9656
(Release ID: 1958598)
Visitor Counter : 140