جل شکتی وزارت

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے مشترکہ طور پر سوچھتا ہی سیوا2023 مہم کا آغاز کیا


جناب شیخاوت نے  تمام لوگوں سے پانی میں پھینکے گئے کوڑا کرکٹ کو ہٹا کرکے آبی  اداروں کے احیا اور بحالی کی اپیل کی

پکھواڑا مہم سوچھتا کی ترغیب دے گا، شرمدان کے ذریعے شہریوں کی شرکت کو یقینی بنائے گا اور کوڑا کرکٹ سے پاک ہندوستان بنانے کی کوشش کی تکمیل کرے گا

Posted On: 15 SEP 2023 7:29PM by PIB Delhi

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجستھان  کے جے پورمیں  ورچوئل طریقے سے کل ہند سوچھتا پکھواڑا – ’’سوچھتا ہی سیوا-2023‘‘  (ایس ایچ ایس) مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’کلین انڈیا‘کے وژن کے مطابق شروع کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی صفائی کی اپیل نے پورے ملک کو اس نیک کام کے لیے متاثر کیا ہے۔  یہ مہم پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک ورچوئل پروگرام کے ذریعے شروع کی گئی تھی۔

پندرہ دن کی یہ سرگرمیاں صفائی  کے کام کاج کی ترغیب دیں گی۔ اس مہم کا مرکزی خیال ’شرمدان‘ کے ذریعے شہریوں کو کارروائی کے لیے راغب کرنے اور ’کچرے سے پاک ہندوستان‘ کی تعمیر کے عزم کو مضبوط کرنے پر توجہ دینا ہے۔ مرکزی وزراء نے سرپنچوں، بلاک پرمکھ، میئرز، سی ای او-زیڈ پی، ڈی ایم/ڈی سی اور دیہی اور شہری بلدیاتی اداروں کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ایک سمواد کی بھی صدارت کی۔ مرکزی وزیر نے زمینی سطح پر ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ایس ایچ ایس پورٹل بھی شروع کیا۔ پہلی بار، ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور سرگرمیوں کی تعداد کو شمار کیا جائے گا اور پورٹل پر ’شرمدان‘کے  اصل اوقات کار کا حساب لگایا جائے گا۔ انڈین  سوچھتا لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا بھی آغاز کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00171X0.jpg

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے خطاب میں ہر ایک پر زور دیا کہ وہ کچرے کے ماخذ کو الگ کرنے، پرانے کچرے کو ہٹانے اور صفائی کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے کام کریں۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ یہ پکھواڑا اس سمت میں آگے بڑھنے اور ملک بھر کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بہترین طریقوں کی نشاندہی کرنے اور ان کی نقل کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے پرانے کچرے کی مقدار کا پتہ لگانے اور اس کا اندازہ لگانے اور اسے مقررہ وقت میں حل کرنے کے لیے مختصر اور طویل مدتی اہداف مقرر کرنے پر زور دیا، جو طے وقت اور  نتائج پر مبنی  انداز میں حل کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ مختلف آبی اداروں کو بحال کرنے کا عہد کریں، جو پرانے کچرے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان آبی اداروں کو شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں بحال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پکھواڑے کے دوران ٹارگٹڈ اور نتائج پر مبنی سرگرمیاں انجام دی جائیں اور بہترین نتائج کے حصول کے لیے کام کی تقسیم درست طریقے سے کی جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027YGL.jpg

جناب شیخاوت نے مزید کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں کچرے کے انتظام کے مسائل کو مل کر حل کیا جاسکتا ہے، کیونکہ شہروں میں گنجائش زیادہ ہے، لیکن جگہ کی کمی ہے، جب کہ دیہی علاقوں میں گنجائش نہیں ہے، لیکن جگہ کافی ہے۔ مرکزی وزیر نے پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سکریٹری سے کہا کہ وہ  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے  سکریٹری کے ساتھ مل کر ایک طویل مدتی منصوبہ تیار کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ تعاون کو یقینی بنایا جا سکے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک مضبوط نظام قائم کیا جا سکے۔  انہوں نے کہا کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ایک سے بھرپور شرکت اور تعاون کی توقع رکھتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WEFZ.jpg

ایس بی ایم- گرامین اور ایس بی ایم- اربن دونوں نے ’سوچھتا ہی سیوا 2023‘کے تھیم کے مطابق کوڑے سے پاک ہندوستان کے لیے عوامی شرکت اور کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لیے اہم وزارتوں اور محکموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ صفائی ستھرائی اور صفائی متروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جہاں رضاکاروں کو اپنےجذبے کے مطابق پچھلے سالوں کی طرح شرمدان اور اصل صفائی مہم/سرگرمیوں کو انجام دینا ہے۔ یہ صفائی ستھرائی اور ٹھوس فضلہ کے انتظام کی سرگرمیوں کے لیے کمیونٹی کو متحرک کرنے کی ایک جامع مہم ہے۔ اس سالانہ مہم کے ایک حصے کے طور پر ریاستیں مندرجہ ذیل مقاصد کے ساتھ سرگرمیاں منظم کریں گی: (i) کمیونٹی کو متحرک کرنا اور شرکت کو یقینی بنانا، کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) اور دیہاتوں کے لیے ایک ’جن آندولن‘  (ii) ’صفائی ہر ایک کا کام ہے‘اس تصور کو مضبوط کرنے کے لیے اور (iii) گاؤں کی سطح پر سوچھ بھارت دیوس (2 اکتوبر) کو منانا۔ اس سے مقامی اداروں کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی اور شہری علاقوں میں بس اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنوں، ساحلوں، سیاحتی مقامات، چڑیا گھر، نیشنل پارکس، سرکاری دفاتر، جیسے بہت زیادہ ہجوم والے عوامی مقامات پر صفائی مہم چلانے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ ان سرگرمیوں میں مختلف جگہوں سے کوڑا کرکٹ کو ہٹانا، پرانے کچرے کی صفائی، مرمت، پینٹنگ، صفائی ستھرائی کے تمام اثاثوں کی برانڈنگ، جیسے کوڑے دان، عوامی بیت الخلاء، کوڑا کرکٹ  کے مقام  اور کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں وغیرہ شامل ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BER8.jpg

انڈیا سوچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کا دوسرا ایڈیشن ملک میں طوفان مچانے کے لیے تیار ہے۔ نوجوانوں کی قیادت میں،آئی ایس ایل کا سیزن 2 ایک اور بھی زیادہ دلچسپ اور تفریح ​​سے بھرپور صفائی کی لیگ ہوگی۔ آئی ایس ایل کا مقصد بڑے پیمانے پر نوجوانوں کے گروپس کو منظم کرنا ہے، تاکہ ساحلوں، پہاڑیوں اور سیاحتی مقامات پر صفائی کی مستقل ملکیت حاصل کی جا سکے۔ یہ صفائی لیگ درحقیقت شہر کے نوجوانوں کو سوچھ بھارت مشن کے تحت کچرے سے پاک شہروں کے وژن کی طرف لے جانے میں ایک عنصر کے طور پر کام کرے گی۔

17 ستمبر 2023 سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں صفائی متر سرکشا شیور کا انعقاد سوچھتا پکھواڑا کی تقریبات کے حصہ کے طور پر کیا جائے گا۔ ان شیوروں کا مقصد صفائی کے کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے فلاحی اسکیمیں چلانا اور ان کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ ان شیوروں کا مقصد فضلہ کو ٹھکانے لگانے کا مضبوط بندوبست  (ایس ڈبلیو ایم) اور استعمال شدہ پانی کے انتظام (یو ڈبلیو ایم) میں صفائی کے تمام کارکنوں تک پہنچنا ہے۔ اس کے تحت اہم سرگرمیوں کے دوران عوامی بیداری، احتیاطی صحت کی جانچ، یوگا کیمپس اور مرکزی اور ریاستی اسکیموں کے مختلف فلاحی فوائد فراہم کرنے کے لیے مختلف وزارتوں کے ساتھ اشتراک پر توجہ مرکوز کی جائیں  گی۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ اور جل شکتی کی وزارت میں سکریٹری محترمہ وینی مہاجن نے ایس ایچ ایس 2023 کے مقاصد کے بارے میں بات کی اور ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دیہی اور شہری دونوں طرح کے سوچھ بھارت مشن کے طریقہ کار پر زور دیا، تاکہ  علاقائی سطح پر مشترکہ کوششیں کر کے پکھواڑے کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایس بی ایم جی نے تقریباً 75 فیصد او ڈی ایف پلس گاؤں کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ اس پکھواڑے کے دوران اس کا مقصد 90 فیصد او ڈی ایف پلس گاؤں کا ہدف حاصل کرنا ہے۔ ایس بی ایم کے مشن ڈائرکٹرس پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گاؤں، بلاکس اور اضلاع میں صفائی مہم چلانے کے لیے کمیونٹی کو متحرک کرنے اور رضاکارانہ کوششوں پر توجہ دیں۔

یہ پکھواڑا 2 اکتوبر کو سوچھتا دیوس( یوم صفائی) کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ بڑے پیمانے پر صفائی مہم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند کی تمام وزارتیں، پی ایس یوز ، ریاستی حکومتیں اور مقامی ادارے مل کر مختلف مقامات پر صفائی کا کام انجام دیں گے۔ اس مدت کے دوران، جن بین علاقائی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی جائے گی، ان میں سیاحت کی وزارت کے تحت سیاحوں کی بھاری آمد کے ساتھ مقامات/زیارت گاہوں کی صفائی، ریلوے کی طرف سے ’ہر پٹری صاف ستھری‘ کی سرگرمیاں، اعلی تعلیم اور اسکولی تعلیم کے محکمے سے یونیورسٹیوں، اسکولوں کے طلبا ایس ایچ ایس سرگرمیوں میں شامل ہوں گے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت 2 کوڑے دان اور عوامی بیت الخلاء کی صفائی، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تحت چڑیا گھر/ پارکوں کی صفائی کو ترجیح دینا اور سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت شاہراہوں اور محلوں کی صفائی، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز اور قریبی علاقوں میں صفائی مہم چلانا شامل ہیں۔

*************

ش ح ۔  ع ح۔  ت ع

U. No.9633



(Release ID: 1958410) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi