وزارت دفاع
خود کفیل ہندوستان کی دفاع کے شعبہ میں ایک اور کامیابی: ڈی اے سی نے مسلح افواج کے لیے 45,000 کروڑ روپے مالیت کے سرمایہ کے حصول کی نو تجاویز کو منظوری دی
ہلکی بکتر بند کثیر مقصدی گاڑیوں، مربوط نگرانی اور ہدف سازی کے نظام اور اگلی نسل کے سروے کے طیاروں کی خریداری کو منظوری مل گئی
ڈورنیئر طیارے کی فضائی اپ گریڈیشن کے لیے تجاویز؛ دھرواسترا شارٹ رینج فضا سے زمین پر مار کرنے والےمیزائل اور 12 ایس یو 30 ایم کے آئی طیاروں کی خریداری کو بھی منظوری دی گئی
دفاعی سازو سامان کو اندرون ملک تیار کرنے کے عزم کودہرانے کا وقت؛ ہمیں کم سے کم 60سے 65فیصد دفاعی سازوں اندرون ملک ہی تیار کرنا چاہئے: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ
Posted On:
15 SEP 2023 4:16PM by PIB Delhi
دفاعی خریداری کونسل (ڈی اے سی ) نے تقریباً 45,000 کروڑ روپے کے نو سرمائے کے حصول کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔ دفاعی خریداری کونسل کی میٹنگ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں آج ( 15 ستمبر 2023 ) منعقد ہوئی ۔ یہ تمام خریداری ہندوستانی دکانداروں سے خرید (اندرون ملک تیار کردہ اور(آئی ڈی ایم ایم )/خرید (بھارتی) کے تحت کی جائے گی ،جس کے ذریعہ 'آتمنیر بھر بھارت' کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی دفاعی صنعت کو خاطر خواہ فروغ ملے گا۔
تحفظ، نقل و حرکت، حملے کی صلاحیت اور میکانائزڈ فورسز کی بقا کو بڑھانے کے لیے، ڈی اے سی نے ہلکی آرمرڈ ملٹی پرپز وہیکلز (ایل اے ایم وی ) اور انٹیگریٹڈ سرویلانس اینڈ ٹارگیٹنگ سسٹم (آئی ایس اے ٹی –ایس ) کی خریداری کے لیےمنظوری دی۔ڈی اے سی نے ہائی موبلٹی وہیکل (ایچ ایم وی ) گن ٹونگ وہیکلز کی خریداری کے لیے تیزی سے متحرک ہونے اور آرٹلری گنز اور ریڈارز کی تعیناتی کے لیے تجویز کو منظوری دے دی ہے۔
ڈی اے سی نے ہندوستانی بحریہ کے لیے نیکسٹ جنریشن سروے ویسلز کی خریداری کو بھی منظوری دی جس سے ہائیڈرو گرافک آپریشنز انجام دینے میں اس کی صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوگا۔
ڈی اے سی نے خرایداری کی تجویز سے ہندوستانی فضائیہ کی تجاویز پر بھی اتفاق کیا جس میں آپریشنز کی درستگی اوراعتماد کو بہتر بنانے کے لیے ڈورنئر طیارے کی فضائی اپ گریڈیشن شامل تھی۔ ڈی اے سی نے مقامی طور پر بنائے گئے اے ایل ایچ ایم کے -IV ہیلی کاپٹروں کے لیے ایک طاقتور مقامی درستگی سے متعلق گائیڈڈ ہتھیار کے طور پر دھرواسترا شارٹ رینج فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی خریداری کو منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل ) سے متعلقہ آلات کے ساتھ 12 ایس یو -30 ایم کے آئی طیاروں کی خریداری کے لئے تجوزیز پر بھی اتفاق کیا۔
میٹنگ کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ وقت آ گیا ہے کہ دفاعی سازو سامان کی اندرون ملک تیاری کے عزم کو دہرایا جائے۔انہوں نے کہا ‘‘آئی ڈی ڈی ایم منصوبوں کے لیےدفاعی سازوسامان کو ملک میں ہی تیارکرنے کے 50فیصد کی حد کے بجائے، ہمیں کم از کم 60-65 فیصد تک یہ سازوسامان تیار کرنا چاہیے’’۔وزیر دفاع نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، سروس چیفس، ڈیفنس سکریٹری اور ڈی جی (خریداری ) کو ہدایت کی کہ وہ ہندوستانی صنعت کے ساتھ مشاورت سے کم از کم اندرون ملک سازوسامان کی تیاری کی حد کو بڑھانے کی سمت کام کریں۔
*************
ش ح۔ ا م ۔
U. No.9556
(Release ID: 1957812)
Visitor Counter : 168