وزارات ثقافت

نائب صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں کل سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ دیے جائیں گے


پرفارمنگ آرٹس کے میدان میں 84 فنکاروں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا

سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ کے وصول کنندگان پر مشتمل پرفارمنگ آرٹس مہوتسو سنگیت ناٹک اکادمی میں 16 سے 20 ستمبر تک منعقد ہوگا

Posted On: 15 SEP 2023 5:27PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھر آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ہندوستان کے پرفارمنگ آرٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے 75 سال سے زیادہ عمر کے 84 فنکاروں کو سنگیت ناٹک اکادمی کے امرت ایوارڈ پیش کریں گے جنہیں ان کے کیریئر میں اب تک کوئی قومی اعزاز موصول نہیں ہوا ہے۔

آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگیت ناٹک اکادمی کی چیئرمین ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے کہا کہ سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ ایک قومی اعزاز ہے جو فنکاروں کے ساتھ ساتھ پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں اساتذہ اور اسکالروں کو دیا جاتا ہے۔ وصول کنندگان کا انتخاب اکادمی کی جنرل کونسل کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جس میں ممتاز موسیقاروں، رقاصوں، تھیٹر کے فنکاروں اور ان شعبوں کے اسکالر اور حکومت ہند، ریاستی حکومتوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے نامزد افراد شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس اعزاز میں ایک تام پتر اور انگ وسترم کے علاوہ 1,00,000 روپے (ایک لاکھ روپے) کی رقم دی جاتی ہے۔

سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ کو نائب صدر جمہوریہ ہند کی طرف سے کل یعنی 16 ستمبر 2023 کو وگیان بھون، نئی دہلی میں وزیر قانون و انصاف (آزادانہ چارج) اور وزیر مملکت ثقافت اور پارلیمانی امور جناب ارجن رام میگھوال اور ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی کی موجودگی میں دیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے دوران ثقافت کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوما نندوری، سنگیت ناٹک اکادمی کے وائس چیئرمین جناب جوراور سنگھ یادو اور سکریٹری جناب راجو داس بھی موجود تھے۔

سنگیت ناٹک اکادمی امرت ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست کا لنک ذیل میں دیا گیا ہے:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/sep/doc2023915252901.pdf

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/sep/doc2023915252401.pdf

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9564



(Release ID: 1957871) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil