نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ نے سنگیت ناٹک اکیڈمی امرت ایوارڈ سے نوازا
نائب صدر جمہوریہ نے میڈیا سے ہمارے ثقافتی ورثے کو شناخت کرنے اور ہمارے باصلاحیت فنکاروں کو بڑھاوا دینے پر اصرار کیا
نائب صدر جمہوریہ نے ممتاز شخصیات کی حصول یابیوں کو تسلیم کرنے میں تاریخی عدم یکسانیت پر روشنی ڈالی
جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ہندوستان 2047 میں عالمی پلیٹ فارم پر اپنے عروج پر پہنچے گا
نائب صدر جمہوریہ نے جی- 20 سربراہی اجلاس کے دوران عالمی سطح پر ہندوستانی ثقافت کے شاندار نمائش کی ستائش کی
Posted On:
16 SEP 2023 7:18PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج ہندوستان کے 5000 سال پر محیط ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ ہمارے ثقافتی ورثے کو پہچانیں اور اپنے فنکاروں کی حفاظت، حمایت اور منظم انداز میں پرورش کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں سنگیت ناٹک اکیڈمی امرت ایوارڈز سے نوازنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ان لوگوں کو اعزاز دینے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا، جن کے تعاون نے ملک کے ثقافتی ورثے اور افتخار کو برقرار رکھا ہے۔
آج اعزاز سے نوازے گئے 75 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کے تئیں اپنی گہری ستائش کا اظہار کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے ان ممتاز شخصیات کی حصول یابیوں کو تسلیم کرنے میں تاریخی عدم یکسانیت پر روشنی ڈالی۔ کئی گمنام ہیروز کا ذکر کرتے ہوئے جن کے تعاون کو حال کے برسوں میں پدم ایوارڈ کے توسط سے تسلیم کیا گیا ہے، انہوں نے ایسے افراد کے لئے ایوارڈز کی وسیع عوامی رضامندی کا ذکر کیا۔
تجربہ کار فنکاروں کو ہمارے ثقافتی ورثے کے حقیقی محافظ اور معمار بتاتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ان کے غیر معمولی تعاون کو پہلے ہی تسلیم کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے جی- 20 سربراہی اجلاس کے دوران عالمی سطح پر ہندوستانی ثقافت کی شاندار نمائش کی بھی ستائش کی، اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صحیح قیادت کے ساتھ، ہندوستان 2047 میں عالمی سطح پر اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔
جسٹس انصاریہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ نے ایک فوجی اور ایک پروفیسر کے درمیان ہونے والی بات چیت کا ذکر کیا اور اجاگر کیا کہ یہ لوگ جنہیں آج اعزاز سے نوازا گیا ہے وہ ہماری ثقافتی ورثے کے حقیقی محافظ ہیں۔
قانون و انصاف کے وزیر جناب ارجن رام میگھوال، وزیر مملکت برائے خارجہ امور محترمہ میناکشی لیکھی، خارجہ امور اور ثقافت کی وزیر مملکت ڈاکٹر سندھیا پوریچا، سنگیت ناٹک اکادمی کی چیئرمین اور وزارت ثقافت کے سینئر افسران، ملک بھر سے آئے ہوئے ممتاز فنکار اور دیگر اہم شخصیتیں اس موقع پر موجود تھیں ۔
نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا مکمل متن:
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1957973
******
ش ح۔ ق ج۔ م ر
U-NO. 9593
(Release ID: 1958075)
Visitor Counter : 119