کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزیر اعظم نے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سنٹر کا پہلا مرحلہ یشو بھومی قوم کے نام کو وقف کیا، کاریگروں کے لیے پی ایم وشوکرما یوجنا کا آغاز کیا
بھارت منڈپم اور یشو بھومی سینٹر دہلی کو کانفرنس سیاحت کا سب سے بڑا مرکز بنانے جا رہے ہیں: وزیر اعظم جناب نریندر مودی
یشو بھومی، آئی آئی سی سی، دوارکا کے افتتاح کے موقع پر شری گوئل نے کہا ، یشو بھومی وزیر اعظم کے ’ہنر، رفتار اور پیمانہ‘ کے وژن کا ثبوت ہے
بھارت منڈپم اور یشو بھومی تجارت، صنعت، برآمدات اور روزگار کو فروغ دیں گے:جناب گوئل
یشو بھومی سے ایم ایس ایم ای سیکٹر، کسانوں اور کاریگروں کو فروغ ملے گا اور ان کے لیے نئے مواقع اور بازار فراہم کرے گی:جناب گوئل
Posted On:
17 SEP 2023 3:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سنٹر - ’یشوبومی‘ کا پہلا مرحلہ قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے 'پی ایم وشوکرما اسکیم' پی ایم وشوکرما لوگو، ٹیگ لائن اور پورٹل بھی لانچ کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے شاندار سہولت کی تعمیر میں محنت کشوں اور وشوکرماوں کے تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا، "آج میں ملک کے ہر کارکن، ہر وشوکرما کو 'یشو بھومی' وقف کرتا ہوں"۔ انہوں نے آج کے پروگرام سے وابستہ وشوکرما سے کہا کہ 'یشو بھومی' ایک متحرک مرکز بننے جا رہا ہے جو ان کی تخلیقات کو دنیا اور عالمی منڈیوں سے جوڑتا ہے۔
وزیر اعظم نے بھارت منڈپم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "آج کا ترقی پذیر ہندوستان ہر شعبے میں اپنی ایک نئی شناخت بنا رہا ہے"، وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ایک موضوع بحث بن گیا تھا اور کہا کہ یشوبھومی نے اس روایت کو زیادہ شاندار طریقے سے آگے بڑھایا۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا "یشوبھومی کا پیغام بلند اور واضح ہے۔ یہاں ہونے والی کوئی بھی تقریب کامیابی اور شہرت حاصل کرے گی''، ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یشوبھومی مستقبل کے ہندوستان کو دکھانے کا ایک ذریعہ بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی عظیم اقتصادی طاقت اور تجارتی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے یہ ملک کے دارالحکومت میں ایک قابل قدر مرکز ہے۔ اس سے ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی اور پی ایم گتی شکتی دونوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے میٹرو کے ذریعہ مرکز کو فراہم کردہ کنیکٹیویٹی اور آج میٹرو ٹرمینل کے افتتاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کی مثال دی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یشوبھومی کا ماحولیاتی نظام صارفین کے سفر، کنیکٹیویٹی، رہائش اور سیاحت کی ضروریات کا خیال رکھے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانفرنس سیاحت بھی اسی وقت ترقی کرے گی جہاں تقریبات، میٹنگوں اور نمائشوں کے لیے ضروری وسائل ہوں، اس لیے بھارت منڈپم اور یشو بھومی سینٹر اب دہلی کو کانفرنس سیاحت کا سب سے بڑا مرکز بنانے جا رہے ہیں۔ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا مستقبل میں، "یشوبھومی ایک ایسی جگہ بن جائے گی جہاں دنیا بھر کے ممالک سے لوگ بین الاقوامی کانفرنسوں، میٹنگوں اور نمائشوں کے لیے آئیں گے" ۔
وزیر اعظم نے شراکت داروں کو یشوبھومی آنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے کہا، "آج میں دنیا بھر کے ممالک سے نمائش اور ایونٹ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو دہلی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ میں ملک کے ہر علاقے، مشرق-مغرب-شمال-جنوب کی فلم انڈسٹری اور ٹی وی انڈسٹری کو مدعو کروں گا۔ آپ اپنی ایوارڈ تقریبات، فلمی میلے یہاں منعقد کریں، یہاں پہلے فلمی شو منعقد کریں۔ میں بین الاقوامی ایونٹ کمپنیوں، نمائش کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو بھارت منڈپم اور یشوبھومی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
اپنی استقبالیہ تقریر میں، کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیر اعظم کی جانب سے فراہم کردہ قیادت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ جی 20سربراہی اجلاس کو ملک کے کونے کونے تک لے جایا جائے اور یہ اجلاس عوام کی زیر صدارت بن جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب اتنی کامیاب رہی ہے کہ اسے ایک ماہر نے "مودی فائڈ جی 20" کہا ہے۔ کامرس اور صنعت کے وزیر نے کہا کہ نئی دہلی قائدین کا اعلامیہ مستقبل کو ایک نئی سمت دے گا اور عالمی امور کی سمت بدلنے میں کردار ادا کرے گا۔
جناب گوئل نے کہا کہ یشو بھومی وزیر اعظم کے "ہنر، رفتار اور پیمانے" کے وژن کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی آئی سی سی کا پروجیکٹ وزیر اعظم کی قیادت میں تیزی سے مکمل ہوا اور آج یشوبھومی کے طور پر اس کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور دوسرا مرحلہ آج اسے اپنے سائز میں دوگنا کر دے گا۔ دوارکا کا یہ کنونشن سینٹر پی ایم گتی شکتی آئیڈیل کی ایک بہترین مثال ہے، جناب گوئل نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے تک ایکسپریس وے کے ذریعہ 5 منٹ میں پہنچا جا سکتا ہے، میٹرو کنیکٹیویٹی اسے 20 منٹ میں کناٹ پلیس سے جوڑ دیتی ہے اور اس منصوبے سے منسلک ہوٹلوں کا کافی انتظام ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں ملک میں جو کنونشن سینٹر بنائے جا رہے ہیں وہ عالمی معیار کے نمائشی مراکز بن جائیں گے۔ بھارت منڈپم اور یشو بھومی تجارت، صنعت، برآمدات اور روزگار کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یشو بھومی سے ایم ایس ایم ای سیکٹر، کسانوں اور کاریگروں کو فروغ دے گی اوریہ ان کے لیے نئے مواقع اور بازار فراہم کرے گی۔
وزیر تجارت نے کہا کہ وزیر اعظم نے امرت کال میں ایک مضبوط معیشت اور بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے کر، غریبوں کی بہتری، ڈیجیٹل کاری اور بدعنوانی سے پاک حکومت کو یقینی بنا کر ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا وزیراعظم کے شمولیت والی ترقی کے عزم کی گواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے قوانین کو آسان بنانا، اسٹارٹ اپس کی مدد کرنا، تجارت اور برآمدات میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور لوگوں کے دلوں میں اعتماد پیدا کرنا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک اب رکنے والا نہیں ہے۔ وشوکرما یوجنا کے تاریخی آغاز کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمارے کاریگروں کی محنت کو تسلیم کیا ہے اور یہ اسکیم انہیں عزت بخشے گی اورانہیں مضبوط بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع (
9611
(Release ID: 1958213)
Visitor Counter : 127