کوئلے کی وزارت
کوئلے كی وزارت گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم( پر خریداری میں سرفہرست
رواں مالی سال میں جی ای ایم کے ذریعے خریداری 23,798 کروڑ روپے سے متجاوز
Posted On:
15 SEP 2023 4:40PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت اس سال ایك بلین ٹن سے زیادہ کوئلے کی پیداوار کے اہمیت كے حامل نشانے كو پار کرنے کے لیے مکمل شفافیت، بروقت فیصلہ سازی اور تیز تر منصوبہ بندی کو یقینی بنا رہی ہے۔
موجودہ مالی سال میں، جی ای ایم کے ذریعے خریداری پہلے ہی متاثر کن طور پر 14 ستمبر 2023 تک 23,798 کرو روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ کوئلے كی وزارت مالی سال 2024-2023 کے لیے دوسری سہ ماہی میں ہی 21,325 کروڑ روپے كا اپنا سالانہ ہدف پہلے ہی پار کر چکی ہے۔ مالی سال 2023-2022 میں کوئلے كی وزارت (بشمول اس کے سی پی ایس ای) کے لیے جی ای ایم کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری کا ہدف 4000 کروڑ روپے تھا۔ اصل کامیابی اس ہدف سے تجاوز کر گئی اور 4,278 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے 107 فی صد كی کامیابی کی شرح کی نمائندگی ہوتی ہے۔ تکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے جی ای ایم ٹیم اور سی آئی ایل پروکیورمنٹ ٹیم کے درمیان قریبی بات چیت سے یہ مثالی کامیابی ممکن ہوئی ہے۔
کول انڈیا لمیٹڈ اور اس کے ماتحت اداروں نے جی ای ایم کی خریداری میں 14 ستمبر 2023 تک 23,363 کروڑ روپے کا حصہ ڈال کر اہم کردار ادا کیا ہے۔ جو کہ مالی سال 2024-2023 کے اصل ہدف سے 17فی صد زیادہ ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ، کول انڈیا لمیٹڈ جی ای ایم کی خریداری میں ملک كا سرکردہ سی پی ایس ای بن گیا ہے۔
اگست 2016 میں شروع كردہ جی ای ایم كو پچھلے ٹینڈر کے عمل کو جدید بنانے اور ڈیجیٹلائزیشن کو اپناتے ہوئے سرکاری خریداری میں دیانتداری اور شفافیت کو بڑھانے کے مقصد سے فعال کیا گیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ سات سالوں میں، کوئلے كی وزارت ڈیجیٹل تبدیلی کی اس کوشش میں سرگرداں ہے۔
جی ای ایم کے ذریعے کوئلہ كی وزارت کی خاطر خواہ حصولیابیوں سے شفاف اور موثر خریداری کے عمل کو آسان بنانے میں اس پلیٹ فارم کی تاثیر اور کارکردگی اجاگر ہوتی ہے۔ کوئلے کی وزارت کے مختلف سی پی ایس ای کے ذریعہ جی ای ایم کو وسیع پیمانے پر اپنانا خریداری کے مجموعی ماحول کو آسان بنانے اور بہتر بنانے میں اپنی كامیابی كو مزید اہم بناتا ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1957780)
Visitor Counter : 144