وزارت خزانہ

چوتھی جی20 عالمی شراکت برائے مالیاتی شمولیت کی میٹنگ ممبئی میں اختتام پذیر ہوئی


تین سالہ ایف آئی اے پی  2020 کے اختتام میں تعاون پیش کرنے  کے لیے مکمل بحث و مباحثہ

جی پی ایف آئی ممبران نئے جی20 مالیاتی شمولیت ایکشن پلان کے تحت عالمی مالیاتی شمولیت کے وژن کی جانب کام جاری رکھنے پر متفق ہیں

Posted On: 16 SEP 2023 4:20PM by PIB Delhi

چوتھی جی20 عالمی شراکت برائے مالیاتی شمولیت (جی پی ایف آئی) میٹنگ جو 14-16 ستمبر 2023 کو ممبئی میں منعقد ہوئی تھی آج اختتام پذیر ہو گئی۔ تین روزہ اجلاس نے جی 20 جی پی ایف آئی کے مندوبین کو ایم ایس ایم ایز کی ترقی کو متحرک کرنے، ڈیجیٹل مالیاتی خواندگی کے ذریعہ  صارفین کو با اختیار بنانے  اور صارفین کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جی پی ایف آئی کے کلیدی ترجیحی شعبوں، یعنی ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت اور ایس ایم ای فنانس  پر  دلچسپ بحث و مباحثہ میں مصروف ہونے  کا مشاہدہ کیا ۔

میٹنگ کے پہلے دن، ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں بین الاقوامی ماہرین شامل تھے جنہوں نے میں دو اہم موضوعات "ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے اعلیٰ اقتصادی ترقی کے لیے ایم ایس ایم ایز کو توانائی بخشنا" اور "کریڈٹ گارنٹیز اور ایس ایم ای ایکو سسٹم" پر اظہار خیال کیا ۔ سمپوزیم سے جناب اجے سیٹھ، سکریٹری (اقتصادی امور)، وزارت خزانہ ؛ جناب ٹی ربی سنکر، ڈپٹی گورنر (آر بی آئی)؛ جناب محمد گولڈ، نائب صدر (انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن) اور ڈاکٹر ارجن کمار کارکی، گلوبل کوآرڈینیٹر-ایل ڈی سی واچ اور امریکہ میں نیپال کے سابق سفیر نے خطاب کیا۔

سکریٹری (اقتصادی امور) نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ کے ذریعے، جی20 رہنماؤں نے "مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی" اور "پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے مکمل اور موثر نفاذ" کو تیز کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کی اور اس بات پر زور دیا کہ  ایم ایس ایم ایز دونوں وعدوں کو پورا کرنے میں مرکزی حیثیت رکھیں گے۔ دو پینل مباحثوں کے ذریعے، ممتاز عالمی پینلسٹس نے کریڈٹ فرق کو دور کرنے ، شفافیت کو فروغ دینے ،ستطاعت میں اضافہ کرنے اور اختراعات اور پیدا واری فوائد کو آگے بڑھانے کے لئے ڈی پی آئی جیسے اختراعی اقدامات کے ذریعہ   ایم ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجوں کو کم کرنے کے طریقوں پر   غور و خوض کیا۔

دوسرے اور تیسرے دن، جی پی ایف آئی کی مکمل میٹنگ میں ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کے لیے جی20 جی پی ایف آئی کے اعلیٰ سطحی اصولوں کے نفاذ، قومی ترسیلات زر کے منصوبوں کی تازہ کاری اور ایس ایم ای فنانسنگ میں مشترکہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایس ایم ای کے بہترین طریقوں اور اختراعی آلات کے بارے میں جی پی ایف آئی کے کام پر بات چیت ہوئی۔ بحث و مباحثہ نے جاری تین سالہ ایف آئی اے پی 2020 کے بقیہ کام کے اختتام کی طرف تعاون کیا جو اپنے آخری سال میں ہے اور جی پی ایف آئی کی طرف سے لاگو کیا جا رہا ہے۔

تیسرے دن کے مباحثوں کو "ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانا: ڈیجیٹل اور مالیاتی خواندگی اور صارفین کے تحفظ کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنانا" کے موضوع پر ایک سمپوزیم کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ سمپوزیم سے جناب ہرش وردھن شرنگلا، چیف کوآرڈینیٹر (جی 20، انڈیا)، ڈاکٹر وی اننتھا ناگیسورن (چیف اکنامک ایڈوائزر، وزارت خزانہ، حکومت ہند)، جناب کے وی شاجی کمار (چیئرمین، نابارڈ)  نے خطاب کیا۔ بحث و مباحثہ میں  ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر پر دل چسپ بات چیت  کا مشاہدہ کیا گیا جو ڈیجیٹل اور مالی طور پر بااختیار افراد اور کاروباری اداروں کو اہل بناتی ہے۔

جی پی ایف آئی اراکین نے نئے جی20 مالیاتی شمولیت ایکشن پلان کے تحت عالمی مالیاتی شمولیت کے وژن کی سمت کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.9649

 



(Release ID: 1958508) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Kannada