امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر، جناب امت شاہ نے بہار کے ارریہ میں لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) کے جوگبنی انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ پر 27 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کیا
جناب امت شاہ نے ورچوئلی طور سے باتھناہا میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی دفتری عمارت کا بھی افتتاح کیا
پہلے کی حکومتوں نے سرحد پر بنیادی ڈھانچہ ترقی کی کبھی پرواہ نہیں کی، جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سرحدی علاقے کے بنیادی ڈھانچے میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے اور جناب مودی نے ہندوستان کے آخری گاؤں کو پہلے گاؤں میں تبدیل کردینے کو یقینی بنایا ہے
مودی حکومت نے کنکٹیوٹی کی رکاوٹوں کو دور کیا ہے اور فلاحی اسکیموں کو گاؤں تک پہنچایا ہے
لینڈ بارڈرس کے قیام سے پہلے تجارت تقریباً ناممکن تھی اور زیادہ تر غیر قانونی تھی، لیکن آج قانونی طور پر تجارت بڑھ گئی ہے
یہ بہت اہم ہے کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ عوام سے عوام کا رابطہ مضبوط ہو اور لینڈ پورٹس اتھارٹی ان تمام کاموں کے لیے واحد حل ہے
بھارت اور نیپال کے درمیان 19 لینڈ کسٹم اسٹیشنوں کی بھی نشان دہی کی گئی ہے، ان 19 کسٹم اسٹیشنوں میں سے 10 بہار کی سرحد پر ہیں، جس سے یقیناً بہار کے لوگوں کے لیے کاروباری مواقع بڑھیں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آنے والے 5-6 سالوں میں ایل پی اے آئی کے تمام ادارے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستانی سرحدوں پر ہمارے ثقافتی اور تجارتی سفیر کے طور پر بھی کام کریں گے
ہندوستان کی سرحدی سیکورٹی فورسز کے وقف سپاہیوں نے نہ صرف سرحدوں کی حفاظت کی ہے، بلکہ سرحدی علاقوں میں واقع دیہاتوں کی ثقافتی شناخت اور ہندوستان کے ساتھ ان کے تعلق کو بھی مضبوط کیا ہے
Posted On:
16 SEP 2023 7:31PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے بہار کے ارریہ میں لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایل پی اے آئی) کی جوگبنی انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ پر 27 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کا افتتاح کیا۔
جناب امت شاہ نے بتھناہا میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے سشتر سیما بل (ایس ایس بی) کی نوتعمیر شدہ دفتری عمارتوں کا ورچوئلی طور سے افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ جناب نتیا نند رائے، بارڈر مینجمنٹ کے سکریٹری جناب اتل دُلو، شستر سیما بل کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ رشمی شکلا اور لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب آدتیہ مشرا سمیت کئی معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ہندوستان کے بہادر فرزند پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ جناب تارا پور جی کی برسی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈمان ونیکوبار کے ایک جزیرے کا نام تارا پور جزیرہ رکھ کر ہندوستان کے نقشے میں جناب تارا پور جی کی ہمیشہ کے لیے یادگار تعمیر کردی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ بہار میں سرحد سے متعلق بہت سے مسائل ہیں، جیسے دراندازی، زمینوں پر قبضہ اور غیر قانونی تجارت۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں کے تمام مسائل کو مرکزی اور ریاستی حکومتیں مل کر اور منھ بھرائی کے بغیر سخت اقدامات سے حل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں ان تمام مسائل کو حل کرلیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان پڑوسی ممالک کے ساتھ 15,000 کلومیٹر سے زیادہ طویل زمینی سرحد کا اشتراک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زمینی سرحد کو نہ صرف تجارت بڑھانے بلکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ثقافتی، سماجی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس سمت میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کو مزید موثر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے 5-6 سالوں میں اس ایل پی اے آئی کے تمام ادارے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہندوستانی سرحدوں پر ہمارے ثقافتی اور تجارتی سفیر کے طور پر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا ہمارے پڑوسی ممالک کے لیے ہندوستان کا پہلا مواصلاتی مرکز ہے۔ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا مقصد جدید سہولیات اور ٹکنالوجی کا استعمال کرنا اور نقل و حمل اور تجارت کو آسانی سے چلانے کے لیے ایک موثر نظام بنانا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے جوگبنی میں سیکورٹی اہلکاروں اور دیگر اہلکاروں کے لیے 27 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے مکانات کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایس بی، بتھناہا میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے دفتری عمارت کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سشستر سیما بل ہمارے دو دوست ممالک نیپال اور بھوٹان کی سرحد پر سیکورٹی برقرار رکھنے کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ 1962 کی ہند-چین جنگ سے لے کر آج تک ہندوستان کی سرحدی سیکورٹی فورسز کے وقف سپاہیوں نے نہ صرف سرحدوں کو محفوظ بنایا ہے، بلکہ سرحدی علاقوں میں واقع دیہاتوں کی ثقافتی شناخت اور ہندوستان کے ساتھ ان کے تعلق کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تمام سرحدی حفاظتی دستے بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی طرف سے غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لیے چلائی جانے والی تمام اسکیموں کے نفاذ کے لیے پورے جوش و خروش کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا ہو یا سیلاب، ہر جگہ ہماری بارڈر سکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں انسانیت کا پیغام پہنچایا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ تقریباً 7,485 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی لینڈ پورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا اوسط کاروباری اعداد و شمار 10,500 کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نیپال کے ساتھ منسلک باقی تین زمینی چوکیوں کی تعمیر کے ساتھ آنے والے دنوں میں یہ تعداد مزید بڑھے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ لینڈ پورٹ کے ذریعے نیپال کے ساتھ ہمارے تال میل، تعاون اور اشتراک میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ 7,000 ٹرک اس پوسٹ سے گزرتے ہیں اور ہندوستان و نیپال کے درمیان کل تجارت کا 14 فیصد سے زیادہ تجارت لینڈ پورٹ اتھارٹی کی اس چیک پوسٹ سے ہوتا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پہلے کی حکومتوں نے سرحد پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کبھی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سرحدی علاقے کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور وزیر اعظم نے ہندوستان کے آخری گاؤں کو پہلے گاؤں میں تبدیل کرنے کو یقینی بنایا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے کنکٹیوٹی کی رکاوٹوں کو دور کیا ہے اور فلاحی اسکیموں کو گاؤں تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے زمینی سرحدوں کے آر پار تجارت تقریباً ناممکن تھی اور زیادہ تر غیر قانونی تھی۔ تاہم اب قانونی طور پر تجارت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ غیر قانونی تجارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مزید برآں، عوام سے عوام کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، جو بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک کے ساتھ لوگوں کا رابطہ بڑھانا بہت ضروری ہے اور لینڈ پورٹس اتھارٹی ان تمام کاموں کے لیے واحد حل ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان تمام مقاصد کو لینڈ پورٹ اتھارٹی کے ذریعے ایک جگہ پر پورا کیا جا رہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ مودی حکومت نے اب تک 11 لینڈ پورٹ تیار کی ہیں اور کئی دیگر پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور نیپال کے درمیان 19 لینڈ کسٹم اسٹیشنوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان 19 کسٹم اسٹیشنوں میں سے 10 بہار سرحد پر واقع ہیں، جس سے بلاشبہ بہار کے لوگوں کے کاروبار کو فروغ حاصل ہوگا۔
******
ش ح۔ ج ق۔ م ر
U-NO. 9595
15.09.2023
(Release ID: 1958466)
Visitor Counter : 136