وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

خطے میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے بھارت کی پہل قدمی کے جزو کے طور پر بیرون ملک آسیان ممالک میں انڈین کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز ’سمدر پراہاری ‘ کی تعیناتی


جہاز میں سوار 13 این سی سی کیڈیٹس خطے میں پنیت ساگر ابھیان میں حصہ لیں گے

Posted On: 16 SEP 2023 7:00PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ کا بحری جہاز ’سمدر پراہاری‘، جو کہ آلودگی پر قابو پانے والا ایک خصوصی جہاز ہے، فی الحال 11 ستمبر سے 14 اکتوبر 2023 تک آسیان ممالک میں بیرون ملک تعیناتی پر ہے۔ یہ تعیناتی سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے بھارت کے آسیان اقدامات کا حصہ ہے، جو آلودگی کے ردعمل کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے اور انڈین کوسٹ  (آئی سی جی) اور سمندری آلودگی کے مسائل سے نمٹنے اور خطے میں صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ جہازآلودگی کے ردعمل کی ترتیب میں چیتک ہیلی کاپٹر سے لیس ہے، جو اس علاقے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ اس پہل قدمی کا اعلان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نومبر 2022 میں کمبوڈیا میں آسیان کے وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس میٹنگ کے دوران کیا تھا۔

اس تعیناتی کے دوران جہاز بینکاک، ہو چی منہ اور جکارتہ میں  رُکے گا۔ یہ آئی سی جی کی آلودگی کے ردعمل کی صلاحیتوں اور سمندری آلودگی کے ردعمل کے سلسلے میں مشترکہ کوششوں کے لیے اس کے عزم کا مظاہرہ کرے گا۔

بیرونِ ملک تبادلے کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اس جہاز نے ’’پنیت ساگر ابھیان‘‘ میں حصہ لینے کے لیے 13 این سی سی کیڈٹوں کو شامل کیا ہے، جو کہ ایک بین الاقوامی رابطہ کاری پروگرام ہے جس کا مقصد حصہ دار ممالک کے ساتھ مل کر ساحل سمندر کی صفائی اور اسی طرح کی سرگرمیوں کو انجام دینا ہے۔

یہ دورہ تھائی انفورسمنٹ کمانڈ سینٹر اینڈ باکاملا (انڈونیشیائی بحری سلامتی ایجنسی) سمیت اہم بحری ایجنسیوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ تعلقات خطے میں سمندروں کی حفاظت، سلامتی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے برسوں کے دوران قائم ہوئے ہیں۔ دورے کے دوران ان ایجنسیوں کے سینئر حکام اور اہلکاروں کے ساتھ مصروفیات علاقائی تحفظ اور سلامتی کو مزید بہتر بنائے گی۔

دورے کے ایجنڈے میں پیشہ وارانہ تبادلے، کراس ڈیک وزٹ، پلاننگ اور ٹیبل ٹاپ مشقیں، مشترکہ مشقیں، نیز سرکاری اور سماجی مصروفیات شامل ہیں جن میں صلاحیت میں اضافہ کرنے کی سہولتوں کا دورہ بھی شامل ہے۔

آئی سی جی ایس سمدر پراہاری کا آسیان ممالک کا یہ دورہ سمندری باہمی تعاون کے توسط  سے دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے جاری کوششوں میں تعاون فراہم کرتا ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی تصوریت، جسے ’’ساگر – خطے میں سبھی کے لیے تحفظ اور ترقی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، سے ہم آہنگ ہے جس کا مقصد خطے کو متحد کرنا ہے۔ یہ بھارت کی جی 20 صدارت کے دوران بھارتی حکومت کے موضوع : ’’وسودھیو کٹمب کم‘‘ سے بھی ہم آہنگ ہے، جس کے معنی ہیں، ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic1ABJ1.jpeg

**********

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9591


(Release ID: 1958069) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi , Marathi