بجلی کی وزارت
آر ای سی نے کرناٹک کے گڈگ میں 3081 میگاواٹ گرین فیلڈ سولر ونڈ پروجیکٹ کے لیے سیرینٹیکا کو 560 کروڑ روپے کی قرض فنڈنگ فراہم کی
Posted On:
16 SEP 2023 6:19PM by PIB Delhi
آر ای سی لمیٹڈ نے کرناٹک کے گڈگ ضلع میں اپنے 560میگاواٹ کے پیک گرین فیلڈ سولر ونڈ ہائبرڈ پروجیکٹ کے لیے قابل تجدید توانائی کمپنی سیرینٹیکا رینیوایبلز کو 3081کروڑ روپے سے زیادہ کی قرض فنڈنگ کی منظوری دی ہے۔ قرض کی دستاویزات پر دستخط ہو چکے ہیں اور فنڈز کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
آر ای سی لمیٹڈ، ایک مہا رتن کمپنی، ملک کے کوپ26 کے وعدوں اور بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت حالیہ جی کے 20 وعدوں کے مطابق، بھارت کی توانائی کی منتقلی کو متحرک کرنے میں سرفہرست ہوکرابھری ہے۔ ایک پختہ وژن اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ آر ای سی مالی سال 2030تک 3لاکھ کروڑ روپے کے گرین فنانس لون بک کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
آر ای سی لمیٹڈ کے سی ایم ڈی جناب وویک کمار دیوانگن نے کہا ہے کہ کمپنی کو پائیدار توانائی کے مستقبل کی طرف بھارت کے سفر میں اپنے قائدانہ کردار پر فخر ہے۔ ہماری شراکت داری اور تعاون ایک صاف ستھرے اور سرسبز سیارے کے لیے عالمی وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ آر ای سی خود کو بھارت کی توانائی کی منتقلی کے لیے اہم مالیاتی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے ، جو جی 20 کے ذریعہ بیان کردہ ’ایک دنیا ، ایک خاندان ، ایک مستقبل‘کے عالمی مشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ایک ایسے وقت میں جب بھارت اور دنیا صاف ستھرے اور سبز توانائی کے منظر نامے کی طرف کوشش کر رہے ہیں، آر ای سی کی گرین فنانس اقدامات کو فروغ دینے اور بھارت کی توانائی کی منتقلی میں اس کے اہم کردار سے پائیدار اور ماحول دوست مستقبل بنانے کے اس کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
آر ای سی لمیٹڈ ایک این بی ایف سی ہے جو پورے بھارت میں پاور سیکٹر فنانسنگ اور ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والا آر ای سی لمیٹڈ اپنے آپریشنز کے شعبے میں 54سال مکمل کر چکا ہے۔ یہ بجلی کے شعبے کی مکمل ویلیو چین کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ پیداوار، ٹرانسمیشن اور تقسیم اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے. حال ہی میں ، آر ای سی نے ہوائی اڈوں ، میٹرو ، ریلوے ، بندرگاہوں ، پلوں وغیرہ جیسے شعبوں کا احاطہ کرنے کے لیے غیر برقی بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U.No. 9589
(Release ID: 1958046)
Visitor Counter : 109