سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جموں و کشمیر کو ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


ہندوستان کا نوجوان آج خواہشات کا قیدی نہیں ہے، کیونکہ اس نسل کے پاس بہت زیادہ خواہشیں ہیں اور ڈھیروں راستے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ خلائی ٹیکنالوجی کے افتتاح کے ساتھ، سری ہری کوٹا کے دروازے عوام کے لیے سیٹلائٹ/راکٹ لانچنگ دیکھنے کے لیے کھلے ہیں، جو پہلے ایک خواب تھا

جموں کے سائنس، ٹکنالوجی اور تحقیق کے ساتھ تاریخی مربوط روابط ہیں اور اب یہ ہندوستان میں تعلیم کا مرکز ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم جموں کے ذریعے منعقد یوتھ کونکلیو کا افتتاح کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے لئے یہ اچھا وقت چل رہا ہے، کیونکہ چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ نے ہندوستانی طلباء میں عالمی امنگوں کو بیدار کیا ہے

این ای پی- 2020 اسٹارٹ- اپ ایکو سسٹم کا ضمیمہ ہے، جو ہندوستان میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے کیریئر اور کاروبار کے مواقع کا وعدہ کرتا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 16 SEP 2023 7:45PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر کو ’’سرکاری نوکری‘‘ کی ذہنیت کو بدلنے کے لیے ایک اسٹارٹ اپ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم جموں کے ذریعے منعقد’یوتھ کونکلیو‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان میں اسٹارٹ- اپ انقلاب کے درمیان، جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی سرکاری نوکری کی ذہنیت ایک رکاوٹ ثابت ہوسکتی ہے۔

یوتھ کونکلیو سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ ہندوستان میں سب سے اچھا وقت ہے، کیونکہ چندریان -3 اور آدتیہ کی کامیاب لانچنگ نے ہندوستانی طلباء کے درمیان عالمی امنگوں کو بیدار کیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ خلائی ٹیکنالوجی کے افتتاح کے ساتھ، سری ہری کوٹا کے دروازے اب عوام کے لیے سیٹلائٹ/راکٹ کی لانچنگ دیکھنے کے لیے کھلے ہیں، جو پہلے ایک خواب تھا۔ تقریباً دس ہزار لوگوں نے آدتیہ-ایل ون کی لانچنگ دیکھی اور چندریان – 3 کی لانچنگ کے دوران 1000 میڈیا کے لوگ موجود تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کا نوجوان آج آرزوؤں کا قیدی نہیں ہے، کیونکہ اس نسل کے پاس بڑی تعداد میں خواہشات اور راستے ہیں، اسٹارٹ اپس کی شکل میں کئی مواقع ان کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، جو اب اقتصادی ترقی کے انجن ہیں۔

این ای پی- 2020 کی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اٹھائے گئے انقلابی اقدامات میں سے ایک کے طور پر ستائش کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ این ای پی -  2020 اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم (اسٹارٹ اپ انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا جس کی کال وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دی گئی) کی تکمیل کرتا ہے اور ہندوستان میں طلباء اور نوجوانوں کے لیے نئے کیریئر اور کاروباری کے مواقع کا وعدہ کرتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ  ایک سے زائد داخلہ/خارجہ کے متبادل کی فراہمی قابل قدر چیز ہے، کیونکہ اس تعلیمی لچک کا مختلف اوقات میں کیریئر کے مختلف مواقع سے فائدہ اٹھانے سے متعلق طلباء پر مثبت اثر پڑے گا، ان کے اپنے طور پر سیکھنے اور موروثی رویے پر منحصر ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ این ای پی- 2020 کا ایک مقصد ڈگری کو تعلیم سے الگ کرنا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈگریوں کو تعلیم سے جوڑنے سے ہمارے تعلیمی نظام اور معاشرے پر بھی بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔ اس زوال میں سے ایک تعلیم یافتہ بے روزگاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔

مودی حکومت کے 9 سال کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشان دہی کی کہ رسمی ملازمتوں کے علاوہ ملک کے نوجوانوں کے لیے سرکاری شعبے سے باہر لاکھوں مواقع اور راستے پیدا کیے گئے ہیں، چاہے وہ اسٹارٹ اپ پالیسی ہو، مدرا اسکیم، پی ایم سوانیدھی وغیرہ ہو۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ سب اب واضح ہے کہ جون 2020 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ خلائی شعبے کو کھولنے کے ساتھ، خلائی اسٹارٹ اپس کی تعداد محض 04 سے بڑھ کر 150 ہوگئی اور ان میں سے زیادہ تر کی قیادت سائنس کے طلباء، تحقیق کار اور کاروباری افراد کررہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ 2014 سے پہلے تقریباً 350 اسٹارٹ اپس تھے، لیکن جب پی ایم مودی نے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں لال قلعہ کی فصیل سے یہ واضح کال دی اور 2016 میں خصوصی اسٹارٹ اپ اسکیم شروع کرنے کے بعد، 1.25 لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس کے ساتھ اب 110 سے زیادہ یونیکورن کے ساتھ زبردست تیزی آئی ہے۔ اسی طرح، انہوں نے مزید کہا کہ بائیوٹیک سیکٹر میں، 2014 میں محض 50 اسٹارٹ اپس تھے ، اور اب ہمارے پاس 6000 بائیوٹیک اسٹارٹ اپس ہیں۔

ہندوستان کے سب سے قدیم سائنسی تحقیقی ادارہ کے طور پر  سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم ہندوستان کا سب سے پرانا سائنسی تحقیقی ادارہ ہے، جس کی تاریخ 1960 کی دہائی میں ٹکسال کی دریافت رہی اور ہندوستان میں یہ پرپل ریویلیوشن کا مرکز رہا ہے۔

سی ایس آئی آر- آئی آئی آئی ایم  جموں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ سی ایس آئی آر – آئی آئی آئی ایم جموں و کشمیر میں اسٹارٹ اپ اور تجارتی ایکو سسٹم کو بڑھاوا دینے کی کوشش کررہا ہے اور آج کا یہ یوتھ کونکلیو اسی کوشش کا حصہ ہے، تاکہ آج کے نوجوان سرکار کے ذریعہ مہیا کرائے گئے تجارت کے ڈھیروں مواقع سے متعارف ہوسکیں۔

اس کونکلیو میں جموں کے میئر جناب راجندر شرما اور ڈی ڈی سی جموں کے چیئرمین جناب بھارت بھوشن موجود تھے۔

 

******

 

ش  ح۔ ق ج ۔ م ر

U-NO. 9596



(Release ID: 1958090) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi