وزارت دفاع
ایک امریکی وفد نے آئی آئی ٹی دہلی میں آئی ڈی ای ایکس ٹیم کے ساتھ بات چیت کی ہے۔آئی ڈیکس کے فاتحین اور دفاعی اختراعی اسٹارٹ اپس نے جدید ترین دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی ہے
آئی ڈیکس نے ہندوستان میں دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے انڈر سیکرٹری (ریسرچ اینڈ انجینئرنگ) کا کہنا ہے کہ انڈس۔ ایکس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی خریداری پر مناسب غور کیا جائے گا
Posted On:
18 SEP 2023 5:24PM by PIB Delhi
انڈر سکریٹری (ریسرچ اینڈ انجینئرنگ) محکمہ دفاع محترمہ ہیڈی شیو کی قیادت میں امریکی وفد نے 18 ستمبر 2023 کو آئی آئی ٹی دہلی میں وزارت دفاع کے تحت انوویشنز فار ڈیفنس ایکسیلنس-ڈیفنس انوویشن آرگنائزیشن(آئی ڈیکس۔ ڈی آئی او) کی ایک ٹیم سے ملاقات کی۔ یہ بتاتے ہوئے کہ یہ اقدام کس طرح ہندوستان میں دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام میں انقلاب لا رہا ہے جوائنٹ سکریٹری (دفاعی صنعتوں کی پیداوار) اور ڈی آئی او کے ایڈیشنل سی ای او جناب انوراگ باجپائی نے امریکی وفد کو آئی ڈیکس پر ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئی ڈیکس کس طرح اہم میدانوں جیسے مصنوعی ذہانت(اے آئی) ، بغیر پائلٹ کے حل، ڈومین آگاہی، مواصلات، خلائی، سائبر سیکورٹی وغیرہ میں جدت کو فروغ دے رہا ہے۔ جدت پسند اپنے دوہری استعمال والی ٹیکنالوجیز کے ساتھ عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانا شروع کر رہے ہیں۔
جوائنٹ سکریٹری نے انکشاف کیا کہ ہندوستان-امریکہ ڈیفنس ایکسلریشن ایکو سسٹم ( انڈس۔ ایکس) اقدام دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ اور دفاعی صنعتی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے انڈس۔ ایکس سرگرمیوں کی رفتار کو سراہا اور بتایا کہ آئی ڈیکس اور ڈیفنس انوویشن یونٹ (ڈی آئی یو) کی ٹیموں نے مشترکہ چیلنجز کو شروع کرنے کے لیے دو چیلنجز کو حتمی شکل دی ہے، جو جلد ہی شروع کیے جائیں گے۔
آئی ڈی ای ایکس جیتنے والوں اور دفاعی جدت طرازی کے اسٹارٹ اپس کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں جدید ترین دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز تھیں۔ انفارمیشن سیکیورٹی اور سائبر سیکیورٹی، اے آئی /مشین لرننگ پر مبنی امیجنگ، میری ٹائم ٹیکنالوجیز، وائرلیس کمیونیکیشن، خلائی ٹیکنالوجیز اور جدید سینسرز سمیت گہری ٹیک ایجادات کی نمائش کی گئی۔
محترمہ ہیڈی شیو نے اسٹارٹ اپ شوکیس کی بہت تعریف کی، اور جس طرح سے آئی ڈیکس اسکیم اور متعلقہ فریقوں نے ہندوستان میں دفاعی اختراعی ماحولیاتی نظام میں انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے انڈس۔ ایکس کے تعاون کے ایجنڈے کے تحت تیز رفتار پیش رفت کا ذکر کیا اور تجویز پیش کی کہ انڈس۔ ایکس کے تحت جدید ٹیکنالوجیز کی خریداری پر مناسب غور کیا جائے۔
انڈس۔ ایکس کے بارے میں
آئی ڈیکس نے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ شراکت داری میں، 21-20 جون، 2023 کو واشنگٹن ڈی سی میں انڈیا-یو ایس ڈیفنس ایکسلریشن ایکو سسٹم (انڈس۔ ایکس) ایونٹ کا انعقاد کیا۔ یہ اقدام اسٹارٹ اپس، ماحولیاتی نظاموں، تجارتی اور تعلیمی اداروں کے درمیان کلیدی ٹیکنالوجی شراکت داری اور دفاعی صنعتی تعاون کو وسعت دے گا۔ انڈس۔ ایکس ایونٹ کے دوران ہندوستانی اور امریکی اسٹارٹ اپس کی پہلی مشترکہ ٹیکنالوجی کی نمائش لوگوں کے لئے کافی دلچسپی کا باعث بنی۔ ڈیفنس انوویشن برِج پروگرام کے تحت تعاون کے ایجنڈے میں مشترکہ چیلنجز کا آغاز، اختراع کاری میں شراکت داری پروگرام، تعلیمی برادری کی شراکت داری جوائنٹ انوویشن فنڈ، ہندوستان میں ٹیسٹنگ اور سرٹیفیکیشن کی سہولیات کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔حالیہ دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران انڈس۔ ایکس ایونٹ کا ذکر دونوں رہنماؤں کے مشترکہ بیان میں پایا گیا ہے۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.9659
(Release ID: 1958587)
Visitor Counter : 115