پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمانی امور کی وزارت نے سوچھتا مہم کے تحت صفائی مہم کا انعقاد کیا

Posted On: 15 SEP 2023 6:52PM by PIB Delhi

حکومت کے اہم پرچم بردار پروگرام، سوچھ بھارت مشن کے تحت، جسے وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کے صاف ستھرے اور صحت مند ہندوستان بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے لیے شروع کیا تھا، پارلیمانی امور کی وزارت نے وزارت میں صفائی ستھرائی اور ریکارڈوں کے انتظام پر بنیادی توجہ مرکوز کی۔

وزارت میں سوچھتا کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے سینئر افسران کی طرف سے صفائی مہم کے تحت باقاعدگی سے معائنہ کیا جاتا ہے۔

 

وزارت کے ملازمین باقاعدگی سے اپنے دفاتر میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کے لیے صفائی مہم چلاتے ہیں۔

 

چونکہ خصوصی مہم کا بنیادی مقصد مختلف زمروں میں زیر التوا حوالہ جات کو کم کرنا، ریکارڈوں کا بہتر انتظام اور سوچھتا کو برقرار رکھنا ہے، وزارت نے نومبر 2022 سے اگست 2023 تک درج ذیل کام کیے ہیں:

زیر التوا حوالہ جات

 

حوالہ جات

کل رسیدیں

کل تصفیہ

ممبر پارلیمنٹ سے حوالہ جات

176

176

پارلیمانی یقین دہانیاں

4

4

عوامی شکایتیں

85

85

پی ایم او کے حوالہ جات

2

2

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پارلیمانی امور کی وزارت عوامی شکایات اور پی ایم او کے حوالہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹاتی ہے اور فوری کارروائی کی وجہ سے فی الحال زیر التوا معاملے صفر ہیں۔

 

ریکارڈوں کا مینجمنٹ

 

 

طبعی فائلیں

جائزہ باقی

جائزہ لیا گیا

ہٹانے کے لیے شناخت کردہ

ہٹائی گئیں

48

48

48

48

 

 

 

 

 

اس مدت کے دوران، سائنسی تحفظ کے لیے 153 فائلیں نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو منتقل کی گئی ہیں اور پرانی اور فرسودہ اشیا کی نیلامی سے 67,900 روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

 **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 9570



(Release ID: 1957869) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi , Tamil